پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سی آئی آئی حیاتیاتی تنوع چوٹی میٹنگ کے 11ویں ایڈیشن سے خطاب کیا


پٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ 14-2013 میں 1.53 فیصد سے جولائی 2022 میں 10.17 فیصد تک بڑھ گئی – جناب ہردیپ ایس پوری

Posted On: 12 JAN 2023 6:14PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز مکانات اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت نے پٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کو 14-2013 میں 1.53 فیصد سے بڑھا کر جولائی 2022 میں 10.17 فیصد کر دیا ہے۔ وہ آج یہاں سی آئی آئی حیاتیاتی تنوع چوٹی کانفرنس کے 11ویں ایڈیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

 

جناب ہردیپ سنگھ پوری، سی آئی آئی بایو انرجی سمٹ کے 11ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے

 

جناب پوری نے کہا کہ پرالی (پانی پت) اور بانس (نوملی گڑھ) سے ایتھنول بنانے کے لیے 2 جی ریفائنریوں کا قیام توانائی کے تحفظ کےاہداف کو حاصل کرنے کےساتھ آلودگی کوکم کرنے کے دوہرےمقصد کے ساتھ اس سمت میں ایک اور سنگ میل ہے۔

جناب پوری نے کہا کہ ہم نے 2030 تک 5 ملین ٹن پیداوار کے ہدف کے ساتھ گرین ہائیڈروجن پالیسی نافذ کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال فروری میں اعلان کردہ ہندوستان کی گرین ہائیڈروجن پالیسی ایک انقلابی تبدیلی ہے جو ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن کا عالمی مرکز بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور گرین امونیا کی پیداوار کے علاوہ بھارت کا مقصد سالانہ 4 میٹرک ٹن گرین ہائیڈروجن پیدا کرنا اور 2030 تک مجموعی فوسل ایندھن کی درآمد سے 1 لاکھ کروڑ روپے کی بچت کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائیڈروجن کو توانائی کے ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے کو سستی بنانے کے لیے الیکٹرولائزرز کی گھریلو تیاری کے لیے برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔

 

 

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان 2070 تک صفر کاربن اخراج حاصل کرنے کے لیے توانائی کی منتقلی کا ایک امنگوں والا سفر شروع کر رہا ہے اور اس منتقلی کو مستحکم ہونا چاہیے۔ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ یہ مستقل رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنے متعلقہ کاربن کے صفر اخراج کے اہداف کے ساتھ سامنے آئے ہیں - آئی او سی ایل نے 2046 تک، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل نے 2040 تک کاربن کے صفر اخراج کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں توانائی کے ذرائع اور استعمال میں تبدیلی کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ع م۔ ع ن

 (U: 406)



(Release ID: 1890841) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Tamil