کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعاتی ہفتہ کے دوسرے دن ابھرتے ہوئے کاروباریوں کی متاثر کن شرکت دیکھنے میں آئی
ڈی پی آئی آئی ٹی 10 جنوری 2023 سے 16 جنوری 2023 تک اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعاتی ہفتہ کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی عزت ا فزائی کی جا سکے
Posted On:
11 JAN 2023 5:25PM by PIB Delhi
ملک کے طول و عرض میں ایکو سسٹم کے اسٹیک ہولڈرز اور سہولیات فراہم کرانےوالوں تک پہنچنے کے مقصد کے ساتھ، اسٹارٹ اپ انڈیا جدت طرازی ہفتہ کے دوسرے دن کامیابی کے ساتھ کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اسٹارٹ اپ انڈیا نے کیرالہ اسٹارٹ اپ مشن (کے ایس یو ایم) کے ساتھ شراکت میں 10 اور 11 جنوری 2023 کو کوچی میں خواتین کے لیے اسٹارٹ اپس کے لیے ایک دو روزہ اصالتاً حاضری کے ساتھ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ کا ہدف موجودہ اور خواہشمند خواتین دونوں صنعت کاروں کو شامل کرنے کا تھا اور دونوں دن 75+ سے زیادہ ابھرتے ہوئے کاروباری افراد اور کاروبار کی بانی خواتین کی متاثر کن شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس پروگرام میں صنعت کے ماہرین کے ذریعہ’پروڈکٹ کی توثیق، مارکیٹ میں داخلے‘ اور تعمیر’ اور 'پچنگ، گفت و شنید، اور فنڈ ریزنگ‘پر صلاحیت سازی کے سیشنز اور ورکشاپ کے پہلے دن کاروباریوں کے ذریعے سفر کے اشتراک کے سیشن شامل تھے۔ اس کے بعد ورکشاپ کے دوسرے دن شارٹ لسٹ کی گئیں خواتین صنعت کاروں کےلئے سرمایہ کاروں کے کنیکٹ اور پچنگ سیشنز اور نیٹ ورکنگ کا موقع ملا۔
شمال مشرق میں خواتین کی کاروباریت کو فروغ دینے کے مخصوص مقصد کے ساتھ، اسٹارٹ اپ انڈیا نے شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں کی تمام موجودہ خواتین کاروباریوں کے لیے ایک ورچوئل موک پچنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں شرکاء کو سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور حقیقی وقت میں رائے حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ 80+ سے زائد خواتین کی زیر قیادت اسٹارٹ اپس سے درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 15 منتخب اسٹارٹ اپس کو 10 سرمایہ کاروں تک پہنچنے کا موقع ملا۔
اسٹارٹ اپ انڈیا نے ’’ رابطوں کو مستحکم کرتے ہوئے آفاقی حیثیت حاصل کرنا ‘‘ کے موضوع پر ایک ویبینار کی میزبانی کی۔ اس سیشن کی قیادت تین ماہرین نے کی، جن میں جمہوریہ کروشیا میں ہندوستان کے سفیر مسٹر راج کمار سریواستو، مائیکروسافٹ فار اسٹارٹ اپس کی کنٹری ہیڈ محترمہ مدھوریما اگروال اور فن لینڈ میں ہندوستان کے سفیر جناب رویش کمار شامل تھے۔
تلنگانہ میں اسوسی ایشن آف لیڈی انٹرپرینیورز آف انڈیا نے ’’اختراع کاری سے تیز رفتاری تک ‘‘ کے تھیم پر ایک اسٹارٹ اپ اجتماع کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں فائر سائڈ چیٹ ، ایس آئی ایس ایف ایس (اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ سکیم) نمائش کنکلیو؛ کامیابی کی کہانیوں کی نمائش؛ خصوصی اسٹارٹ اپ ایوارڈ؛ اور اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم (ایس آئی ایس ایف ایس ) پر حساسیت کی ورکشاپ شامل تھی۔ تقریب کے شرکاء میں اسٹارٹ اپ، خواتین کاروباری، بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار ، ممکنہ کاروباری افراد، طلباء، ادارے وغیرہ شامل تھے۔
کانچی پورم میں گولڈن جوبلی بائیوٹیک پارک برائے خواتین سوسائٹی نے دو عنوانات پر ایک ویبینار کی میزبانی کی، یعنی ’کسی ماہر تعلیم کو صنعت کار میں تبدیل کرنا ،‘ اور ’ صاف ستھری ٹکنالوجی کے کاروبار کا سفر‘، جس کی قیادت دو بانی خواتین کر رہی تھیں۔ ویبینار میں ایک پرکشش اور ملاقات اور گفتگو پر مبنی اجلاس شامل تھا، اور 100 سے زیادہ نوجوان اختراع کاروں اور طلباء کی شرکت اس پروگرام میں دیکھنے میں آئی ۔
کوئمبٹور میں اے آئی سی ریز بزنس انکیوبیٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک تین روزہ تقریب ’ اسٹارٹ اپ اڈیسی ‘کا اہتمام کیا، جس کا پہلا مرحلہ 11 جنوری کو شروع ہوا۔ تمل ناڈو، پونے اور اڈیشہ کے 10 سے زیادہ کالجوں کے طلباء اس پروگرام میں شامل ہوئے اور آن لائن ایونٹ میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں 1000 سے زائد طلباء اور نوجوان اختراع کاروں کی فعال شرکت دیکھی گئی۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.374
(Release ID: 1890616)
Visitor Counter : 142