بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نارائن رانے نے ایم ایس ایم کے قومی بورڈ(این بی ایم ایس ایم ای) کی 19 ویں میٹنگ کی صدارت کی


جناب نارائن رانے نے گلوبل انٹرپرینیورشپ مانیٹر (جی ای ایم) انڈیا رپورٹ 22-2021 کا اجراء کیا اور 8 لاکھ چھوٹے پیمانے کے غیر رسمی صنعتی اداروں کو شامل کرکے ریگولرائزیشن پروجیکٹ شروع کیا

Posted On: 11 JAN 2023 6:17PM by PIB Delhi

چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج نئی دلی میں  ایم ایس ایم ای  کے قومی بورڈ(این بی ایم ایس ایم ای) کی 19 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر  چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت  جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، مختلف صنعتی انجمنوں کے عہدیداران اور دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RYQR.jpg

مرکزی وزیر نے گلوبل انٹرپرینیورشپ مانیٹر (جی ای ایم) انڈیا رپورٹ 22-2021 کا اجراء کیا۔جی ای ایم  ایک عالمی مطالعہ ہے جسے کنسورشیئم کے ذریعہ کرایا جاتا ہے اور اس   کا مقصد کاروباری سرگرمیوں اور متعلقہ تصورات پر بین الاقوامی سطح پر تقابلی بنیادی معلومات اکٹھا کرنا ہے۔

چھوٹی ،بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت  اور سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کے درمیان اس تقریب کے دوران ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد غیر رسمی مائیکرو انٹرپرائزز کو فارملائزیشن کے دائرے میں لانا ہے۔ رسمی منصوبے کا آغاز مرکزی وزیر نے 8 لاکھ غیر رسمی مائیکرو انٹرپرائزز کو شامل کرکے کیا تھا۔

چھوٹے پیمانے کی غیر رسمی صنعتی اداروں  کو باضابطہ دائرہ کار میں لانے کے لیے ریگولرائزیشن پروجیکٹ کے نفاذ کی خاطر ایم ایس ایم ای کی وزارت اور سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ہیں ۔ مرکزی وزیر نے 8 لاکھ چھوٹے پیمانے پر مبنی غیررسمی صنعتی اداروں  کو شامل کرکے ریگولرائزیشن پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DQJ1.jpg

بورڈ نے ایم ایس ایم ای کے ترقی کے حوالے سے 18ویں میٹنگ میں زیر بحث آنے والے تمام امور پر کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ کی صدارت کرنے والے جناب نارائن رانے نے بورڈ کو یقین دلایا کہ میٹنگ کے دوران ممبران کی طرف سے پیش کی گئیں تمام قیمتی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور  آئی ایم ایز  کے  مسائل کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے فی کس آمدنی بڑھانے کے لیے گھریلو پیداوار میں اضافے اور ساتھ ہی وزیر اعظم کے آتم-نربھر-بھارت کے خواب کو پورا کرنے کی سمت کام کرنے پر خصوصی زور دیا ۔  مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایم ایس ایم ای  کی مالی اعانت اور ان کی ادائیگی کی ضروریات کو آسان بنانے پر زور دیاگیا۔ انہوں نے میٹنگ کے تمام شرکاء سے کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مزید روزگار پیدا کرنے  میں تعاون کی درخواست کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036FPK.jpg

***********

 

ش ح ۔  ع ح۔

U. No.379



(Release ID: 1890614) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu