سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ جاپان کے ساتھ مشترکہ پروجیکٹ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس)  اور ماحول دوست نقل و حمل  کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے شروع کیے جائیں گے

Posted On: 11 JAN 2023 6:05PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے جناب کویچی ہاگیوڈا اور جناب ہیروشی سوزوکی کی قیادت میں جاپانی وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے چلنے والی آئی ٹی ایس خدمات کے نفاذ کے ساتھ شاہراہوں کی ترقی، انتظامیہ اور نگرانی کے شعبے میں جاپان کے ساتھ تعاون کے  لیے ہندوستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018I21.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ ہند-جاپان جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی)، مسافروں اور مال برداری کے لیے سڑک کے بہترین بنیادی ڈھانچے فراہم کرکے مل کر کام کرے گا اور ہندوستان کو اس کے پائیدار ٹرانسپورٹ کے اہداف حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس) اور ماحول دوست نقل و حمل کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے ہمیشہ ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ اپنی مصروفیات کے مرکز میں ہند-بحرالکاہل کو رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-365



(Release ID: 1890533) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi