الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر دو روزہ سرکاری دورے پر میگھالیہ جائیں گے


طلباء، کاروباری رہنماؤں اور مقامی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 11 JAN 2023 5:20PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری  کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل دو روزہ سرکاری دورے پر میگھالیہ روانہ ہوں گے۔

وزیر گوہاٹی پہنچیں گے اور اس کے بعد شیلانگ روانہ ہوں گے۔

شیلانگ میں ان کی پہلی مصروفیت راما کرشنا مشن کے ذریعہ چلائے جانے والے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا دورہ ہے۔ اس کے بعد مقامی کاروباری برادری کے ارکان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ امکانات اور چیلنجز کے بارے میں بات کریں گے۔

اس کے بعد وہ ریاستی پارٹی صدر، عہدیداروں، پارٹی کے سینئر قائدین اور ریاست کے کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

وزیر بعد میں سماجی کارکنوں سے ملاقات کریں گے اور مقامی مسائل   اور پریشانیوں کے بارے میں بات کریں گے۔

جمعہ کو وزیر موپریم میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے اور پھر چرچ آف نارتھ انڈیا کا دورہ کریں گے۔

جناب راجیو چندر شیکھر سکریٹری، اسکل ڈیولپمنٹ، میگھالیہ سے بھی ملاقات کریں گے اور ریاست میں شروع کیے جانے والے ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

دن کے اختتام پر، وزیر مقامی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں مشغول ہوں گے۔

جناب  راجیو چندر شیکھر کا شمال مشرقی علاقے کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ مرکزی وزیر کے طور پر اس سے قبل، وہ ناگالینڈ (دو بار) اور تریپورہ کا دورہ کر چکے ہیں اور دس سے زیادہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور بانس کے کاریگروں کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کر چکے ہیں۔

وزیر 13 جنوری 2023 کی شام کو نئی دہلی واپس لوٹیں  گے۔

*****

 

ش ح ۔ا م۔

U:359



(Release ID: 1890470) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Telugu