حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

نوجوان سائنس دانوں کو بااختیاربنانے سے متعلق پالیسی میں مادخل کے بارے میں بین الاقوامی ویبنار

Posted On: 11 JAN 2023 11:20AM by PIB Delhi

‘‘نوجوان سائنس دانو ں کو بااختیاربنانے سے متعلق پالیسی میں مادخل ’’ کے موضوع  پربنارس ہندویونیورسٹی میں ایک بین الاقوامی ویبنار کا انعقاد کیاگیا۔ اس بین الاقوامی ویبنارکاانعقاد ، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے ) کے دفتر ، سائنس دانوں کی انڈین نیشنل ینگ اکیڈمی (آئی این وائی اے ایس ) اورانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی نے مشترکہ طورپر کیاتھا۔

اس ویبنار کا انعقاد  ، نوجوانوں سائنس دانوں کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں پی ایس اے کی پہل قدمی کے ایک حصے کےطورپر 9جنوری 2023کو کیاگیاتھا۔ اس ویبنار کا مقصد ، بھارت میں نوجوان سائنس دانوں اور تحقیق  کاروں (45سال سے کم عمرکے ) کی اگلی نسل کو پروان چڑھانے اور انھیں بااختیار بنانے کی غرض سے ایک نئی پالیسی دستاویز کے بارے میں موصولہ معلومات اور،مادخل کی جانچ پڑتال اورمعائنہ کرناتھا۔ جس کی وجہ سے ملک میں تحقیق  اورترقی کے عمل کو آگے بڑھانے اور اس میں مددگار ہونے کی غرض سے سائنسی اورتکنیکی قیادت میں عمدگی پیداہوگی ۔

دنیاکے مختلف حصوں سے آئے مقررین نے اس ویبنار میں شرکت کی اوراپنی اپنی مفید معلومات پیش کیں ۔ اس ویبنار میں جن مقررین نے اظہار خیال کیا، ان کے نام ہیں ، ٹکنالوجیکل یونیورسٹی مشی گن امریکہ کے پروفیسر ٹی کے اومین  ، بزنس ایکسی لینسی ، امریکہ کے چیئرمین اورصدراوراے ایس کیو فیلو، پروفیسر  منوووہرا، یونیورسٹی آف الاسکا کے ایگزیکیٹو وائس چانسلر اور پروووسٹ پروفیسر انوپم پرکاش ، فیٹے ولے اسٹیٹ  یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ وائس چانسلر (تحقیق اورجدت طرازی ) پروفیسرگنیش بورا، نیومیکسیکواسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کے سوائیل فزکس کے پروفیسر ، پروفیسرر منوج کے شکلا، برطانیہ میں نیوپورٹ کے مقام پررائل گوینٹ اسپتال کے  کنسلٹنٹ جنرل سرجن ڈاکٹرکیشوسورنکر ، ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، بینکاک کے پروفیسر (ریموٹ  سینسنگ  اورجی آئی ایس ) پروفیسر نتن کے ترپاٹھی ، آسٹریلیا، ہرتھ کی ایڈتھ کوون یونیورسٹی کے پروفیسر  سنجے کے شکلا ، برطانیہ میں یونیورسٹی  سیسکس میں ڈیپ ٹرانزیشن کے ریسرچ فیلو پروفیسر بپاشائی گھوش اورمیکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فارڈیولپمنٹل  بائیولوجی ، جنرمنی کے پروجیکٹ  لیڈر ، پروفیسر  وکرم الوا۔

اس  ویبنار میں جوخاص  اورنمایاں نکات ابھر کرسامنے آئے ان میں شروعاتی کریئر تحقیق کاروں کے لئے فنڈس  کی فراہمی کے لئے سفارشات ، اپنی اپنی پسند  کے شعبوں اور مضامین میں تحقیقی کام کرنے کی آزادی ، ہنرمندی کافروغ ، سخت اورنرم مہارتیں دونوں میں ، فیصلہ سازی میں شمولیت  ، بین الاقوامی  تعاون  اوراشتراک  قائم کرنے کے لئے انتظامی طریق کار کو سادہ اور آسان بنانا، شروعاتی کریئر سائنس دانوں کے لئے انعامات اوران  کی کارکردگی کا اعتراف ، اور نوجوان تحقیق کاروں کی حوصلہ افزائی اور انھیں برقراررکھنے کی غرض سے ، کریئرمیں ترقی کے لئے موجود مواقع  کے بارے میں بیداری اورآگہی پیداکرنا ، نوجوان سائنس دانوں کی نیٹ ورکنگ میں سرمایہ کاری کرکے ، تعاون اوراشتراک قائم کرنے سے متعلق مواقع  کے بارے میں  بیداری پیداکرنا ، اچھی سرپرستی فراہم کرنے کے پروگرام اورسرپرستوں کے لئے ترغیبات ، تحقیقی اقدامات  کے بارے میں تعلیم ، تحقیقی پرچوں کی  اشاعت اورپیٹنٹ کے اندراج میں معاونت وغیرہ شامل ہیں ۔

ان سفارشات کو اس حتمی دستاویز میں شامل کیاجائے گا جو بھارت  میں سائنس دانوں اورتحقیق کاروں کے ساتھ صلاح ومشورے کے نتیجے میں ابھرکرسامنے آئیں گی ۔ اس کے علاوہ 9جنوری 2023کو منعقدہ بین الاقوامی ویبنار کے لئے غیرملکوں میں مقیم بھارتی افراد اور ملک بھر کے سائنس دانوں  اورتحقیق کاروں (45سال سے کم عمر کے ) کو ارسال کئے گئے سوال نامے  کے ذریعہ حاصل معلومات اوران کے تاثرات کو بھی اس میں شامل کیاجائے گا۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی صلاح کار ، پروفیسر اجے کے سود نے کہاکہ ‘‘بھارت کے نوجوان سائنس دانوں  کو بااختیاربنانے کی خاطرہم مسلسل کوششیں کررہے ہیں کیونکہ یہ بھارت کےمستقبل کے لئے ایک سرمایہ کاری  ہے ۔’’

***********

 

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -333



(Release ID: 1890266) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu