وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجناب پرشوتم روپالا نے کلائی چارکے مقام پربھارت – بنگلہ دیش  بارڈر ہاٹ  کادورہ کیا


انھوں نے مہیندرگنج کے مقام پرپالتوجانوروں  اورمویشیوں  کی بیماریوں  کے علاج معالجہ سے متعلق چلتے پھرتے یونٹوں کا آغاز کیا

प्रविष्टि तिथि: 10 JAN 2023 6:34PM by PIB Delhi

ماہی گیری ، مویشی پروری اورڈیری کی صنعت  کے مرکزی وزیرجناب پرشوتم روپالا نے آج میگھالیہ  میں جنوب مغربی گاروہلس میں مہیندرگنج کے مقام پر منعقدہ ایک پروگرام میں پالتو جاروں  اورمویشیوں کی بیماریوں کے علاج معالجہ سے متعلق چلتے پھرے یونٹوں (ایم یو ویز) کا رسمی طورپرآغاز کیا۔

ان چلتے پھرتے موبائیل یونٹوں کے لئے وزیراعظم جناب نریندرمودی نے سہولت فراہم کی ہے ، تاکہ علاقے  کے دیہی کسانوں کو ان کے جانوروں اورمویشیوں  کے علاج معالجہ میں آسانی پیداکرنے میں مدد کی جاسکے ۔ جناب پرشوتم روپالا نے ، مویشی پروری اور پالتوں جانوروں اورمویشیوں کے علاج  معالجہ سے متعلق محکمے کے زیراہتمام منعقدہ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ ہم نے میگھالیہ  کے لئے 17ایم وی یوزوقف کی ہیں ، جس کے 90فیصد اخراجات  حکومت ہند برداشت کرے گی ۔ پوری ریاست میں لوگوں کو ان کی جگہوں پرہی پالتوجانوروں اورمویشیوں کے علاج معالجہ سے متعلق  سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور اس خدمت سے مستفید  ہونے کے لئے کسی بھی شخص کو 1962نمبرڈائل کرنا ہوگااورایم وی یو آپ کے دروازے پرپہنچ جائے گی ۔

ہرموٹرگاڑی یاپالتوجانوروں اورمویشیوں  کے علاج معالجہ سے متعلق چلتے پھرتے اس کلینک میں جانوروں کے علاج معالجہ سے متعلق سبھی ضروری آلات اورسازوسامان  دستیاب کرائے گئے ہیں اوران میں ایک ڈاکٹر، نیم طبی عملے کا ایک اہلکار  اورایک ڈرائیور موجود ہوگا۔

مرکزی وزیرجناب پروشوتم روپالا نے کہاکہ ان ایم وی یوز  کی مدد سے ، مویشی پروری اورپالتوجانوروں اور مویشیوں کے علاج معالجہ  کے محکمے کے عہدیداروں ، بیمارجانوروں کے ٹیکے لگاسکیں گے ، مصنوعی طریقے سے مادّہ منویہ داخل کرکے جانوروں کو حاملہ بناسکیں گے اوران جانوروں کی ہرقسم کی بیماریوں  کا علاج معالجہ کرسکیں گے ۔ انھوں نے  بعد میں ، جنوب  مغربی گاروہلس ضلع سے اپنی روانگی  سے قبل ، گارو بادھا کے مقام پر ان وینوں کوجھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔

جناب روپالا نے ، زمینی اوربنیادی سطح  پرترقیاتی کاموں کا انتظام کرنے کی غرض سے ، ریاستی افسران  کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انھوں نے خاص طورپر  ماہی پروری یامچھلی پالن محکمے کا ذکرکیا ، جس نے ضلع  میں مچھلیوں کی پیداوار  میں اضافہ کیاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست  ، اب مچھلیوں کو دوسرے ملکوں کربرآمدکرسکے گی اورخسارہ کو پوراکرسکے گی ۔ انھوں نے اپنا خیال پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس علاقے میں  پولٹری اوردودھ اوردودھ سے بنی مصنوعات  یعنی ڈیری کی صنعت  میں خاطرخواہ مواقع  موجود ہیں ۔

انھوں نے کہا : ‘‘میں نے تورا ک ےنزدیک ڈیری فارم کا دورہ کرکے وہاں ہرچیز کا معائنہ کیا ہے ۔ وہ ایک پرانا فارم ہے ۔ وقت بدل چکاہے اوراس فارم کو بھی جدید شکل  میں ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔ڈیری کسانوں کی مدد کی غرض سے امداد باہمی کے ماڈل کو اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے اور ان کسانوں کو ، جواب میں ، مقامی انتظامیہ  کے ساتھ تعاون کرناچاہیئے اور مرکزی حکومت  کی اسکیموں کے فوائد سے پوری طرح مستفید ہوناچاہیئے ۔’’

جناب روپالا نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم  جناب نریندرمودی کی قیادت کے تحت  سرحدی گاؤوں  کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ انھوں نے کہا:‘‘ وزیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرحدی علاقوں کا دورہ کریں اور سرحد پررہنے والی برادریوں اورافراد کے ساتھ بات چیت  کریں ۔’’ انھوں نے مزید کہاکہ سرحدی گاوؤں کا دورہ کرنا اوران کی ضروریات اوردقتوں اورمشکلات  کا جائزہ لینا ، حکومت  ہند کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

جنوب مگربی گاردہلس کے اپنے دورے کے دوسرے دن ، مرکزی وزیرنے ضلع  میں مختلف النوع فیلڈ پروجیکٹوں  کاطوفانی دورہ کیا۔ انھوں نے کلائی چار کے مقام پربھارت –بنگلہ دیش سرحدہاٹ کا بھی دورہ کیا اوربنگلہ دیش سے متصل 38کلومیٹرطویل سرحد پرلگائی گئی باڑھ کا معائنہ کیا۔ اس موقع  پرانھوں نے بی ایس ایف کے عہدیداروں ، سرحدی علاقوں  کی ترقی کے محکمے کے افسران ، اورسرحدی ہاٹ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی ۔ جنھوں نے ہاٹ میں تاجروں کے لئے بنیادی سہولتوں اور بنیادی ڈھانچہ  کی کمی جیسے مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔

جناب پرشوتم روپالا ، جول گاؤں  میں ماہی پروری کے کسانوں  کے ذریعہ ایکوا پارک کے بندوبست اورکملی گاوں میں تل جاواجھیل کے انتظامات وغیرہ دیکھ کر  بہت متاثرہوئے ۔ یہ جھیل مرکزی اورریاستی اسکیموں کی مدد اوربرادری کی کوششوں  سے تعمیر کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر سے ٹھاکرن بازی کے مقام پرکام خایا مندربھی دیکھنے گئے اور ضلع کے موناباڑی اورکوڈل ڈھووا گاؤوں  میں مقامی برادریوں ،  ایس ایچ جیز وغیرہ سے بات چیت کی ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -326


(रिलीज़ आईडी: 1890221) आगंतुक पटल : 106
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी