عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

عملہ اور تربیت کا محکمہ (ڈی او پی ٹی) کل ونے مارگ اسپورٹس کمپلیکس، نئی دہلی میں ‘‘ناری سماگم اور سپردھا’’ - خواتین اسپورٹس میٹنگ کا انعقاد کر رہا ہے


محترمہ ونیش پھوگٹ، ریسلر – اولمپین اور دولت مشترکہ کھیلوں کی میڈلسٹ خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کریں گی اور حوصلہ افزا تقریر پیش کریں گی

Posted On: 10 JAN 2023 5:52PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر عملہ اور تربیت کا محکمہ (ڈی او پی ٹی) کل ونئے مارگ اسپورٹس کمپلیکس، نئی دہلی میں ‘‘ناری سماگم اور اسپردھا’’ - ویمن اسپورٹس میٹ کا انعقاد کر رہا ہے، جہاں محترمہ ونیش پھوگٹ، ریسلر - اولمپین اور دولت مشترک کھیلوں کی میڈلسٹ خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کریں گی اور حوصلہ افزا تقریر کریں گی۔

محترمہ ونیش پھوگٹ دولت مشترکہ کھیلوں اور ایشیائی کھیلوں دونوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان بن گئیں۔ وہ واحد ہندوستانی خاتون پہلوان ہیں جنہوں نے عالمی کشتی چیمپئن شپ میں متعدد تمغے جیتے ہیں۔

محترمہ ایس رادھا چوہان، سکریٹری، ڈی او پی ٹی اور محترمہ سوجاتا چترویدی، سکریٹری (اسپورٹس) 11 جنوری 2023 کو صبح 11.00 بجے افتتاحی ویمن اسپورٹس میٹ میں شرکت کریں گی۔ یہ ویمن اسپورٹس میٹ کا دوسرا ایڈیشن ہے اور پہلا ایڈیشن 22 دسمبر 2021 کو منعقد ہوا تھا۔

اس کے علاوہ انفراسٹرکچر کی ترقی کے کام مثلاً سنتھیٹک والی بال کورٹ، ٹینس کورٹ کی ریلنگ، کرکٹ پچز کی توسیع، چار پچز کو سنتھیٹک پچز میں تبدیل کرنا، تمام 8 پچوں کے انکلوژرز، بیت الخلاء کی تزئین و آرائش وغیرہ بھی کئے گئے۔ اس مقصد کے لیے سی سی ایس سی ایس بی نے محکمہ کھیل سے 1.55 کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کی ہے۔

مقاصد

  • بیداری میں اضافہ کرنا اور کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا۔
  • صحت مند طرز زندگی کو اپنانا اور ان کی خود اعتمادی، ٹیم ورک اور اعتماد میں اضافہ کرنا۔
  • سماجی مہارتوں اور مثبت ذہنی صحت کو بہتر بنانا۔

 

پروگرام کی تفصیلات:

کھیلوں کے درج ذیل شعبوں میں انفرادی اور ٹیم کی شرکت:

  •  ایتھلیٹکس
  • کھو-کھو
  •  فٹ بال
  •  باسکٹ بال
  •  پاور لفٹنگ
  • والی بال

سہولیات

  •  خصوصی آرام دہ چھٹی
  • چائے، نمکین اور دوپہر کا کھانا
  •  تمام شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹ۔
  •  یادگار
  •  پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے فاتحین کو میڈلز۔
  •  دوپہر کے کھانے کے اوقات میں ثقافتی پروگرام

معززین

  • سکریٹری (پی)
  • سکریٹری (کھیل)
  •  سینئر خواتین افسران

مشہور شخصیات

  •  محترمہ ونیش پھوگٹ، ریسلر - اولمپین اور دولت مشترکہ کھیلوں کی میڈلسٹ
  •  بین الاقوامی سطح کے پرو کبڈی کھلاڑی خواتین شرکاء سے بات چیت اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے آئیں گے۔

اسپورٹس میٹ سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے براہ کرم چیف ویلفیئر آفیسر، محترمہ ونیتا سود سے 9868111896 پر رابطہ قائم کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U:305)



(Release ID: 1890100) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Punjabi