عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی جی جی ،مسوری کیمپس میں آج اچھی حکمرانی سے متعلق  اروناچل پردیش کے  سول سروینٹس  کے لئے پہلا صلاحیت سازی پروگرام شروع ہوا


مالدیپ اور بنگلہ دیش کے  سول سروینٹس کے لئے  دو ہفتہ کا صلاحیت سازی پروگرام  بھی آج شروع ہوا

شہریوں کی ضروریات کی تکمیل کے لئے  ٹکنالوجی کا بروئے کارلانا  موثر حکمرانی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے

این سی جی جی کے ڈی جی جناب بھرت لال کا کہنا ہے کہ  سو ل سروینٹس کو  لوگو ں کی زندگی بہتر بنانے کےلئے  پوری کوشش کرنی چاہئے

Posted On: 09 JAN 2023 6:24PM by PIB Delhi

آج بنگلہ دیش ، مالدیپ اور اروناچل پردیش کے  سو ل سروینٹس کے لئے  دو ہفتہ کا صلاحیت سازی پروگرام نیشنل سینٹر  فار گڈ گورننس  ( این سی جی جی )  کے مسوری کیمپس میں  شروع ہوا۔ اس میں  بنگلہ دیش کے  39 افسران  (56 واں  بیچ ) مالدیپ سے  26 شرکاء( 20واں بیچ ) اور اروناچل پردیش  سے  22شرکاء  ریاست کے پہلے صلاحیت سازی پروگرام میں شامل ہیں۔ یہ پروگرام   شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی غرض  سے مختلف  پالیسیوں  اور پروگرام  پر عمل درآمد کو پیش کرنے کے لئے ان سو ل سروینٹس کی ، ان کے علم اور ہنر کو اپ گریڈ  کرنے میں  مدد گار ثابت ہوگا۔یہ پروگرام لوگوں  کو بہتر عوامی خدمات مہیا کرانے کے لئے  ان  افسران کو لیس  کرنے کی غرض  سے سائنٹیفک  طورپر  شراکتدار طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔

12.jpg

وزیراعظم   جناب نریندر مودی  کے ‘واسودھیو کٹم بکم ’ اور ‘پڑوس  پہلی پالیسی ’ کے فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے  بنگلہ دیش اور مالدیپ کے   سو ل سروینٹس کے لئے صلاحیت سازی پروگرام  حکومت ہند  کی وزارت خارجہ کے تعاون سے این سی جی جی  کے ذریعہ  شروع کیا گیا ہے۔شمال مشرق اور سرحدی ریاستوں میں  حکمرانی  اور عوامی خدمات  کی فراہمی  کو مزیدبہتر بنانے کے لئے  افرادی قوت، عوامی شکایات اور پنشن کی  وزار ت کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے  اروناچل پردیش کے   سو ل سروینٹس کے لئے  خصوصی  پروگراموں  کے  انعقاد کی ہدایت دی ۔این سی جی جی  ، پہلے  ہی جموں وکشمیر کے سو ل سروینٹس کے لئے اس طر ح کے پروگرام پوری کامیابی کے ساتھ منعقد کررہا ہے ۔

این سی جی جی  نے مالدیپ کے ایک ہزار سو ل سروینٹس کی صلاحیت سازی کے لئے مالدیپ کے  سو ل سروس کمیشن کے ساتھ  اور 2024 تک 1800 سو ل سروینٹس کی صلاحیت سازی کے لئے  بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ 2022 میں  دستخط شدہ مفاہمت نامے کے مطابق   پہلی بار  اروناچل پردیش کے سول سروینٹس کو این سی جی جی کے  صلاحیت سازی  پروگرام کے تحت   تربیت دی جائے گی۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس  کے ڈائریکٹر جنرل  جناب بھرت لال نے انجام دی ۔افسران کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  موثر عوامی خدما ت مہیا کرانے پر زور دیا۔ انہو ں  نے  ایک مناسب ماحول  پیدا کرنے کے لئے  سول سروینٹس کے کردار  کی وضاحت کی ، جہاں  ہرشہری کے ساتھ مساوات کے ساتھ معاملہ کیا جاتا ہے اور معیاری عوامی خدمات تک   اسے رسائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے اچھی حکمرانی کے ماڈلس  کی مثالیں  بھی دیں ، جنہوں نے   شہریوں کو بہترین خدمات جیسے   پینے کا پانی ، بجلی ، صاف ستھرے کھانا پکانے والے گیس کے کنکشن  تک رسائی اورمنجملہ اور باتوں کے تیز انٹر نیٹ   کنکشنز  کی فراہمی   میں مدد کی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم کے ‘ کوئی چھوٹنے نہ پائے ’ پر زوردینے کو اجاگر کیا ۔ ڈی جی موصوف نے کہا کہ اچھی حکمرانی میں  اختراعات اور نئے نمونے  لانا ، ٹکنالوجی کا استعمال  اور اختراعات بہت اہم ہیں۔  انہوں نے شرکاء  پر زور دیا  کہ وہ  اس پروگرام  سے  سیکھنے سے فائد ہ اٹھائیں اور  خود اپنا منصوبہ عمل تیار کریں ، جو وہ متعلقہ ممالک /ریاست  میں اپنے کام کے میدانوں میں   نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZBBD.jpg

بنگلہ دیش ، مالدیپ اوراروناچل پردیش کے سول سروینٹس کے اس دو ہفتہ پرمبنی پروگرام میں  سول سروینٹس ماہرین کے ساتھ متنوع موضوعات   یعنی حکمرانی کا بدلتا نمونہ   ،  2047  پر ہندوستان کا وژن  اور  سول سروینٹس کا کردار ، غیر مرتکز  بلدیاتی سخت  کچرے کا انتظام ،  حکمرانی کو مضبوط  بنانے کے لئے حکومت کی  بھرتی کرنے والی ایجنسی کا کردار ، دوردراز علاقو ں  میں   حفظان صحت کی خدمات  ،  حکمرانی میں اخلاقی تناظر ،آفات سے نمٹنے کا انتظام ، ہندوستان میں  دیہی ترقی کا جائزہ ، 2030 تک ایس ڈی جیز تک اپروچ   ،  ہندوستان میں صحت سے متعلق گورننس  ، موسمیاتی تبدیلی  اور حیاتیاتی تنوع پر اس کا اثر ۔ پالیسیاں  اور عالمی  طریقے  ، بدعنوانی کے خلاف طریقے ، ایل آئ ایف ای سرکلر معیشت  ٰوغیرہ   پر بات چیت کریں گے۔

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس  (اچھی حکمرانی کے لئے قومی مرکز ) کو 2014  میں  حکومت ہند کے ذریعہ  ملک میں  ایک اعلیٰ سطح کے ادارے کے طورپر قائم کیا گیا تھا،  جس کا منڈیٹ  اچھی حکمرانی پر کام کرنا ،  پالیسی اصلاحات   اور ہندوستان  اوردوسرے ترقی پذیر ممالک کے سول سروینٹس کی تربیت اور صلاحیت سازی تھا۔ یہ  حکومت کے تھنک ٹینک کے طورپر بھی کام کرتا ہے۔ وزار ت خارجہ کی شراکت میں  این سی جی جی نے  اب تک 15 ممالک  یعنی بنگلہ دیش ،کینیا ،تنزانیہ، تیونس  ، سیشلیز ، گامبیا ، مالدیپ ،سری لنکا ، افغانستان ، لاؤس ، ویتنام ، بھوٹان  ، میانمار  اور کمبوڈیاکے سول سروینٹس کو تربیت دی ہے۔مشتملات  اور ترسیل کے معروف   صلاحیت سازی پروگرام  کی کافی اہمیت  اور ضرورت ہے اور این سی جی جی مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سول سروینٹس کی زیادہ بڑی تعداد کو ایڈ جسٹ کرنے کے لئے اپنی صلاحیت  کو توسیع  دے رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CANZ.jpg

شرکاء کو مختلف اداروں جیسے اسمارٹ سٹی  ،  اندرا پریاورن  بھون  : زیرو  توانائی عمارت   ، ہندوستان کی پارلیمنٹ  ، نئی دہلی میونسپل کونسل پردھان منتری سنگھرالیہ  وغیرہ  کا دورہ کروانے کے لئے لے جایا جائے گا۔

آج کے افتتاحی اجلاس میں   مالدیپ کے  لئے کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ  ،اروناچل پردیش کے لئے  کورس  کوارڈی نیٹر ڈاکٹر ایس ایس بشٹ ، بنگلہ دیش کے لئے کورس کوارڈی نیٹر ڈاکٹر مکیش بھنڈاری  اور  این سی جی جی، مسوری  کے  فیکلٹی  ڈاکٹر سنجیو شرما نے شرک کی ۔

*************

ش ح۔اک ۔ رم

U-271


(Release ID: 1889959) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu