ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاہے کہ بھارت، نایاب ارضی معدنیات تک رسائی کے لئے چین پرانحصارنہیں کرتا


بھارت میں نایاب  ارضی معدنیات کے بنیادی وسیلے ، مونازائٹ کی پیداوار 4000میٹرٹن سالانہ ہے :ڈاکٹرجتیندرسنگھ

Posted On: 14 DEC 2022 5:20PM by PIB Delhi

سائنس اورٹکنالوجی (آزادانہ چارج) کے مرکزی وزیرمملکت ، ارضیاتی سائنس (آزادانہ چارج) وزیر مملکت ، وزیراعظم کے دفترپی ایم او ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء کے محکموں کے وزیر مملکت ،ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج کہاہے کہ بھارت ، نایاب ارضی معدنیات  کی رسائی کے لئے چین پرمنحصرنہیں ہے ۔

لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ بھارت میں ، انتہائی  خالص شکل میں آرای آکسائیڈ کی کان کنی ، پروسیسنگ ، ریفائننگ اور پیداوار کے لحاظ سے صلاحیت  اوراستعداد ، وافرمقدار میں دستیاب ہیں ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ بھارت میں نایاب ارضی معدنیات کے بنیادی وسیلہ مونازائٹ  کی پیداوار  4000میٹرک ٹن سالانہ ہے ، حالانکہ آئی آرای ایل (انڈیا ) لمیٹڈ ، سابقہ انڈیا ریئر ارتھ لمیٹڈ ، نے نایاب ارضی معدنیات کے پروسیس کے مقصد سے 10000میٹرک ٹن کی صلاحیت تیارکرکے نصب کی ہے ، لیکن اس کی پیداوار ، کان کنی سے متعلق پٹے کی منظوری نہ مل پانے ، ماحولیات اورآب وہوا سے متعلق منظوری نہ مل پانے اوردیگرمختلف قسم کی منظوریاں نہ مل پانے کی وجہ سے محدود ہوکررہ گئی ہے ۔

ستمبر 2022کو ‘‘اٹامک منرل  ڈائریکٹوریٹ فارایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ(اے ایم ڈی) کاقیام عمل میں آیاتھا۔

  • اپنی مقررہ یا اصل جگہ پر13.07ملین ٹن مونازائٹ  (کل 55-60فیصد نایاب ارضی عناصر آکسائیڈ کے حامل ) وسائل کیرالہ ، تمل ناڈو، اڈیشہ ، آندھراپردیش ، مہاراشٹراورگجرات کے ساحلی علاقوں اور بیچ وغیرہ اورجھارکھنڈ ، مغربی بنگال اورتمل ناڈو کے بعض اندرونی علاقوں میں موجود ہیں ۔
  • 737283ٹن نایاب ارضی ایلیمنٹس  آکسائیڈ (آرای او ) گجرات  کے چھوٹا اودے پور ضلع میں امباڈونگرعلاقے میں موجود ہے ۔
  • 36945ٹن آرای او ، راجستھان میں باڑمیر ضلع کے بھاٹی کھیڑا علاقے میں موجود ہے ۔
  • ~2فیصد زینوٹائم (یٹریٹم اورنایاب ارضی ایلیمنٹ  کی ایک فاسفیٹ معدنیات ) کے حامل 2000ٹن بھاری معدنیات ، چھتیس گڑھ  اور جھارکھنڈ کے دریا کے کناروں کے علاقوں میں موجود ہیں ۔

سردست ، اے ایم ڈی ، چھتیس گڑھ میں قائم اپنے یونٹ  میں بھارت معدنیات  کی حامل زینوٹائم کو اکٹھا کرنے کاکام انجام دے رہاہے اوراس نے بھارت معدنیات کے حامل زینوٹائم کا 97.688ٹن ذخیرہ جمع کرلیاہے ۔

اس کے علاوہ بھارت کے ارضیاتی سروے (جی ایس آئی ) ملک کے مختلف حصوں میں نایاب ارضی عنصر ( آرای ای ) اورنایاب دھات (آرایم ) سمیت مختلف قسم کی معدنی اشیا کے لئے نقشہ بندی اور تلاش سے متعلق  سرگرمیاں انجام دے رہاہے تاکہ معدنیات سے بھرپورامکانی مقامات  تلاش کئے جاسکیں اوراس کے ساتھ ساتھ معدنی وسائل میں اضافہ کیاجاسکے ۔

جہاں تک معدنیات کی پیداوار کا تعلق ہے ، بھارت میں انتہائی خالص آرای آکسائیڈ کی کان کنی ، پروسینگ ، ریفائننگ اورپیداوار  کے لحاظ سے صلاحیت  اوراستعداد خاطرخواہ مقدارمیں دستیاب ہے ۔

1950کے بعد سے ہی ریڈیوایکٹی وٹی سے مناسب طریقے سے مبّرا کئے گئے آکسائیڈ /کمپاؤنڈس کی شکل میں آرای ،  پرائیویٹ اورنجی شعبے سمیت سبھی کے لئے دستیاب ہے۔ نایاب ارضی معدنیات کی ویلیوچین کی ترقی کے لحاظ سے ، ایک نایاب ارضی معدنیات سے متعلق تھیم پارک قائم کیاجارہاہے ، جس کے سبب آزمائشی بنیاد پر لیباریٹریوں میں ثابت شدہ سائنسی اصول وضوابط کو تقویت  بہم پہنچائی جائے گی اور اس کے ساتھ ہی تجارتی اور کاروباری کام کرنے کی خواہش مند صنعتوں  کے سامنے ان کا عملی مظاہرہ بھی کیاجاسکے گا۔ اس کے علاوہ تھیم پارک مستقبل کے لئے افرادی قوت تیارکرنے کے مقصد سے ، ہنرمندی اورصلاحیت سازی کے فروغ سے متعلق سرگرمیاں بھی انجام دے گا۔

ڈی اے ای کا ایک شریک یونٹ ، اٹامک منرل ڈائریکٹوریٹ فارایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ (اے ایم ڈی ) ، ملک بھرمیں ساحلی علاقوں ، دریاؤں کے آس پاس کے علاقوں اورملک کے بعض اندرونی علاقوں میں نایاب ارضی ایلیمنٹ (آرای ای) کی وسائل میں اضافہ کرنے کی غرض سے تلاش وجستجو سے متعلق کارروائیاں  انجام دے رہاہے تاکہ بھاری معدنیاتی وسائل میں اضافہ کیاجاسکے۔ ان بھارت معدنیاتی وسائل میں مونازائٹ (آرای ای اور تھوریئم کلی ایک معدنیات ) اورزینوٹائم (آرای ای اوریٹریٹم کی ایک معدنیات ) کے شامل ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -280

 


(Release ID: 1889958) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Marathi