مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ’’ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذریعہ فراہم کردہ ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان ڈیٹا کمیونیکیشن سروسز ‘‘ پر مشاورتی پیپر پر تبصرے/ جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی
Posted On:
09 JAN 2023 6:18PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی ) نے 10.12.2022 کو "ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان ڈیٹا مواصلاتی خدمات جو ہوائی اڈے اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذریعہ فراہم کی گئی ہیں" پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز سے کنسلٹیشن پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 09.01.2023 اور جوابی تبصرے کے لیے 23.01.2023 مقرر کی گئی تھی۔
تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے لیے انڈسٹری ایسوسی ایشن کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 23.01.2023 اور 06.02.2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے/ جوابی تبصرے شری اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کو بھیجے جا سکتے ہیں، جس میں الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in پربھیجے جانے کو ترجیح دی جائے گی ۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، مشیر (نیٹ ورک، سپیکٹرم اور لائسنسنگ) سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.275
(Release ID: 1889957)
Visitor Counter : 118