کامرس اور صنعت کی وزارتہ

رجسٹرڈ جغرافیائی اشارے (جی آئی) کی کل تعداد بڑھ کر 432 ہو گئی


آسام کے مشہور گاموسا، تلنگانہ کے تندور سرخ چنا، لداخ کے رکتسے کارپو خوبانی، مہاراشٹر کے علی باغ سفید پیاز کو اپنا جی آئی ٹیگ ملا

Posted On: 14 DEC 2022 5:44PM by PIB Delhi

ہندوستان، متنوع ثقافتوں کی سرزمین، مختلف فنون اور دستکاریوں کا گھر ہے جن پر کئی سالوں سے نسلوں نے مہارت حاصل کی ہے۔ جی آئی کے موجودہ مجموعہ میں شامل کرتے ہوئے، آسام کے مشہور گاموسا، تلنگانہ کے تندور ریڈگرام، لداخ کے رکتسے کارپو خوبانی ، مہاراشٹر کے علی باغ سفید پیاز کو معروف  جی آئی  ٹیگ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں جی آئی ٹیگس کی تعداد بڑھ کر 432 ہو گئی ہے۔ جی آئی  کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ سرفہرست پانچ ریاستیں کرناٹک، تمل ناڈو، اتر پردیش، کرناٹک اور کیرالہ ہیں۔

ڈی پی آئی آئی ٹی  کی طرف سے مختلف حصص داروں  کے ساتھ مل کر کئی اقدامات کیے گئے ہیں جہاں خصوصی  جی آئی  پروڈکٹس ہندوستانی روایت، ثقافت اور کاروباری سرگرمیوں کو ایک چھتری کے نیچے دکھاتے ہیں:

آئی ٹی پی او، نئی دہلی میں پانچ دنوں (26 سے 30 اپریل 2022) کے لیے جی آئی پویلین (آہار 2022) کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ انڈیا جی آئی میلہ (26 تا 28 اگست 2022) انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ، گریٹر نوئیڈا میں منعقد کیا گیا تھا۔ تجارتی سہولت مرکز، وارانسی میں ایک ہفتہ طویل جی آئی فیسٹیول (16 تا 21 اکتوبر 2022) کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ٹی پی او کے زیر اہتمام آئی آئی ٹی ایف  2022 میں 14 سے 27 نومبر 2022 تک پرگتی میدان، نئی دہلی میں ایک خصوصی جی آئی  پویلین قائم کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، ملک کے اندر بین الثقافتی معاشروں کی تشکیل کو فروغ دیتے ہوئے، اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف ریاستوں کے درمیان متنوع مصنوعات کی منتقلی کو آگے بڑھائیں گی بلکہ مستقبل میں ایک بہتر متحرک ثقافتی معاشرے کی تعمیر میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

ابھی حال ہی میں، حکومت نے بیداری کے پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے 03 سالوں کے لیے 75 کروڑ روپے کے اخراجات کو منظوری دے کر  جی آئی  کے فروغ میں مدد کی ہے۔

************

ش ح۔س ب  ۔ م  ص

 (U: 282)

 



(Release ID: 1889938) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada