سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیبرا فش میں پایا جانے والا پروٹین انسانی ریڑھ کی ہڈی  میں پرانی ڈسکوں کو نئی زندگی عطا کرسکتا ہے

Posted On: 07 JAN 2023 9:23AM by PIB Delhi

زیبرا فش کی ریڑھ کی ہڈی میں پایا جانے والا ایک پروٹین جو ڈسک (غضروف، ریڑھ کی ہڈی کے منکے کے نیچے کرکری ہڈی) کی دیکھ بھال میں مثبت کردار ادا کرتا ہے اورریڑھ کی ہڈی کے درمیان  بوسیدہ ہوچکی ڈسکوں کو نئی زندگی عطا کرتا ہے،  ا نحطاط زدہ انسانی ڈسکوں کے احیائے نوکو فروغ دینے کے لیے علاج  معالجے سے متعلق  ممکنہ مضمرات  کاحامل ہو سکتا ہے۔

انسانوں میں، ڈسکس قدرتی طور پر انحطاط پذیر ہوتی ہیں، جس سے صحت سے متعلق بہت سے خدشات پیدا ہوتے ہیں، بشمول کمر، گردن اور اپینڈیج میں درد۔ فی الحال، ڈسک کے انحطاط کے لیے صرف علامتی علاج دستیاب ہیں، جس میں درد کو دور کرنے والی یا سوزش کا انسداد کرنے والی ادویات۔ شدید  بیماری والی حالتوں میں، ڈسک کی تبدیلی یا ڈسک فیوژن سرجری کی جاتی ہے۔ اس  بنا پر ڈسک کے انحطاط کو ختم کرنے یا انسانوں میں ڈسک کی تخلیق نو کو فروغ دینے کے لیے علاج تیار کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ طبی معائنے نے انسانی ڈسکس کے تنزلی کے مراحل کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں، لیکن ڈسکس کی دیکھ بھال میں کردار ادا کرنے والے  متحرک شعاعی نظام پرمبنی اور سالماتی عمل کے بارے میں صرف محدود معلومات  ہی دستیاب ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کوئی طبی طریقہ کار یا علاج ڈسک کے انحطاط کو زائل کرنے یا ڈسک کی تخلیق نو کا باعث بننے کے لیے معلوم نہیں ہے۔

 

 

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایک خودمختار ادارے ،   اگرکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آر آئی)، پونے، کی ایک تحقیق نے اس بات کا پتہ لگایا  کہ سیلولر کمیونیکیشن نیٹ ورک فیکٹر 2اے (Ccn2a) نامی پروٹین ،  جو کہ بین فقاری غضروف کے خلیات سے چھپا ہوا رہتا ہے، پرانی انحطاط زدہ غضروفوں میں ڈسکوں کے احیائے نو کا باعث بنتا ہے ۔اس کے لئے یہ پروٹین  ایک ایسے رد عمل کے سلسلے کی نمونہ سازی کرتا ہے جسے ایف جی ایف آر 1۔ ایس ایچ ایچ  ( فائبروبلاسٹ گروتھ فیکٹر ریسیپٹر۔سونک ہیج ہوگ )کہا جاتا ہے ۔ اس کے ذریعہ یہ پروٹین سیل کے پھیلاؤ اور اس کی بقا کو فروغ دیتا ہے ۔

وہ مطالعہ جس میں زیبرا فش کو بطور مثالی نامی وجود استعمال کیا گیا ہے، جسمانی  اعضاء کے مطالعے میں پہلا مطالعہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خود بخود سامنے آنے والے اشاراتی سلسلے کو چالو کر کے انحطاط زدہ غضروف میں ڈسک کے احیائے نو کو ابھارنا ممکن ہے۔ سائنسدانوں نے یہ بھی پایا کہ سی سی این 2 اے۔ ایف جی ایف آر1۔ایس ایچ ایچ اشاراتی سلسلہ ڈسک کی بحالی اور ڈسک کی تخلیق نو کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔ جریدے ڈیولپمنٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں جینیاتی اور بائیو کیمیکل طریقوں کا استعمال کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ ڈسک کی تنزلی کو ختم کرنے یا انحطاط زدہ  انسانی ڈسکس  کے احیائے نو کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئی حکمت عملی وضع کرنے میں اس تحقیق سے  مدد ملے گی۔

اشاعت

https://journals.biologists.com/dev/article-abstract/doi/10.1242/dev.201036/285817/Ccn2a-FGFR1-SHH-signaling-is-necessary-for?redirectedFrom=fulltext

 

**********

 

 

ش ح۔ س ب۔ ف ر

 

U. No.278


(Release ID: 1889937) Visitor Counter : 342


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu