ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے دہلی کے  ہوا کے متعلق اشاریہ  اے کیو آئی میں اچانک اضافہ پر غورکرتے ہوئے میں این سی آرریاستی حکومتوں اور آلودگی پر قابو پانے کے بورڈس کے عہدیداران  کے ساتھ ایک فوری جائزہ میٹنگ منعقد کی


معائنہ ٹیموں کی مناسب تعیناتی کے ذریعہ جی آر اے پی کی دفعات کو سختی سے نافذ کیا جائے

آلودگی پر قابو پانے سے متعلق بورڈس آلودگی پر قابو پانے  اور اس سے متعلق اقدامات میں تیزی لائیں

Posted On: 09 JAN 2023 6:14PM by PIB Delhi

آلودگی پرقابو پانے کے مرکزی بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ شام چار بجے کے اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق ہو اکے معیار سے متعلق  دہلی کا مجموعی  اشاریہ  اے کیو آئی آج 434 تک پہنچ گیا، جو کل ریکارڈ کیے گئے371 اے کیو آئی سے 63 پوائنٹس  زیادہ ہے۔اتوار کی شام 08.01.2023 اتوار اور آج 09.01.2023 کی شام سے دہلی کے اوسط ہوا کے معیار سے متعلق اشاریہ اے کیو آئی میں اچانک اضافے کو دیکھتے ہوئے،این سی آراوراس سے  ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم)نے جی این سی ٹی ڈی/ این سی آر ریاستی حکومتوں/ چیئرپرسن/ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز ( پی سی بی) کے ممبر سکریٹریز/ ڈی پی سی سی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک فوری جائزہ میٹنگ منعقد کی۔

ریاستی حکومت کے نمائندوں / چیئرپرسنز اور این سی آر پی سی بی / ڈی پی سی سی کے ممبر سکریٹریوں کو اس بات کے لئے تیار کیا گیاکہ جی آر اے پی کی شقوں کو متعلقہ شعبہ میں زیادہ شدت کے ساتھ نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکا جا سکے اور ساتھ ہی دہلی میں ہوا کے بگڑتے ہوئے مجموعی اشاریہ کو کم کیا جاسکےاوراس کی موجودہ شدید زمرے کی سطح کو کم کیا جاسکے۔ مذکورہ میٹنگ میں جی آر اے پی پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مناسب تعداد میں معائنہ ٹیموں کو تعینات کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

ریاستی حکومت کے افسران/آلودگی پر قابو پانے کے این سی آر بورڈس/ ڈی پی سی سی نےاس بات کی یقین دلایا کہ وہ جی آر اے پی کے نفاذ کا جائزہ لیں گے اور آلودگی پر قابو پانے اوراسے کم کرنے کے اقدامات کو مزید تیز کریں گے جس میں مختلف ذرائع کے تعاون کو کم کرنے کے لیے کھلے میں جلانے کی روک تھام بھی شامل ہے جس کی وجہ سے  دہلی کےمجموعی اے کیو آئی میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

*************

 

ش ح- ش ر- م ش

U. No.276


(Release ID: 1889932) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu