بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانہ  درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے کا گوامیں ایم ایس ایم ای  ادھیویشن سے خطاب


ملک کے ہرباشندے کو اس بارے میں سوچنا چاہیئے کہ وہ    ہندوستان کی ترقی کی داستان  میں کس طرح اپنا تعاون  دے سکتاہے

Posted On: 06 JAN 2023 5:03PM by PIB Delhi

چھوٹی ، بہت چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں  (ایم ایس ایم ای ) کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے  آج  پناجی میں ایم ایس ایم ای ادھیویشن سے خطاب کیا۔ اس ادھیویشن  کا اہتمام ، لگھوادیوگ  بھارتی (ایل یو بی) نے گواسرکار کے تجارت ، صنعت اورکامرس کے محکمے کے اشتراک سے کیاتھا۔ اس تقریب کو ریاست میں ایم ایس ایم ای شعبے کے نمائندگان کاسب سے بڑااجتماع قراردیاگیاہے اوریہ ایل یو بی کے گوا باب (چیپٹر)کے باضابطہ آغاز کے موقع پر منعقد کی گئی ہے ۔

p-1.jpeg

گوا ایم ایس ایم ای ادھیویشن ، گوا میں ایم ایس ایم ای شعبے کے نمائندگان کی کانفرنس ہے ،جس کا مقصد ، نیٹ ورک ، خیالات ذہن میں لانے اورعلم اورمعلومات  سے ایک دوسرے کو مطلع کرنے کی غرض سے ایک پلیٹ فارم کےطورپر کام کرناہے ۔ اس ایک روزہ تقریب کے دوران صنعت کے ماہرین  نے مختلف النوع  موضوعات  پربہت سے اجلاس منعقد کئے ۔ تقریب میں ایل یوبی کے گواباب نے برآمدات میں اضافہ کرنے اور صنعتی کلسٹرس تیارکرنے پرتوجہ مرکوز کرنے سے متعلق اپنے عزم کا اظہارکیا۔ جن کی وجہ سے ریاست میں روزگار کے مواقع  پیداہوں  گے اورریاست  میں صنعت کاری کوفروغ  ملے گا۔

تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے ، ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے  نے لگھوادیوگ بھارتی کا ، بھارتی معیشت میں توانائی پیداکرنے والی قوت  لانے کی غرض سے اس کی بے لوث کوششوں کے لئے شکریہ اداکیا۔ انھوں نے کہاکہ ریاست  میں ٹھوس اورپائیدار ذریعہ  کی آمدنی پیدا کرنے کی غرض سے ریاست  میں ایک مستقل صنعت  کی نہایت ضرورت ہے۔ انھوں نے گوا سرکار پرزوردیاکہ وہ صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے مقصد ، ٹھوس منصوبے تیارکریں ۔ انھوں نے سبھی متعلقہ فریقوں پرزوردیاکہ وہ مل کر کام کریں اورریاست کی معیشت  میں زیادہ تابناکی پیداکریں ۔

 

p-2.jpeg

انھوں نے بلندعزائم اوراہداف  قائم کرنے سے متعلق ایم ایس ایم ای شعبے کی ضرورت  کو مزید اجاگرکیا ۔ اسی بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ ریاست میں لگ بھگ 96فیصد  صنعتیں ، بہت چھوٹی صنعتوں  کے زمرےمیں ہیں ۔ وزیرموصوف ،جناب نارائن رانے  نے کہاکہ اس  شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع  اورامکانات  موجود ہیں ۔ انھوں نے مطلع کیاکہ ایم ایس ایم ای شعبہ ، ایک ایسا شعبہ بھی ہے ، جس میں وزیراعظم جناب نریندرمودی  خود بھی بہت دلچسپی لیتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم ، ایم ایس ایم ای  شعبے میں شرح نمو کے بارے میں باضابطہ طورپر تازہ ترین صورت حال اورمعلومات طلب کرتے ہیں ۔

سبھی بہت چھوٹی صنعتوں  کو ، چھوٹی صنعتوں کے زمرے میں ترقی کرنے اورچھوٹی صنعتوں کو درمیانہ درجہ کی صنعتوں میں ترقی کرنے کا چیلنج پیش کرتے ہوئے ، مرکزی وزیرنے کہاکہ حالانکہ گوا میں ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے فی کس آمدنی زیادہ ہے ، اس کے شہریوں کو ، ترقی یافتہ ملکوں کے معیار زندگی کی سطحوں کے برابر پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ انھوں نے اس پابندی اوقات ، خلوص ، اورنظم وضبط کی ستائش کی، جس کا کہ انھوں نے ریاست میں مشاہدہ کیاہے ۔ انھوں نے گوا کے لوگوں  پرزوردیاکہ اپنی ان مثبت  قوتوں کو بروئے کار لائیں اورریاست  کی معیشت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوششیں کریں اور  اس کے لئے کام کریں ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ ہرشہری کواس بارے میں غوروخوض کرناچاہیئے کہ وہ بھارت کی ترقی کی داستان میں کس طرح تعاون کرسکتے ہیں اورملک کے دنیا کے باقی ملکوں کے لئے ایک درخشاں مثال  کے طورپر ابھرنے میں مدد کرسکتے ہیں ۔

گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے کا ان کی صلاح اور رہنمائی کے لئے شکریہ اداکیا۔ انھوں نے ایم ایس ایم ای شعبے کے نمائندگان پرزوردیاکہ وہ مرکزی اورریاستی دونوں حکومتوں کے ذریعہ شروع  کی گئی مختلف اسکیموں  اورترغیبات سے فائدہ اٹھائیں اوراپنے اپنے کاروباروں اورگوا کی معیشت کو مستحکم بنائیں اور فروغ دیں ۔ انھوں نے گوا کے لئے سیاحت پراپنے انحصار کو کم کرنے اوراپنی معاشی بنیاد کو متنوع بنانے کی ضرورت پربھی زوردیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد ہی ، شمپورن گوا کا ہدف اور اس کے بعد ہی آتم نربھربھارت کے ہدف کو حقیقت  کی شکل دیاجاسکتی ہے۔

p-3.jpeg

اس موقع پرایل یوبی کے قومی نائب صدرجناب رویندرسوناوانے ، پنجاب نیشنل بینک کے ایگزیکیٹو دائریکٹر وجے دوبے اور بی ایس ای انڈیا میں اسٹارٹ  اپس اورایس ایم ای  کے سربراہ ، اجے ٹھاکر بھی موجود تھے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -246



(Release ID: 1889729) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi