نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اندور میں شروع ہونے والے پرواسی بھارتیہ دِوس (پی بی ڈی) کنونشن کے مکمل اجلاس کو خطاب کیا


اجلاس کاکلیدی موضوع  تارکین وطن نوجوانوں کا اختراع اور ٹکنالوجی میں کردار تھا

میں آپ کودعو ت دیتا ہوں  کہ ہندوستان میں  اختراع کریں ، سرمایہ کاری کریں   اور اپنے خیالات کی پہل قدمی کریں  : جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 08 JAN 2023 9:53PM by PIB Delhi

جھلکیاں

  • کنونشن کے  17ویں ایڈیشن کا موضوع  ‘ تارکین وطن : امرت کا ل میں  ہندوستان کی ترقی کے لئے قابل اعتماد شرکاء’ ہے۔
  • آپ ایک ہندوستانی کو  ہندوستان سے باہر لے جاسکتے ہیں ، لیکن  ان سے آپ ہندوستانیت کو نہیں لے جاسکتے : جناب انوراگ ٹھاکر۔

          نوجوانوں کے امور  اورکھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ  ٹھاکر نے آج اندور میں  تین روزہ پرواسی  بھارتیہ دوس  ( پی بی ڈی )کنونشن   کے مکمل اجلاس کو خطاب کیا۔ آج کنونشن کا پہلا  دن ، تارکین وطن نوجوانوں  کا  اختراع اور ٹکنالوجی  میں کردار  کے موضوع کے ساتھ  ، نوجوان  پرواسی  بھارتیہ دوس  کے طورپر منایا گیا۔

          اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  جناب انوراگ  ٹھاکر نے کہا کہ ‘‘یوتھ پرواسی بھارتیہ دوس   صرف  اپنی جڑوں  کو پانے کے بارے میں  نہیں  ہے بلکہ ان تمام چیزوں کے پانے کے بارے میں ہے ،جو ہمیں ہندوستانی بناتی ہیں۔یہ آپ کی کہانی اور ابھرتے ہندوستان کی کہانی  ہے  ۔یہ نئے امکانات  پر ازسرنوسوچنے اوردوبارہ جوڑنے   کا لمحہ ہے اور یہ تبدیلی لانے ، نئے تعلقات کو دریافت کرنے اور نئے خیالات کو ترقی دینے کا ایک نیٹ ورک ہے ۔ ’’

          وزیرموصو ف نے مزید وضاحت کی  کہ ‘‘ آج میں یہ بات  عملیت اور اعتماد کے معنی کے ساتھ  کہہ رہا ہوں  کہ  ہندوستان   اور تارکین وطن برادری  دونوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نےپوری دنیا میں   ٹکنالوجی  ،تجارت ،  سیاست ، تخلیق اور  اختراع  کے میدان میں   نمایاں ترقی کی ہے ۔’’

          جناب انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا کہ ‘‘ ہندوستانیوں  نے ، خواہ ہندوستان میں ہوں   یا باہر ہوں ، ہمیشہ  اپنا سر بلند رکھا ہے اور  دنیا کا اہم  اورہمارا انتظار والا  روشن مستقبل کی طرف  قیادت کرنے میں  دلوں  کو  کھلا رکھا ہے ۔لہٰذا  ، میں  آپ کو دعوت دیتا ہو ں کہ ہندوستان میں   اختراع کریں ، سرمایہ کاری کریں  اور اپنے خیالات کو عملی جامہ  پہنائیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X88L.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZO49.jpg

 

جناب انوراگ ٹھاکر نے یہ بھی اضافہ کیا کہ ‘‘ ہندوستانی تاریکن وطن بڑھی ہوئی ہنرمندی   اور سرمایہ کی تشکیل  - انسانی ،سماجی اور مالی  کے اعتبار سے  آئی ٹی صنعت میں  کثیر جہتی فائدے لاتے ہیں۔ دوسری  طر ف  ہندوستانی آئی ٹی صنعت  نے  اعلیٰ  ہنر مند  پیشہ ورو  ں   کی منتقلی  میں     حرکت کرنے کےلئے  ایک مضبوط  داعیہ پیدا کیا ہے اور  اپنی مادر وطن کے ساتھ مصروف  ہونے کی غرض سے  ضروری مواقع فراہم کئے ہیں۔’’

جناب ٹھاکر نے کہا کہ ‘‘17ویں  پرواسی بھارتیہ دوس   (پی بی ڈی )کنونشن   ایک ایسا موقع ہے ، جو  دوستی  ،  سرپرستی   اور گہرے تعلقات  کو مضبوط  بناتا ہے، جبکہ ہم براہ راست تارکین وطن سے بات چیت کرتے ہیں او ران سے سیکھتے ہیں۔ وزیراعظم  نریندر مودی کے زیر قیادت   ہم نے ہندوستانی تارکین وطن کے تئیں  اپنا نقطہ نظر اور نظریہ بدل لیا ہے۔ ہمارے تاریکن وطن جس  طرح کے عزت واحترام کے  مستحق ہیں  ،اس کی نمائندگی اس ا ہمیت کے ذریعہ ہوتی ہے ،جو انہیں  ہم سرکاری دوروں  وغیرہ کے دوران   انہیں مصروف کرکے دیتے ہیں۔آپ  تارکین وطن کا زبردست  ریسپانس  دیکھ  سکتے ہیں  جب بھی وزیراعظم  ان سے دنیا کے کسی حصے میں ملتے ہیں۔’’

تارکین وطن نوجوانوں کے لئے حکومت کے وژن پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  ‘‘ ہندوستانی تارکین وطن کے لئے  مودی حکومت  کا وژن  یہ ہے کہ پوری دنیا میں  ہمارے تارکین وطن   ہم منصبوں کے درمیان   دو طرفہ آئیڈیاز اور کیپٹل کا بہاؤدیکھا جائے ۔ہندوستانی اسٹارٹ اپس   او ر  نوجوان  تارکین وطن سرمایہ کاروں    اور جن ممالک میں وہ رہتے ہیں ، وہاں کے سرمایہ کاروں    کے درمیان  تعلقات کی سہولیات اور انہیں جوڑنے کے لئے ہماری کوششیں   خیالات  کی  دو طرفہ منتقلی  پیدا کررہے ہیں۔ آپ ایک  ہندوستانی کو ہندوستان سے لے جاسکتے ہیں لیکن  اس سے ہندوستانیت نہیں لے جاسکتے ۔  ہندوستان کے ذائقے   ، موسیقی کے ردم  اور ان کے دل ہمیشہ ہندوستان کے لئے دھڑکتے ہیں ۔ تارکین وطن  اپنے والدین کی سرزمین کو   واپس  تعاون  پیش کرنا چاہتے ہیں۔’’

جناب انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا کہ ‘‘ ہندوستانی نژاد  لوگوں نے اپنی قابلیت   کو ثابت کرنے کے لئے  عزم مصمم کا اظہار کیا ہے اور اس  کرہ ارض  پر   کچھ  مشکل مسائل کا حل دریافت کیا ہے۔ ہندوستانی نژاد  کچھ روشن دماغوں  نے   پوری دنیا میں   ٹکنالوجی  پرمبنی   پاور ہاؤس کی کامیابی میں  اسٹریٹجک اورمرکزی رول ادا کیا ہے۔ ہندوستان نژاد سی ای او ز کی فہرست   بے انتہا ہے ۔ اسی طرح  پوری  دنیا میں  ہندوستانی نژاد سیاسی لیڈروں کی فہرست  ہے۔’’

تارکین وطن نوجوانوں  کے لئے  کچھ اہم اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے  وزیر موصوف نے وضاحت  کی کہ  حالیہ سالوں  میں   حکومت  ہند کے ذریعہ  بہت سی پالیسیاں  شروع کی گئی ہیں تاکہ ہمارے  ہندوستانی تاریکن وطن کی توانائی اورخیالات سے فائدہ اٹھایا جائے اورانہیں   ہندوستان کی نوجوانوں کی  کامیابی کے ساتھ جوڑا جائے ۔ ان اقدامات میں    ہندوستان کو جانئے  پروگرام کے آئی پی  شامل ہے  تاکہ ہندوستانی تارکین وطن نوجوانوں  کو  معاصر ہندوستان کے مختلف  پہلوؤں سے اور اس کے فنون لطیفہ ، وراثت  اور ثقافت  سے  روشناس کرایا جائے ۔  اسی  طرح  گیان اسکالر شپ پروگرام (  گلوبل انی شیٹوفار اکیڈ مک نیٹ ورک )، وی اے جی آر اے   فیکلٹی اسکیم   جس کا مقصد  ہندوستان کے  تحقیق  وترقی ایکو سسٹم   کے لئے ایک مضبوط  بین الاقوامی ربط  فراہم کرنا ہے ، مشن شود  ھ گنگا      (گلوبل الائنس فار نیو جنریشن  ایکسی لریشن   )، تارکین وطن کے بچوں  کے لئے ، اسکالر شپ پروگرام   (ایس  پی ڈی سی )اور  انڈین ٹیکنیکل  اینڈ اکنامک کوآپریشن   ( آئی ٹی ای سی ) شامل ہیں۔

کنونشن کے  17 ویں  ایڈیشن کا موضوع ہے : ‘ تارکین وطن  : امرت  کال میں ہندوستان کی ترقی کے لئے قابل اعتماد شرکاء)۔

 

*************

ش ح۔اک۔  رم

U-238



(Release ID: 1889712) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu