بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے میں ایم ایس ایم ای کی پائیدار ترقی  کے موضوع پر تریپورہ کے اگرتلہ میں علاقائی کانفرنس

Posted On: 08 JAN 2023 7:38PM by PIB Delhi

چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے  مرکزی وزیر  جناب نارائن رانے، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما کے ساتھ، شمال مشرقی خطے چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی پائیدار ترقی کے موضوع  پر تریپورہ  کے اگرتلہ میں 9 جنوری 2023 کو منعقد ہونے والی علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس کا انعقاد چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی وزارت کے  زیر اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ وزارت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ یہ کانفرنس حکومت ہند کی چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی وزارت نیز  تریپورہ کی ریاستی حکومت کے مختلف اقدامات کے آغاز کی نمائش کرے گی۔ آر اے ایم پی   (چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی کارکردگی کو فروغ دینے اور تیز کرنے) کا آغاز، ادیم شکتی کے تحت شمال مشرقی خطے کے پورٹل کو جوڑنا، گومتی سٹی گیس پروجیکٹ کا افتتاح، اسفورتی اسکیم کے تحت مغربی تریپورہ میں بانس  کی چٹائی کلسٹر کا افتتاح اورکے وی آئی سی  (کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن) کی نئی عمارت کا افتتاح اور ٹی کے وی آئی بی (تریپورہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ) کانفرنس کے لیے منصوبہ بندی کی گئی چند سرگرمیاں ہیں۔ یہ کانفرنس خواہشمند/موجودہ کاروباریوں کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں، سی پی ایس ای اور صنعتی اداروں  کے سرکاری محکموں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جو ہندوستان میں چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

آج اگرتلہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے سینئر عہدیداروں نے جامع ترقی کے بارے میں تفصیلات بتائیں جس کے لئے چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی وزارت ہندوستان میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لئے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے جو سماج کے ہر طبقے کو مختلف مداخلتوں کے ذریعے چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو امداد فراہم کرتی ہے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZJR9.jpg

شمال مشرقی خطے میں چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو بااختیار بنانے کے لیے، حکومت نے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ "شمال مشرقی خطے اور سکم میں چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کا فروغ"  ایک مخصوص  اسکیم ہے جو چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک 140 کروڑ روپے جاری  کیے جا چکے ہیں۔ پی ایم ای جی پی (وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام) کے تحت 1.14 لاکھ مائیکرو یونٹس کی مدد کی گئی ہے جس سے 7.6 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ ایم ایس ایم ای کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام نے اپنے آغاز سے اب تک 29 پروجیکٹوں کی تکمیل کی ہے، حکومت کی  جانب سے اس کے لیے 135.45 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ مقامی کاریگروں کو فائدہ پہنچانے والے کل 85 کلسٹرز کو "اسفورتی (روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈ فراہم کرنے کی اسکیم)" کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ اب تک شمال مشرقی خطے  کے 2.7 لاکھ کاروباری اداروں نے 23 لاکھ لوگوں کو روزگار دیتے ہوئے ادیم پورٹل پر خود کو رجسٹر کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CXLK.jpg

ہماری معیشت پر چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے اثرات کو دیکھتے ہوئے، یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں کے درمیان کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے اور ایک سازگار ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے توجہ مرکوز کی جائے جہاں وہ 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی معیشت کی ترقی میں اٹوٹ کردار ادا کریں۔

چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کا فروغ ملک کی معاشی بہبود کے لیے اہم ہے۔ چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی وزارت  مستقل ترقی کے لیے چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو بااختیار بنانے اور عالمی ویلیو چین سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ یہ کانفرنس تریپورہ اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں کی چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو نئے آئیڈیاز کو شامل کرکے اپنے دائرہ کار کو وسعت دینے میں مدد کرے گی کیونکہ وہ حکومت کی طرف سے دی گئی مختلف مداخلتوں سے واقف ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

232


(Release ID: 1889675) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu