وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پروشوتم روپالا کل میگھالیہ کے جنوب مغرب گارو ہلز ضلع کے دورے پر جائیں گے
Posted On:
08 JAN 2023 11:47AM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پروشوتم روپالا 9 سے 10 جنوری 2023 تک میگھالیہ ریاست میں جنوب مغرب گارو ہلز ضلع ، جو بنگلہ دیش کی سرحد سے ملحق ہے، کے دورے پر جارہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے، جب کوئی مرکزی کابینی وزیر اس سرحدی علاقہ کے دورے پر جارہے ہیں۔
09 جنوری 2023 کو مرکزی وزیر ،جنوب مغرب گارو ہلز کے امپاتی میں، سرکاری افسران اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھارت سرکار کی مختلف اہم اسکیموں پرجائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
10 جنوری 2023 کو جناب روپالا، علاقے کی خواتین ، ڈیری کسانوں اور ماہی پروری کے کاروباریوں کے خود روزگار گروپوں سے ملاقات کریں گے۔ مرکزی وزیر، سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ گفت و شنید کرنے کے لئے بنگلہ دیش سرحدی ہاٹ بھی جائیں گے۔
******
ش ح۔ ن ر
U NO:224
(Release ID: 1889552)
Visitor Counter : 124