صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اورانٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں ، بھونیشور کے ایمس کے طلباء سے چوتھی کنووکیشن کی تقریب سے خطاب کیا


بھونیشور کے ایمس میں، مشرقی ہندوستان میں معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں عوام کا اعتماد جیت لیا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

ملک میں 2014 میں ایمس کی تعداد 8 سے بڑھ کر فی الحال 23 ہوگئی ہے

یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ ایک دہائی کے اندر ہی، بھونیشور کا ایمس ملک کا دوسرا بہترین ایمس اور ملک کا 26واں بہترین طبی ادارہ بن کر ابھرا ہے: جناب پردھان

ڈاکٹر مانڈیا اور جناب پردھان نے ایمس میں جدید ترین برنس سینٹر کو قوم کے نام وقف کیا، انتہائی دیکھ بھال کے اسپتال کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور ہونہار طلباء کو 40 گولڈ میڈل سے نوازا

Posted On: 07 JAN 2023 7:18PM by PIB Delhi

’’ایمس، بھونیشور نے ایک دہائی کے اندر نہ صرف اڈیشہ بلکہ ملحقہ ریاستوں میں بھی صحت کی نگہداشت کی تیز تر فراہمی میں علاقائی عدم توازن کو مساوی کرنے کے منشور کو پورا کرکے، معیاری صحت دیکھ بھال کے میدان میں لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے۔ یہ امر وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ہند کے عزم کا مظہر ہے جہاں قومی صحت کے ایجنڈے کے طور پر معیاری صحت کی دیکھ بھال اور طبی تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے‘‘۔یہ بات  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج یہاں ایمس بھونیشور کے طلباء سے، ان کے چوتھے کنووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی، انٹرپرینیور شپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور رکن پارلیمنٹ محترمہ اپراجیتا سارنگی بھی موجود تھیں۔ معززین نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن جناب اٹل بہاری واجپئی کو یاد کیا جنھوں نے 2003 میں اس انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ انھوں نے ان پر گل دائرہ نذر کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KWEI.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ’’چاہے تدریس میں ہو، تحقیق کی یا صحت کی دیکھ بھال ہو، ایمس بھونیشور نے ہر شعبے میں نام کمایا ہے‘‘۔

 کنووکیشن کے موقع پر طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ، مرکزی وزیر صحت نے ان پر زور دیا کہ  وہ خدمت اور ذمے داری کے اس موقع کو دل وجان سے انجام دیں جو طبی سائنس  لے کر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہماری ذمے داری کا احساس ، انسانیت کی خدمت کے ساتھ  ہم آہنگ ہونا چاہئے‘‘۔ انھوں نے ا س بات پر روشنی ڈالی کہ ’’ہیل ان انڈیا‘‘ اور ’’ہیل از انڈیا‘‘ کے نئے اقدامات، ملک میں طبی قدر کے سفر کو تحریک دیں گے اور پوری دنیا میں ہنرمندی اور قابل طب نیم طبی انسانی وسائل کے مطالبے کو بھی پورا کریں گے۔

صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈیا نے کہا ’’ملک میں 2014 میں ایمس کی تعداد 8 تھی جو بڑھ کر فی الحال 23 ہوگئی ہے‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’50 کروڑ خاندانوں کو آیوشمان بھارت – پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت ، صحت کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں  9000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے سستی اور معیاری ادویات فراہم کی جارہی ہیں‘‘۔ اے بی – پی ایم جے اے وائی، کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم کو ریاست میں نافذ کریں تاکہ اڈیشہ کے اہل استفادہ کنندگان نہ صرف ریاست بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی، اس اسکیم کے فوائد حاصل کرسکیں۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے جناب دھرمیندر پردھان اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کے ساتھ عوام کے لیے شدت سے منتظر جدید ترین این ٹی پی سی برن سینٹر کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر صحت نے انتہائی دیکھ بھال کے اسپتال کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ معززین نے جوار باجرے کے بین الاقوامی سال  (آئی او وائی ایم) 2023 کی یاد میں جوار باجرے کی ایک ہینڈ بک بھی جاری کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VD4C.jpg

ڈاکٹر مانڈویا اور جناب پردھان نے ایمس بھونیشور کے مختلف شعبوں کے سرکردہ  طالب علموں کو 40 گولڈ میڈل سے نوازا۔ ان میں  ڈی ایم / ایم سی ایچ (4 اسکالرز)، ایم ڈی / ایم ایس (10)، ایم بی بی ایس (17)، بی ایس سی نرسنگ (6) اور بی ایس سی پیرا میڈیکل (3) سے تعلق رکھنے والے طلباء شامل ہیں۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AYF0.jpg

جناب دھرمیندر پردھان نے بھونیشور کے ایمس کے طلباء کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور انھیں مزید ذمے داری نبھانے کی ترغیب دی۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیز رفتار پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ ’’یہ فخر کی بات ہے کہ این آئی آر ایف کی درجہ بند کے مطابق، دس سالوں کے اندر بھونیشور کا ایمس ، ملک کا دوسرا بہترین ایمس اور ملک کا 26واں بہترین طبی ادارہ بن کر ابھرا ہے۔

کووڈ وبا کے انتظام میں ہندوستان کے تعاون کو اجاگر کرتےہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ ’’ہندوستان نے 140 ممالک کو میڈ ان انڈیا ویکسین فراہم کیں‘‘۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے انتظامیہ کے تحت ، حکومت طلباء کی علمیت کو بڑھانے کے لیے مقامی زبانوں میں طبی کتابیں فراہم کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔ انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کیمپس کو صاف ستھرا رکھیں اور وزیر اعظم کے ’’سووچھ بھارت‘‘ مشن کی حمایت کریں۔

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا کہ ایمس بھونیشور نے گردے پی پیوند کاری کے آپریشنز میں ایک مقام بنایا ہے اور یہ دیگر طرح کی سرجریوں میں بھی تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایمس بھونیشور اس وقت ہمیشہ ذہن میں آتا ہے جب کوئی  آج ملک کے اعلیٰ طبی اداروں کے بارےمیں سوچتا ہے‘‘۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت میں سرمایہ کاری سے ملک کی ترقی ہوتی ہے۔ انھوں نوجوان ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ  انسانیت کے  جذبے سے مزید ذمے داریاں نبھائیں۔

وزارت صحت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب منوہر اگنانی، ایمس بھونیشور کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) آشوتوش بسواس، ایمس بھونیشور کے صدر پروفیسر (ڈاکٹر) سبراتا کمار آچاریہ، ایمس بھونیشور کے ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) پرسانتا رنجن مہاپاترا اور وزارت صحت کے سینئر عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔

*****

U.No.218

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1889547) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Marathi , Odia