امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیرجناب امت شاہ نے آج ناگالینڈ میں 52 کروڑ روپے کے 5 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا
ناگالینڈ مختلف قسم کے قبائل کی ثقافتوں کےامتزاج والی سرزمین ہے اور دنیا کے 25 مشہور حیاتیاتی تنوع والے علاقوں میں سے ایک ہے، جو اسے سیاحت کی بے پناہ صلاحیت سے مالا مال کرتی ہے
پورے شمال مشرق کے تئیں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت نے حکومت کے ترقیاتی نقطہ نظر کی وجہ سے، شمال مشرق کی تمام ریاستیں آج ترقی کی راہ پر گامزن ہیں؛ حکومت نے ناگالینڈ میں امن ،ترقی اورخوشحالی کے قائم کرنے کے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی ہے
پورے شمال مشرق کو ڈیجیٹل رابطہ فراہم کرکے، وزیر اعظم نریندر مودی نے دِلوں کو جوڑا ہے اور باقی ملک اور شمال مشرق کے درمیان فاصلے کو کم کیا ہے
وزیر اعظم نے شمال مشرق کو وسیع بنیادی ڈھانچے کے منصوبے دے کر ، اس خطے کو مرکزی اصل دھارے سے جوڑنے کی کوشش کی، جس کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں
وزیر اعظم نے شمال مشرق کو بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے دے کر اس خطے کو ہندوستان کے مرکزی اصل دھارے سے جوڑنے کی بہت کامیاب کوشش بھی کی ہے، اس کے نتائج بھی حاصل ہوئے ہیں
گذشتہ حکومت کی 2004 سے 2014 کی مدت کے مقابلے میں 2014 سے 2022 تک وزیر اعظم نریندر مودی کی قیاد
Posted On:
06 JAN 2023 7:27PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ناگالینڈ میں 52 کروڑ روپئے کے 5 مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ ان میں 42 سرکاری ہائی سیکنڈری اسکولوں میں تقریبا 8 کروڑ روپئے کی لاگت سے ورچوئل ریئلٹی (وی آر)، 9 سرکاری ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ اٹل ٹنکرنگ لیبس،14 کروڑ روپئے کی لاگت سے چیفوبوزو میں 12.5 میگاواٹ (ایم وی) سب اسٹیشن، تھنامیر گاؤں اور کپھایر میں ماؤنٹ سرامتی پر ٹریکنگ اور بیس کیمپ، گورنر کے کیمپ لفایان کے نزدیک28 کروڑ روپئے کی لاگت سے دریائے ڈویانگ پر دو لین والا ایک پل شامل ہیں۔ اس موقع پر ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ جناب نیفوریو سمیت مختلف عمائدین موجود تھے۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ناگالینڈ مختلف قسم کے قبائل کی ثقافتوں کے امتزاج کی ایک سرزمین ہے۔ ناگالینڈ دنیا کے 25 مشہور حیاتیاتی تنوع والے علاقوں میں سے ایک ہے جو اسے سیاحت کے بے پناہ امکانات سے نوازتا ہے۔ ناگالینڈ، اپنے شہریوں، ثقافت اور یہاں کی خواتین کو دی جانے والی مساوی حیثیت کے لیے بھی، پوری دنیا میں مشہور ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آج یہاں 52 کروڑ روپئے کے 5 مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورے شمال مشرق کے تئیں نریندر مودی حکومت کے نقطہ نظر کی وجہ سے، آج شمال مشرق کے تمام ریاستیں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ پورے شمال مشرق کو انتہا پسند گروپوں کی وجہ سے بدامنی کا سامنا تھا، لیکن آج وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے خطے کو نہ صرف فزیکل رابطہ فراہم کیا ہے بلکہ دِلوں کو بھی جوڑا ہے اور ملک اور شمال مشرق کے درمیان ذہنی فاصلے کو بھی ختم کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ناگالینڈ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے تین پی کے قائم کرنے کے اپنے ہدف میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی نے شمال مشرق کو ہندوستان کے کئی مرکزی دھارے کا خطہ بنانے کے لیے بذات خود کئی اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی نے پچھلے آٹھ سالوں میں شمال مشرق کی مختلف ریاستوں کا 51 سے زیادہ مرتبہ دورہ کیا ہے اور شمال مشرق کو بنیادی ڈھانچے کے اہم پروجیکٹ دے کر ، اس خطے کو ہندوستان کے اصل مرکزی دھارے سے منسلک کرنے کی ایک بہت کامیاب کوشش کی ہے اس کے نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گذشتہ حکومت کی 2004 سے 2014 کی مدت کے مقابلے میں 2014 سے 2022 تک وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے آٹھ سالوں میں ، ناگالینڈ کو دیئے گئے فنڈز میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلی مرکزی حکومت کے تحت 15ویں مالیاتی کمیشن نے 20 ارب روپئے کی گنجائش رکھی ہے۔ 23-2022 میں ناگالینڈ کے لیے 4773 کروڑ روپئے مختص کئے گئے جبکہ 10-2009 میں صرف 1283 کروڑ روپئے ہی مختص کئے گئے تھے۔اس کے علاوہ 22-2021 میں ناگالینڈ کو 219 کروڑ روپئے کی خصوصی امداد دی گئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ناگالینڈ میں 2014 کے مقابلے 2021 میں شورش پسندی کے واقعات میں 74 فیصدی کی کمی آئی ہے، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں بالترتیب 60 اور 84 فیصدی کی کمی آئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست میں قانون اور نظر ونسق برقرار ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے ریاست ناگالینڈ سے اے ایف ایس پی اے کو بتدریج ہٹانے کا عمل شروع کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ، حکومت ہند نے عوامی سہولیات کو استحکام دینے پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ 266 کلو میٹر سے زیادہ کی لمبائی کا احاطہ کرنے والے قومی شاہراہ کے 15 منصوبے ہیں، جن کی لاگت 4127 کروڑ روپئے ہے اور جن کا افتتاح کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت 2.18 کنبوں کو ریاست کے ناقابل رسائی علاقوں میں نل کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند آیوشمان یوجنا کے تحت 3 لاکھ سے زیادہ افراد کو 5 لاکھ روپئے تک کے صحت کے اخراجات فراہم کر رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 54636 کنبوں کو مکانات فراہم کئے جارہے ہیں اور ان کامکانوں میں سے 15000 مکانات کی تعمیر پہلے ہی مکمل ہوگئی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے ، پوری قوم کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ کے پہاڑ اور جنگلات کے دشوار گزار علاقوں میں ہر ایک شہری کو مفت کووڈ کے دو ویکسین فراہم کئے ہیں۔ علاوہ ازیں، حکومت ہند نے ناگالینڈ کے ہر غریب فرد کو پانچ کلو گرام چاول ہر مہینے بھی فراہم کرایا ہے جو اسے ڈھائی سال تک فراہم کیا جاتا رہے گا۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.19
(Release ID: 1889336)
Visitor Counter : 154