امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نےآج  موئرانگ منی پور میں 1,311 کروڑ روپے مالیت کے  21   ترقیاتی پروجیکٹوں  کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا


جناب امت شاہ نے چوڑا چاند پور میں 46 کروڑ روپے  مالیت کے  میڈیکل کالج کا افتتاح کیا اور 39 کروڑروپے مالیت کے  122 فٹ اونچے مارجنگ پولو مجسمے کی نقاب کشائی کی

مرکزی وزیر داخلہ نے موئرانگ میں تاریخی آزاد ہند فوج کے ہیڈ کوارٹرز میں  165 فٹ اونچے ترنگے کی  بھی نقاب کشائی کی، جو پورے شمال مشرق میں سب سے اونچا قومی پرچم ہے

وزیر اعظم نریندر مودی اور منی پور کے وزیر اعلی جناب این بیرین سنگھ کی قیادت میں، منی پور آج دہشت گردی، بند اور ناکہ بندی سے مکمل طور پر آزاد ہے، منی پور ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے لُک ایسٹ کی بجائے ایکٹ ایسٹ کی پالیسی اختیار کرکے شمال مشرق  کو خوشحال بنایا ہے ، چاہے متعدد معاہدوں کا معاملہ ہو یا  افسپا  ہٹا نے کا ، جناب مودی کی قیادت میں شمال مشرق پرامن اور محفوظ ہو رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے شمال مشرق کو ترقی، کنکٹی وٹی، بنیادی ڈھانچے، کھیل، سرمایہ کاری اور آرگینک زراعت کا مرکز بنانے کے لیے گزشتہ 8 برسوں میں 3.45 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے

جناب مودی نے شمال مشرق کو نہ صرف ریلوے اور ہوائی راستوں سے جوڑا ہے بلکہ شمال مشرق کو پورے ملک کے دل سے جوڑ دیا ہے

وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ کی قیادت والی منی پور کی حکومت نے  ’آزاد ہند فوج‘ کے شہداء کے لیے ایک یادگار تعمیر کی ہے اور  ان مکانات کو بحال کیا ہے جو انگریزوں کی گولہ باری میں تباہ ہو گئے تھے، یہ پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا سیاحتی مقام بن جائے گا

آج چوڑا چاند پور میڈیکل کالج میں 100 بچے میڈیکل سائنس پڑھ رہے ہیں، پہلے شمال مشرقی کے بچوں کو پڑھنے کے لیے بڑے شہروں میں جانا پڑتا تھا، آج ہندوستان  کی کئی ریاستوں کے بچے یہاں پڑھ رہے ہیں، یہ ایک بڑی کامیابی ہے

منی پور کو کھیلوں کا مرکز بنانے کے لیے منی پور میں 816 کروڑ روپے کی لاگت سے ملک کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے

منی پور حکومت نے ڈرونز کی مدد سے افیون کی کاشت کی نشاندہی کی ہے اور اسے تباہ کیا ہے اور حکومت ریاست میں افیون کی کاشت ختم کرکے منی پور کو منشیات سے پاک ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 06 JAN 2023 6:48PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نےآج  موئرانگ منی پور میں تقریباً 1,311 کروڑ روپے مالیت کے  21   ترقیاتی پروجیکٹوں  کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں 46 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا چوڑا چاند پور میڈیکل کالج، 39 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا  مارجنگ پولو مجسمہ، سنگائی تھیل میں منی پور اولمپین پارک، امپھال ایسٹ میں منی پور نمائشی مرکز، ڈسٹرکٹ یوتھ اسکلنگ اینڈ ایمپلائمنٹ سینٹر، فروٹ پری زرویشن فیکٹری ، نیلا کٹی شامل ہیں جو کہ ریاست  کے پانچ اضلاع میں  تیار کیے گئے ہیں۔ جناب امیت شاہ نے موئرانگ میں تاریخی آزاد ہند فوج کے ہیڈ کوارٹرز میں  165 فٹ اونچے ترنگے کی  بھی نقاب کشائی کی، جو پورے شمال مشرق میں سب سے اونچا قومی پرچم ہے۔  اس موقع پر منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔

 

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہوزیر اعظم نریندر مودی اور منی پور کے وزیر اعلی جناب این بیرین سنگھ کی قیادت میں، منی پور آج ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے اور اب دہشت گردی، بند اور ناکہ بندی سے مکمل طور پر آزاد ہے اور  اس کے نتیجے میںپچھلے سال 6 جنوری کو 2450 کروڑ روپے کی مالیت کے  29  پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھا گیا  اور آج 1,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت  کے 21 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا  اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے انتہائی ذی علم  اور باصلاحیت کنگ شری بھاگیہ چندر، رانی ماں، مہاراجہ کلاچندر  اور پکھوٹنگ تانگ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ منی پور کی 3000 سال سے زیادہ کی شاندار تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے عوام نے انگریزوں کے خلاف بھرپور تعاون کرتے ہوئے مہاراجہ کلاچندر  کی منی پور کو انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرانے میں مدد کی۔ منی پور کی اس شاندار تاریخ سے ملک کو آگاہ کرنے کے لیے، حکومت نے ماؤنٹ ہیریئٹ کا نام بدل کر ماؤنٹ منی پور رکھا ہے، جہاں مہاراجہ کلاچندر کے جنرل سیکریٹری، ولی عہد اور 22  مجاہدین آزادی کو قید کیا گیا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کا سب سے اونچا جھنڈا آج منی پور کے موئرانگ میں لہرایا گیا، جو  ہندوستان کی سرزمین پر آزادی حاصل کرنے والا  پہلا مقام ہے۔

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ عظیم مجاہد آزادی  سبھاش چندر بوس کی قیادت میں ’آزاد ہند فوج‘ نے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی اور منی پور کو انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ منی پور حکومت نے انگریزوں کی گولہ باری کے دوران تباہ شدہ مکانات کی بحالی کا کام کرتے ہوئے ’آزاد ہند فوج‘ کے شہداء کے لیے ایک یادگار تعمیر کی ہے اور یہ یادگار نہ صرف منی پور کے نوجوانوں کو  ملک کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنے کی تحریک دے گی  بلکہ اس جگہ کو ایک بڑے سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے میں بھی مدد کرے گی۔

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ تقریباً 46 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے چوڑا چاند پور میڈیکل کالج میں 100 سے زیادہ بچے میڈیکل سائنس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے شمال مشرق کے بچوں کو پڑھنے کے لیے بنگلورو، دہلی، ممبئی اور احمد آباد جیسے بڑے شہروں میں جانا پڑتا تھا، لیکن اب ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے بچے موئرانگ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور 122 فٹ اونچے مارجنگ پولو مجسمے کا افتتاح کیا گیا ہے اور  منی پور سنٹرل یونیورسٹی اور منی پور یونیورسٹی  کو  پوری دنیا کو یہ بتانے کے لیے تحقیق کرنی چاہیے کہ یہ منی پور ہے جس نے  دنیا کو پولو کے کھیل کا تحفہ دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ جگہ دنیا بھر سے پولو کے شائقین  کے لیے توجہ کا مرکز بن جائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے 8 برسوں میں 51 بار شمال مشرقی خطہ کا دورہ کیا ہے اور ان کے حساس انداز اور محنت نے شمال مشرق کو یہ احساس دلایا ہے کہ پورے ہندوستان کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سڑک، ریل اور ہوائی کنکٹی وٹی  کو بڑھا کر ملک کے باقی حصوں کے ساتھ شمال مشرق کی کنکٹی وٹی  بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے شمال مشرق کو عسکریت پسندی، دراندازی، بند، منشیات، ہتھیاروں کی اسمگلنگ، بدعنوانی اور ذات پات کے تنازعات  سے دور کرنے  اور ترقی، کنکٹی وٹی ، بنیادی ڈھانچے، کھیلوں، سرمایہ کاری اور اسے  آرگینک  زراعت کا مرکز بنانے کے لیے 3.45 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔  جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف شمال مشرقی خطہ کو ریلوے اور ہوائی راستوں سے جوڑا ہے بلکہ پورے ملک کے دل سے بھی جوڑ دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 2019 میں، حکومت نے بوڈو معاہدے، این ایل ایف ٹی معاہدے، کاربی-اینگلونگ معاہدے، برو ایکارڈ پر دستخط کیے اور پورے شمال مشرق کو عسکریت پسندی سے آزاد کرایا۔ اسی وقت، حکومت نے عسکریت پسندی کا خاتمہ کیا اور منی پور کے 6 اضلاع سے افسپا کو ہٹا دیا، اس کے نتیجے میں منی پور جو پہلے ناکہ بندیوں کا شکار تھا، اب ترقی اور خود کفیلی  کی طرف بڑھ رہا ہے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ لُک  ایٹ پالیسی کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکٹ ایسٹ پالیسی اپنائی جس کی وجہ سے منی پور امید اور استحکام کی علامت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 816 کروڑ روپے کی لاگت سے 325 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ملک کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی منی پور میں تیار کی  جا رہی ہے تاکہ اسے کھیلوں کے مرکز کے طور پر ابھرنے میں مدد ملے۔ وزیراعلی   جناب این بیرین سنگھ کا تعمیر کردہ اولمپین پارک بھی نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے گا۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ پہاڑی اضلاع میں 31 قبائلی عجائب گھر تیار کیے جا رہے ہیں اور صحت کے  فروغ کے لئے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت تقریباً 3.63 لاکھ مستفیدین کو  5 لاکھ روپے تک کے  صحت اخراجات مفت فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والی ایما  مارکیٹ 130 کروڑ روپے کی لاگت سے 17 مقامات پر قائم کی جا رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت منی پور میں لوگوں کو 68,000 مکانات فراہم کیے گئے ہیں، جب کہ ریاستی حکومت نے 110 کروڑ روپے کی لاگت سے ہزاروں اسٹارٹ اپس کو فروغ دیا ہے۔ چیف منسٹر ہیلتھ فار آل اسکیم کے تحت 13 بڑی بیماریوں کی گھر گھر جاکر جانچ کرنے  کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 1,780 ایکڑ اراضی پر پوست کی کاشت منی پور حکومت نے ڈرون کے ذریعے شناخت کر کے تباہ کی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آزادی کاامرت مہوتسو کے سال میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، وزارت داخلہ، حکومت ہند نے منشیات سے پاک ہندوستان کا عہد لیا ہے، تاکہ آزادی کے صد سالہ سال میں ہندوستان  منشیات کے مسئلے سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں افیون کی کاشت کو ختم کرکے منی پور کو منشیات سے پاک ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہے اور تعلیم، کھیل اور اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں کام کرکے منی پور کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے کی سمت میں کام جاری رکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 194



(Release ID: 1889269) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese