کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی، 10 جنوری 2023 سے 16 جنوری 2023 تک اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک کا انعقاد کرے گا


ملک بھر میں 75 سے زائد مقامات پر اسٹارٹ اپ سے متعلق تقریبات منعقد کی جائیں گی

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2022 کے فاتحین کو 16 جنوری 2023 کو نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے پر اعزاز سے نوازا جائے گا

Posted On: 06 JAN 2023 3:18PM by PIB Delhi

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ  کا محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی)، تجارت اور صنعت کی وزارت 10 جنوری 2023 سے 16 جنوری 2023 تک ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ساتھ ساتھ نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے (16 جنوری 2023) کو منانے کے لیے اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ہفتہ کا انعقاد کر رہی ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک 2023 میں کاروباریوں، خواہشمند کاروباریوں، اور دیگر اہل کاروں کے لیے نالج شیئرنگ سیشنز شامل ہوں گے، جن میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز جیسے کہ سرکاری اہلکار، انکیوبیٹرز، کارپوریٹس اور سرمایہ کار شامل ہوں گے۔

مزید برآں، آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر میں 75 سے زیادہ مقامات پر اسٹارٹ اپ سے متعلق مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے طول و عرض میں اسٹارٹ اپ کمیونٹی کو شامل کرکے انٹرپرینیورشپ اور اختراع کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔ ان تقریبات میں خواتین کاروباریوں کے لیے وقف ورکشاپس، انکیوبیٹرز کی تربیت، مینٹرشپ ورکشاپس، اسٹیک ہولڈرز کی راؤنڈ ٹیبلز، کانفرنسیں، صلاحیت سازی کی ورکشاپس، سٹارٹ اپ پچنگ سیشن وغیرہ شامل ہیں۔

مزید برآں، 16 جنوری 2023 کو نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے منانے کے لیے، ڈی پی آئی آئی ٹی نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2022 کے فاتحین کے لیے اعزازی تقریب کا اہتمام کر رہا ہے، جو اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت ایک اہم پہل ہے۔ یہ تقریب مختلف شعبوں، ذیلی شعبوں اور کیٹیگریز میں اسٹارٹ اپس اور ایکو سسٹم کو فعال کرنے والوں کی جانب سے پیش کی جانے والی عمدگی کو تسلیم کرے گی اور اسے انعام دے گی۔

اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک 2023 کا مقصد 10 جنوری-16 جنوری 2023 کے دوران ملک بھر کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہے اور ہندوستان میں انٹرپرینیورشپ اور اختراع کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-184


(Release ID: 1889221) Visitor Counter : 144