پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت (پنچایتی راج) جناب کپل موریشور پاٹل نے پروجیکٹ پر مبنی بلاک پنچایت ترقیاتی منصوبہ اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبہ پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا

Posted On: 05 JAN 2023 8:53PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے پنچایتی راج کی وزارت، نئی دہلی میں 5 سے 6 جنوری 2023 کے دوران پروجیکٹ پر مبنی بلاک پنچایت ترقیاتی منصوبہ (بی پی ڈی پی) اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبہ (ڈی پی ڈی پی) پر ایک دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ قومی ورکشاپ کا مقصد پروجیکٹ پر مبنی بلاک پنچایت ترقیاتی منصوبہ اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبہ کو اپنانا، تصور میں لانا اور مقبول بنانا ہے، تاکہ پنچایت ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ  اور  پروجیکٹ پر مبنی عمل کو پیش کیا جا سکے۔

ورکشاپ کا افتتاح پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار، پنچایتی راج کی وزارت کے سابق سکریٹری  ڈاکٹر ایس ایم وجیانند، پنچایتی راج  کی وزارت  کے سابق اسپیشل سکریٹری، ڈاکٹر بالا پرساد  اور   پنچایتی راج  کی وزارت  کے جوائنٹ سکریٹری  جناب  آلوک پریم ناگر کی موجودگی میں کیا۔ ملک بھر سے ضلع پنچایتوں اور بلاک پنچایتوں کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں سمیت 650 سے زیادہ مندوبین اور مختلف وزارتوں/ محکموں اور مختلف تنظیموں/ اداروں جیسے نبارڈ، ارما، یونیسیف وغیرہ کے نمائندے اس دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IE0G.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FR18.jpg

جناب کپل موریشور پاٹل نے دو روزہ قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی ورکشاپ کا انعقاد ایک مناسب وقت- نئے سال کے آغاز  پر کیا جا رہا ہے اور     دیہی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے  اور  سب کا ساتھ-سب کا وکاس، سب کا وشواس-سب کا پریاس کے جذبے کے ساتھ منصوبہ بندی کے عمل کا آغاز کررہا ہے  ۔ ضلع، بلاک اور گرام پنچایت کی سطح پر کام کرکے قوم کی تعمیر اور ترقی میں اپنا   تعاون پیش  کرنا ہمارا اجتماعی عزم ہونا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BHZG.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045OAS.jpg

جناب کپل موریشور پاٹل نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو پنچائیتی راج اداروں کے ذریعے اچھی طرح مربوط انداز میں مقامی بنانے اور حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ تین درجوں والی پنچایتوں کو  تمام بنیادی ضروریات پیدا کرکے اور شہروں میں دستیاب  سہولتیں اور مواقع فراہم کر کے شہری – دیہی تقسیم کو ختم کرکے  گاؤں اور دیہی علاقوں کی ترقی کو سب سے زیادہ ترجیح دینی چاہیے۔

پروجیکٹ پر مبنی بی پی ڈی پی اور ڈی پی ڈی پی پر تکنیکی اجلاس کی صدارت پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پنچایتی راج اداروں کو دستیاب وسائل میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق دیہی لوکل باڈیز کے لیے گرانٹ میں بلاک اور ضلع پنچایتیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاک پنچایتوں اور ضلع پنچایتوں کو چاہئے کہ وہ بہتر معیار کے پنچایت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ ترقیاتی کاموں اور پروجیکٹوں کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں اور مرکزی اور ریاستی مالیاتی کمیشن سے موصول ہونے والے فنڈز/ گرانٹس کے ساتھ ساتھ دیگر مالی وسائل کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YUVP.jpg

جناب سنیل کمار نے ضلع پنچایتوں اور بلاک پنچایتوں کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ وسیع تر عوامی مفاد میں پنچایتوں کے پاس دستیاب وسائل اور بجٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے مناسب، قابل عمل اور اچھی طرح سوچے سمجھے منصوبے بنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0068ZTD.jpg

پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر نے بی پی ڈی پی اور ڈی پی ڈی پی کے تجزیہ پر پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلاک پنچایتوں اور ضلع پنچایتوں کی سطح پر پنچایت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ترقیاتی سرگرمیوں کو پیش کیا جانا چاہئے اور اسے وسائل کے مناسب ہم آہنگی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی فعال شمولیت کے ساتھ لاگو کیا جانا چاہئے، تاکہ ملک بھر کے دیہی علاقوں میں ہمہ گیر اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت پنچایتی راج  کے سابق سکریٹری ڈاکٹر ایس ایم وجیانند   نے کہا کہ ضلع پنچایتوں اور بلاک پنچایتوں کو پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس کو ترقی کے نقطہ نظر سے صحیح طریقے سے استعمال کرنے کے لیے احتیاط سے منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0088SDE.jpg

پنچایتی راج کی وزارت  کے سابق اسپیشل سکریٹری اور   بی پی ڈی پی اور ڈی پی ڈی پی کی تشکیل اور عمل آوری کی کمیٹی کے چیئرمین   ڈاکٹر بالا پرساد  نے پروجیکٹ پر مبنی بی پی ڈی پی اور ڈی پی ڈی پی پر ڈرافٹ رپورٹ پر پریزنٹیشن پیش کی، جس میں درج ذیل مسائل پر روشنی ڈالی گئی: (i) پنچایت کی منصوبہ بندی میں پائیدار ترقی اہداف (ایس ڈی جیز)کی لوکلائزیشن، (ii)  بی پی ڈی پی اور ڈی پی ڈی پی کا عمل، (iii) پروجیکٹ پر مبنی  بی پی ڈی پی  اور  ڈی پی  ڈیی پی اور نوموضوعات کے تحت انٹرمیڈیٹ پنچایتوں اور ضلع پنچایتوں کے ذریعے شروع کیے جانے والے منصوبوں کی مثالیں اور (iv) پراجیکٹ پرمبنی  بی پی ڈی پی  اور ڈی پی ڈی پی  سے متعلق  صلاحیت سازی کا فریم ورک ۔

پنچایتی راج کی وزارت  کے اقتصادی مشیر ڈاکٹر وجیا کمار بہیرا  نے حکومت ہند کی طرف سے نافذ کیے گئے مشن لائیف کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر بہیرا نے ایک تکنیکی اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں بی پی ڈی پی/ ڈی پی ڈی پی کی تشکیل کی صورتحال، کامیابی کی کہانیاں، بی پی ڈی پی/ ڈی پی ڈی پی پر ماہر کمیٹی کی مسودہ رپورٹ پر تبصرے/ تجاویز کی    ریاستوں کے ذریعہ پریزنٹیشن  کا  احاطہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009MOXT.jpg

قومی ورکشاپ کی لائیو اسٹریمنگ پنچایتی راج کی وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر دستیاب کر دی گئی ہے۔ پنچایت کے نمائندوں اور عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد ورچوئل موڈ میں قومی ورکشاپ میں شامل ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0106DA8.jpg

پس منظر:

آئین ہند کا آرٹیکل 243جی  ، پنچایتوں کو یہ حکم دیتا ہے کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ان تمام اسکیموں کو ان کے جغرافیائی علاقے میں  مربوط کر کے، جو ان کے سپرد کی گئی ہوں، بشمول ان معاملات کے ، جو دستور کے  گیاہویں شیڈیول میں  درج ہیں، اقتصادی ترقی اور سماجی انصاف کے لیے منصوبہ کی تیار کریں اور انہیں نافذ کریں ۔ اس مناسبت سے گرام پنچایتیں، انٹرمیڈیٹ پنچایتیں، اور ضلع پنچایتیں اپنے علاقے کے لیے بالترتیب گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی)، بلاک پنچایت ترقیاتی منصوبہ (بی پی ڈی پی) اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبہ (ڈی پی ڈی پی) تشکیل دے رہی ہیں۔

حکومت ہند کی پنچایتی راج کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت، مشترکہ طور پر 2018، 2019، 2020، 2021 اور 2022 میں "سب کی یوجنا، سب کا وکاس"  (مطلب ہر ایک کی اور سب کی ترقی کے منصوبے)کے موضوع کے تحت جامع جی پی ڈی پی تیار کرنے کے لیے عوامی منصوبہ مہم (پی پی سی) شروع کر رہی ہے۔  2020 سے بلاک پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (پی پی ڈی پی) اور ضلع پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (ڈی پی ڈی پی) بھی عوامی منصوبہ مہم کے تحت تیار کئے جا رہے  ہیں۔ مہم نے ڈی اے وائی -  این آر ایل ایم  کے تحت پنچایتوں کے 31 لاکھ منتخب نمائندوں اور 5.25 کروڑ خواتین کے ایس ایچ جیز (اپنی مدد آپ) کے کردار کو بھی مضبوط کیا۔ مشن انتیودیا ڈیٹا گاؤں اور گرام پنچایت کی سطح پر فرق  کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتا ہے اور جی پی ڈی پی  کے لیے شواہد پر مبنی منصوبہ بندی اور عمل درآمد پر منظم طریقے سے آگے بڑھانے کی سہولت مہیا  کرتا ہے۔

"سب کی یوجنا، سب کا وکاس" کے موضوع  کے تحت شروع کی گئی مہم گرام پنچایت کی سطح پر پنچایتی راج اداروں (پی آر  آئیز) کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے منصوبہ بندی کے لیے ایک شدید  اور  ساختیاطی عمل تھا ۔ پی پی سیزکو برسوں کے دوران تیار کیا گیا ہے اور وہ زیادہ وسیع البنیاد ہیں، جن میں بہت سے نئے عصری مسائل شامل ہیں، جنہیں پی آر آئیز  کے منصوبوں میں ، خاص طور پر قومی وعدوں، مسائل اور دیہی علاقوں سے متعلق مسائل  میں ضم کیا گیا ہے ۔ اگلے مالی سال 24-2023 کے لیے جامع جی پی ڈی پی، بی پی ڈی پی اور ڈی پی ڈی پی کی تیاری کے لیے پی پی سی 2022 کو 2 اکتوبر 2022 سے 31 مارچ 2023 تک شروع کیا گیا ہے۔ پی پی سی    2022 کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:

(i) ملک بھر میں ایک مقررہ وقت میں بالترتیب گرام پنچایتوں، درمیانی پنچایتوں اور ضلع پنچایتوں کے ذریعے شراکتی، جامع، اور کنورجنٹ جی پی ڈی پی ،  بی پی ڈی پی  اور  ڈی پی ڈی پی کی تیاری۔

(ii) پچھلے سالوں کے دوران  کی جانے والی پیش رفت کا ثبوت پر مبنی جائزہ اور آئین کے گیارہویں شیڈول کے تمام 29 مضامین میں 24-2023 کے لیے تجاویز پر غور اور متعلقہ پنچایتوں کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف (ایل ایس ڈی جیز) کی لوکلائزیشن کے 9 موضوعات کا احاطہ ۔

(iii) گرام سبھا کی میٹنگیں 'وارڈ سبھا' کے علاوہ 'بال سبھا' اور 'مہیلا سبھا' کی میٹنگوں سے پہلے ہونی چاہئیں - یہ بڑے پیمانے پر کمیونٹی کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کے مطالبات کو شمار کرنے اور بیان کرنے میں سہولت فراہم کریں گی۔

(iv)      جی پی ڈی پی میں ایل ایس ڈی جیزکے 9 موضوعاتی نقطہ نظر کو مربوط کرنے کے ذریعہ ایس ڈی جیز کی مؤثر لوکلائزیشن کا حصول ۔

(v) گاؤں کی غربت میں کمی کے منصوبوں (وی  پی آر پیز) کا جی پی ڈی پی میں مؤثر انضمام۔

(vi) منصوبہ بندی کے عمل میں منتخب خواتین کے نمائندوں (ای ڈبلیو  آر ایز)، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور کمیونٹی میں خواتین ارکان کی مؤثر شمولیت کے ذریعے دیہی علاقوں میں صنفی ردعمل کی حکمرانی کو فروغ دینا۔

(vii) متعلقہ پنچایت آفس اور پبلک انفارمیشن بورڈ پر تمام اسکیموں اور پروگراموں کی اسکیموں، مالیات وغیرہ پر عوامی انکشاف کے ساتھ عوامی معلوماتی مہم شروع کرنا۔

حکومت  ہند کی پنچایتی راج کی وزارت  نے پروجیکٹ پر مبنی بلاک پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (بی پی ڈی پی ) اور ضلع پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (ڈی پی ڈی پی) کی تشکیل اور نفاذ کے لیے پنچایتی راج کی وزارت کے سابق اسپشل سکریٹری  ڈاکٹر بالا پرساد، کی   صدارت میں بموجب   آفس میمورنڈم مورخہ  9 نومبر  2022  ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے حوالے کی شرائط درج ذیل ہیں:

(i) پروجیکٹ پر مبنی بی پی ڈی پی اور ڈی پی ڈی پی تیار کرنے کے لیے ریاست، ضلع پنچایت، انٹرمیڈیٹ/ بلاک پنچایت کے لیے رہنما خطوط/ مشورے ترتیب دینا۔

(ii) پروجیکٹ ترجیحی طور پر ہونا چاہئے (a) وسیع بنیاد پر (b) آمدنی پیدا کرنے والا (c) پائیدار (d) اس نوعیت کا ہونا چاہئے، جسے گرام پنچایت خود انجام نہ دے سکے۔

(iii) پائیدار ترقیاتی اہداف (ایل ایس ڈی جیز) کے لوکلائزیشن کے موضوعاتی فریم ورک پر مبنی بی پی ڈی پی  اور  ڈی پی ڈی پی پروجیکٹ کی تیاری کے لیے فارمیٹ تیار کرنا۔

(iv) ایل ایس ڈی جیز  کے ساتھ منسلک بی پی ڈی پی  اور  ڈی پی ڈی پی کی سرگرمیوں/ منصوبوں کی مثالی فہرست کی تیاری۔

(v) بی پی ڈی پی  اورڈی پی ڈی پی  سے متعلق اہمیت کا کوئی دوسرا معاملہ۔

بی پی ڈی پی  اور  ڈی پی ڈی پی پر ماہر کمیٹی کی ڈرافٹ رپورٹ پر تبصرے/تجاویز 5-6 جنوری   2023  کے دوران بحث کے لیے پروجیکٹ پر مبنی بلاک پنچایت ترقیاتی منصوبہ (بی پی ڈی پی ) اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبہ (ڈی پی ڈی پی ) پر قومی ورکشاپ کے شرکاء سے طلب کی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ اک۔ ق ر۔

U- 165


(Release ID: 1889107) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Marathi , Telugu