صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں  نجی میڈیکل کالجوں کے 150 نمائندوں سے بات چیت کی


میڈیکل تعلیم میں اصلاحات   کے لئے حکومت  کے عزائم  اور ویژن کی تکمیل اُسی وقت ہوگی، جب میڈیکل کالج  عملی طور پر شراکت دار ہوں:ڈاکٹر من سکھ مانڈویا

اعلیٰ ترین میڈیکل تعلیم مہیا کرانے کے لئے حکومت اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے درمیان شراکت داری  ضروری ہے

میڈیکل کالجوں کی تعداد  2014 میں 384 تھی،  جو   اب بڑھ کر 684 ہو چکی ہے

ہمیں ہندوستانی میڈیکل ڈاکٹروں اور میڈیکل تعلیم کے  ‘‘ انڈیا برانڈ’’ کے لئے پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، جو معیار اورجوابدہی کا سرچشمہ ہو

Posted On: 05 JAN 2023 6:42PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے صحت اور خاندانی بہبود    کی مرکز ی  وزیر مملکت   کی موجودگی میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں  کے تقریباً 150 نمائندوں سے بات چیت کی۔ یہ پروگرام آج وگیان بھون میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ    میڈیکل تعلیم میں اصلاحات کے حکومت کے عزم اور ویژن کو اسی وقت     مکمل کیا جا سکتا ہے، جب میڈیکل کالج عملی شراکت  دار ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EIF5.jpg

میڈیکل تعلیم کی کایا پلٹ  کرنے اور اسے منضبط کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے  مرکزی وزیر نے   مضبوط میڈیکل تعلیم کے لئے این ایم سی اور میڈیکل کالجوں کی شراکت داری  پر زور دیا۔ انہوں نے میڈیکل  اداروں میں بایو میٹرک حاضری جیسی اصلاحات لانے کو کہا۔

انہوں نے ایک پرزور پیغام دیا کہ حکومت بہترین میڈیکل تعلیم اور بہترین میڈیکل کالجوں کو یقینی بنانے کا عہد کر چکی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ 2014 میں ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 387 تھی ، جو اب بڑھ کر 648 ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا کہ بہترین ممالک میں ہندوستانی ڈاکٹروں کی ساکھ نے ہندوستان کے میڈیکل سیکٹر کو دنیا بھر میں منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  عزت مآب     وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک ‘‘ سب کا پریاس’’ کے ساتھ ہی مضبوط بنے گا۔ میڈیکل تعلیم میں انقلابی تبدیلی لانے کے لئے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کا انتہائی اہم رول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں میڈیکل ڈاکزز اور تعلیم کے  ہندوستانی برانڈ کے لئے تیزی سے آگے بڑھنا چاہئے اور یہ معیار اور جوابدہی کا برانڈ ہو۔

انڈر گریجویٹ سطح پر میڈیکل تعلیم میں اصلاحات لانے کے لئے این ایم سی کی جانب سے مختلف اقدامات کے بارے میں شرکاء کو بتایا گیا۔ ان میں ‘‘ایک ضلع، ایک میڈیکل کالج’’  کے وزیراعظم کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے کالجوں کی مساویا نہ تقسیم، یوگا موڈیول کا آغاز، دوزبانوں میں میڈیکل تعلیم جیسے اقدامات  شامل ہیں۔ 

طبی تخمینہ درجہ بندی بورڈ کے بارے میں تبادلۂ خیال کے دوران جن معاملات پر بات کی گئی، ان میں التوا شدہ کاموں کو نمٹانا، مجموعی تخمینہ ، مقررہ وقت کے اندر اور ایک ہی جگہ تخمینہ، چہرے کی پہچان اور بایو میٹرک سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر مانڈویا نے اکیڈمی اور تحقیق کاروں کو ریسرچ اور تحقیقی میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اشتراک کرنے کو کہا۔ ہندوستان میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے انہوں نے حاضرین سے بھی صلاح مانگی۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے نمائندوں نے مرکزی وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ بات چیت کی اور انہیں اپنی آراء پیش کرنے کا موقع دیا۔

سمواد کے دوران جو تقریباً دو گھنٹے چلا، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے نمائندوں  نے نیٹ-پی جی، نیکسٹ، داخلوں، اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر، جرنل اشاعت، دیہی پوسٹنگ کے لئے بونڈز وغیرہ کے معاملے اٹھائے اور ان کے بارے میں   اپنی صلاح دی۔

ڈاکٹر منوہر اگنانی، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او ایچ ایف ڈبلیو، ڈاکٹر بی این گنگادھر، صدر این ایم سی، ڈاکٹر ارونا وانیکر، صدر یو جی ایم ای بی (یو جی میڈیکل ایجوکیشن بورڈ)، ڈاکٹر وجے اوزا، صدر پی جی ایم ای بی (پی جی میڈیکل ایجوکیشن بورڈ) اور این ایم سی کے دیگر ارکان موجود اور ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے اعلیٰ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1889042) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu