قبائیلی امور کی وزارت
قومی تعلیمی سوسائٹی برائے قبائلی طلباء، قبائلی امور کی وزارت اور پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا نے قبائلی طلباء کی غذائیت اور ذہنی تندرستی پرای ایم آر ایس فیکلٹی ممبران کے لیے "4 روزہ صلاحیت سازی ورکشاپ" کا انعقاد کیا۔
اس قسم کی تربیت ہمارے قبائلی نوجوانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا
کر سکیں: محترمہ رینوکا سنگھ سروتا
Posted On:
05 JAN 2023 5:28PM by PIB Delhi
جھلکیاں:
- یہ تربیت پرنسپلز اور اساتذہ کو قبائلی ماحولیاتی نظام کے تناظر میں جسمانی اور ذہنی صحت کے متعلقہ موضوعات کے بارے میں جاننے کے قابل بنائے گی۔
- پہلے بیچ میں، 54 شرکاء کو اڈیشہ بھر کے 27 مختلف ای ایم آر ایس سے نامزد کیا گیا تھا جو غذائیت اور دماغی صحت کے حوالے سے اہل ہیں۔
تربیتی پروگرام کا پہلا بیچ بھونیشور، اڈیشہ میں شروع کیا گیا تھا اور یہ 6 جنوری 2023 تک جاری رہے گا۔ چار روزہ ٹریننگ میں قبائلی اسکول کے بچوں کی غذائیت، دماغی صحت اور عمومی بہبود کے اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تربیت پرنسپلز اور اساتذہ کو قبائلی ماحولیاتی نظام کے تناظر میں جسمانی اور ذہنی صحت کے متعلقہ موضوعات کے بارے میں جاننے کے قابل بنائے گی اور اپنے قبائلی اسکولوں میں نتائج کو تقلید کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔
پہلے بیچ میں، 54 شرکاء کو اڈیشہ بھر کے 27 مختلف ای ایم آر ایس سے نامزد کیا گیا تھا جو غذائیت اور دماغی صحت کے حوالے سے اہل ہیں۔
ورکشاپ کا آغاز محترمہ رینوکا سنگھ سروتا، وزیر مملکت، ایم او ٹی اے، حکومت ہند نے کیا۔ دیگر معززین میں محترمہ اندرا مدگل، ڈپٹی کمشنر،نیسٹس اور ڈاکٹر پشکر کمار، ڈائریکٹر ٹریننگ، پی ایچ ایف آئی شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، محترمہ رینوکا سنگھ سروتا، قبائلی امور کی وزارت حکومت ہند، نے زور دے کر کہا کہ ای ایم آر ایس میں پرنسپلز اور اساتذہ جو روزانہ کی بنیاد پر طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور ان کے رابطے میں رہتے ہیں، انہیں صحت کی بہتری کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہ حوصلہ افزائی اور تربیت دینے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ طلباء کو بہترین طرز عمل فراہم کر سکیں اور اجتماعی طور پر ہمارے قبائلی نوجوانوں کو تربیت دے سکیں اور وہ صحت مند اور عقلمند بن سکیں۔ نیسٹس اور پی ایچ ایف آئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی تربیت ہمارے قبائلی نوجوانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کر سکیں۔
این ای ایس ٹی ایس کا خیال ہے کہ نوعمروں پر خصوصی توجہ کے ساتھ قبائلی آبادی کی مجموعی ترقی کے لیے جامع پروگرام تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اسکول کی ترتیب بچوں میں صحت کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک مناسب ماحول فراہم کرتی ہے جہاں اساتذہ اسکولی بچوں کی غذائیت اور ذہنی تندرستی کو نشانہ بنانے والی مداخلتوں کی افادیت کو بڑھانے کے لیے ایک مؤثر ثالث ثابت ہوسکتے ہیں۔
اس طرح کی ایک تربیتی ورکشاپ قبائلی طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے اور ہندوستان کے تمام ای ایم آر ایس تک پہنچنے اور طلباء کی بہتری کے لیے متعلقہ پرنسپلوں اور اساتذہ کو یہ تربیت فراہم کرنے میں بہت آگے لےجائے گی۔ یہ مشق تعلیم اور تربیت کو مربوط کرنے والے بین الضابطہ صحت کے نظاموں کے ذریعے ہندوستان میں صحت عامہ کی ادارہ جاتی صلاحیت پیدا کرے گی۔
این ای ایس ٹی ایس، ایک خود مختار تنظیم ایم او ٹی اے کے تحت قائم کی گئی ہے جو ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کو قائم کرنے، ان کو عطیہ دینے، برقرار رکھنے، کنٹرول کرنے اور ان کا انتظام کرنے اور ایسے اسکولوں کے فروغ کے لیے ضروری سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ہے۔ ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولس VI سے XII تک کے ST طلباء کو ہر اسکول میں 480 کے کل اندراج کے ساتھ مفت رہائشی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ جبکہ شراکت دار تنظیم، پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ایچ ایف اے) ایک صحت مند ہندوستان کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
**********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-147
(Release ID: 1889002)
Visitor Counter : 188