وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے پورٹ بلیئر میں انڈمان و نکوبار کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور میری ٹائم ڈومین کو محفوظ رکھنے پر کمان کی تعریف کی
’’ہمارا مقصد ہندوستانی مسلح افواج کو دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک بنانا ہے‘‘
حکومت اسی طرح فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، جس طرح وہ ملک کی سلامتی کے لیے تیار ہیں: رکشا منتری
Posted On:
05 JAN 2023 6:57PM by PIB Delhi
رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 5 جنوری 2023 کو پورٹ بلیئر میں ملک کی واحد آپریشنل مشترکہ فوجی کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کے اپنے دورے کے دوران انڈمان و نکوبار کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں اور آپریشنل علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا جائزہ لیا۔ انڈمان و نکوبار کمانڈ کے کمانڈر انچیف (سی آئی این سی اے این) لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے رکشا منتری کو انڈمان و نکوبار جزائر کی جیو اسٹریٹجک صلاحیت اور اس علاقے میں ہندوستان کے اثر و رسوخ کو بڑھانے اور فوجی کارروائیوں کے تعاون میں وہ جو رول ادا کرسکتے ہیں اس کے بارے میں آگاہ کیا۔
سی آئی این سی اے این نے رکشا منتری کو انڈو مان و نکوبار کمانڈ کی کامیابیوں، مستقبل کی منصوبہ بندی اور چیلنجوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے حکومت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو آگے بڑھانے اور ملک کے سمندری پڑوسیوں کے ساتھ ’دوستی کے پل‘ تعمیر کرکے خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی (ساگر) کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں انڈو مان و نکوبار کمانڈ کے اہم رول پر روشنی ڈالی۔ .جناب راج ناتھ سنگھ نے اے این سی جوائنٹ آپریشن سینٹر (جے او سی) کا بھی دورہ کیا جو نگرانی کرنے، آپریشن چلانے اور لاجسٹک سپورٹ کے لیے مربوط منصوبہ بندی کرنے والا ایک اہم مرکز ہے۔
افسروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، رکشا منتری نے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور میری ٹائم ڈومین کو محفوظ بنانے اور انسانی امداد اور آفات سے نجات میں اہم رول ادا کرنے پر انڈمان و نکوبار کمانڈ کی ستائش کی۔ انہوں نے جزائر اور خصوصی اقتصادی زون کی سکیورٹی کے لیےساتوں دن 24 گھنٹے چوکس اور تیار رہنے پر ان کی بہادری اور جوش و لولے کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2001 میں اپنے قیام کے بعد سے، انڈمان و نکوبار کمانڈ نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو اس کے ناقابل تسخیر جذبے اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلح افواج کی ہمت اور لگن ملک کے لیے سنہرہ مستقبل تیار کرے گی۔ انہوں نے فوجیوں کو یقین دلایا کہ جس طرح وہ ملک کی سلامتی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، حکومت بھی اسی طرح ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مسلح افواج کی استعداد کار اور طاقت بڑھانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہم نے اپنے وزیر اعظم کی رہنمائی میں،خود کفیلی کی طرف ایک مضبوط قدم اٹھایا ہے۔ ہم نے ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف بڑی پیش رفت کی ہے۔ ہماری مسلح افواج جلد ہی دنیا کی مضبوط ترین افواج میں شامل ہو جائیں گی۔ یہ ہمارا وژن ہے اور ہمارا مشن بھی ہے۔‘‘ رکشا منتری نے اس بہادری اور تندہی کا بھی خصوصی ذکر کیا جس کے ساتھ مسلح افواج نے شمالی سیکٹر میں حالیہ حالات سے مقابلہ کیا ہے۔
اس سے قبل رکشا منتری نے کواڈ سروس گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا اور سنکلپ اسمارک کا دورہ کیا، جو 29 دسمبر 1943 کو نیتا جی کی تاریخی آمد کا مقام ہے۔سنکلپ اسمارک میں انہوں نے انڈین نیشنل آرمی کے سپاہیوں کی قربانیوں کے احترام میں خراج عقیدت پیش کیا۔ پورٹ بلیئر پہنچنے پر، انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی (ریٹائرڈ)، سی آئی این سی اے این اور سینئر سرکاری افسران نے ان کا استقبال کیا۔
جنوری 2019 کے بعد اندرا پوائنٹ کا یہ رکشا منتری کا پہلا دورہ ہے۔ ہند بحرالکاہل کے ان دور دراز کے جزائرک ی قربت کے پیش نظر اسٹریٹجک سگنلنگ کے علاوہ،انڈو مان و نکوبار کمانڈ کے رکشا منتری کے دورے نے ان دور دراز کے جزائر میں تعینات فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈومان و نکوبار کمانڈ 21 سال پرانی کامیاب انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈ ہے جس کی اب قومی سطح پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-151
(Release ID: 1888998)
Visitor Counter : 197