ٹیکسٹائلز کی وزارت

اندر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ڈگری پروگرام کے لیے رہنما خطوط جاری


ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے نئے پیپرز کے ساتھ موجودہ روایتی ڈگری پروگراموں کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے رہنما خطوط

ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے لیے انٹرن شپ کی سہولت کا اعلان

Posted On: 05 JAN 2023 3:21PM by PIB Delhi

ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے رُخ پر تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کی خاطر عمومی رہنما خطوط برائے نجی اور سرکاری ادارے اور 'تکنیکی ٹیکسٹائل میں انٹرنشپ کی سہولت  کی خاطر گرانٹ (جی آئی ایس ٹی) کے لیے عمومی رہنما خطوط' جاری کیے گئے۔

جی آئی ایس ٹی کے رہنما خطوط کے تحت پبلک/پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ میں متعلقہ محکموں اورخصوصیات کے بی ٹیک طلباء کو انٹرنشپ فراہم کرنے کے لیے پینل میں شامل کمپنیوں کو فی طالب علم 20,000 روپے تک کی گرانٹ ماہانہ فراہم کی جائے گی۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے بل پر ہندوستان تکنیکی ٹیکسٹائل سے متعلق جدید تحقیق، پیداوار اور اختراعی ایپلی کیشنز میں بہت بڑی چھلانگ لگائے گا۔

ٹیکسٹائل کی وزارت نے دو رہنما خطوط کو منظوری دی ہے۔ پرائیویٹ اور پبلک انسٹی ٹیوٹ میں  'تکنیکی ٹیکسٹائل میں تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کے لیے عمومی رہنما اصول اور نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے اہمیت کے حامل پروگرام کے تحت 'ٹیکنیکل ٹیکسٹائل (گی آئی ایس ٹی) میں انٹرنشپ کی سہولت کی گرانٹ کے لیے عمومی رہنما اصول۔ سکریٹری ٹیکسٹائل، محترمہ رچنا شاہ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتا کہ یہ منظوری بااختیار پروگرام کمیٹی (ای پی سی) کی میٹنگ کے دوران دی گئی ہے۔

(فوٹو)

'پرائیویٹ اور پبلک انسٹی ٹیوٹ کی خاطر ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کے لیے عمومی رہنما اصول نئے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ڈگری پروگرام (یو جی اور پی جی) کو فعال اور موجودہ روایتی ڈگری پروگراموں کو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے نئے پیپرز کے ساتھ اپ ڈیٹ کریں گے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت نہ صرف ٹیکسٹائل کے شعبے میں بلکہ انجینئرنگ کے دیگر شعبوں جیسے سول، مکینیکل، الیکٹرانکس وغیرہ، زراعت کے اداروں، میڈیکل کالجوں، فیشن انسٹی ٹیوٹ میں تکنیکی ٹیکسٹائل میں ایکو سسٹم تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رہنما خطوط میں لیبارٹری کے آلات کی اپ گریڈیشن/اضافہ، لیب کے عملے کی تربیت اور انڈرگریجویٹ (یوجی) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) ڈگری پروگراموں کے حوالے سے یونیورسٹی/انسٹی ٹیوٹ میں متعلقہ فیکلٹی ممبران کی خصوصی تربیت کا احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ پبلک فنڈ والے اداروں اور این آئی آر ایف کی درجہ بندی رکھنے والے نجی اداروں کا احاطہ کرے گا۔ تکنیکی ٹیکسٹائل میں مکمل کورس شروع کرنے کے لیے 20 کروڑ روپےپی جی کورس اور یوجی سطح پر 10 کروڑ روپےتک کی امداد فراہم کی جائے گی۔ یوجی کی سطح پر ایک لازمی مضمون اور چند الیکٹیو متعارف کرواتے ہوئے  7.5 کروڑ روپےتک کی گرانٹ دی جا سکتی ہے۔

رہنما خطوط ایک موثر اور عالمی معیار کے علمی ماحولیاتی نظام کی تشکیل پر زور دیں گے تاکہ اگلی دہائی میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہندوستان کو عالمی لیڈر بنایا جا سکے۔ ہندوستان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل پیشہ ور افراد کے بل پر تکنیکی ٹیکسٹائل سے متعلق جدید تحقیق، پیداوار اور اختراعی ایپلی کیشنز میں بہت بڑی چھلانگ لگائے گا۔

پرائیویٹ اور پبلک انسٹی ٹیوٹ کے لیے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کے لیے تفصیلی عمومی رہنما اصول این ٹی ٹی ایم کے تحت ٹیکسٹائل کی وزارت کی سرکاری ویب سائٹ

https://www.texmin.nic.in/technical-textiles-mission۔

پر دستیاب ہیں۔

(فوٹو)

آن لائن درخواستیں پورٹل کے کھلنے کی تاریخ (10 جنوری 2023) سے لے کر 2 مارچ 2023 (17.00 بجے) تک

 http://nttm.texmin.gov.in/only

کے تحت وقف شدہ آن لائن ایجوکیشن ایپلیکیشن پورٹل پر جمع کی جا سکتی ہیں۔

ٹیکنیکل ٹیکسٹائل (جی آئی ایس ٹی) میں انٹرنشپ سپورٹ گرانٹ کے لیے جنرل گائیڈ لائنز کا نفاذ دو مرحلوں میں کیا جائے گا (1) اہل کمپنیوں کی فہرست، (2) انٹرن شپ پروگرام۔ اس میں ماہانہ فی طالب علم روپے 20,000 تک کی گرانٹ (متعلقہ محکموں کے بی ٹیک کے دوسرے تیسرے اور چوتھے سال کے طلبا/ اہل پرائیویٹ/سرکاری اداروں کی اسپیشیلائزیشن کیلئے) فہرست میں شامل کمپنیوں کو فراہم کی جائے گی۔ انٹرنشپ مدت کے لیے یہ فنڈنگ  زیادہ سے زیادہ 2 ماہ کی مدت سے مشروط ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹریز اس کیلئے اہل ایجنسیاں وہ ہوں گی جن کا ٹرن اوور 10 کروڑ سے زیادہ ہو۔ وزارت کے تحت ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز اور ٹیکسٹائل مشینری تیار کرنے والے بھی اس کیلئے اہل ہوں گے۔ فہرست میں شامل صنعتیں/ ادارے پبلک فنڈ والے اداروں میں متعلقہ نظم و ضبط کے انجینئرنگ اداروں اور این آئی آر ایف کی رینکنگ 200 تک کے نجی اداروں کو بھی تربیت دے سکتے ہیںدے سکتے ہیں۔

اس اقدام سے معیاری افرادی قوت، خاص طور پر صنعت سے تربیت یافتہ انجینئرز اور پیشہ ور افراد، اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی مینوفیکچرنگ اور ایپلی کیشن دونوں شعبوں کے لیے اعلیٰ ہنر مند کارکنان پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی ساتھ اکیڈمیا اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں صنعتی روابط کو فروغ ملے گا۔

تکنیکی ٹیکسٹائل (جی آئی ایس ٹی) میں انٹرنشپ سہولت کی خاطر گرانٹ کے لیے تفصیلی رہنما خطوط این ٹی ٹی ایم صفحہ کے تحت  ٹیکسٹائل کی وزارت کی سرکاری ویب سائٹ

https://www.texmin.nic.in/technical-textiles-mission

پر دستیاب ہیں۔

درخواست گزار کمپنیاں اپنی درخواستیں حتمی تاریخ 23.02.2023 تک جمع کر سکتی ہیں۔

(فوٹو)

این ٹی ٹی ایم کی پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سکریٹری موصوف نے بتایا کہ تکنیکی ٹیکسٹائل کے مختلف اطلاق کے شعبوں بشمول جیوٹیک، ایگروٹیک، اسپیشلٹی فائبرز، پروٹیک، وغیرہ میں 232 کروڑ روپے کی 74 تحقیقی تجاویز اہم اداروں جیسے آئی آئی ٹیز/این آئی ٹیز/ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز  کیلئے منظوری کی گئی ہیں۔  ان میں سے بیشتر میں صنعتیں شراکت دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ تکنیکی ٹیکسٹائل کو کچھ مخصوص کام انجام دینے ہیں اس لئے معیار کو یقینی بنانا سب سے اہم ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے 107 تکنیکی ٹیکسٹائل اشیاء کے کوالٹی کنٹرول آرڈرز زیر غور ہیں۔ 19 جیو ٹیک، 12 پرو ٹیک، 22 ایگرو ٹیک اور 6 میڈی ٹیک کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈرز زیر غور ہیں۔ میڈی ٹیک کی 48 اشیاء پہلے ہی سی ڈی ایس سی او ریگولیشن کے تحت شامل ہیں۔

تکنیکی ٹیکسٹائل پر 500 سے زیادہ بی آئی ایس معیارات وضع کیے گئے ہیں۔ اور بی آئی ایس صنعت کی ضرورت کے مطابق اس طرح کے مزید 40 معیارات وضع کئے جا رہے ہیں۔ ایس آر ٹی ای پی سی کو تکنیکی ٹیکسٹائل کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ پروموشن کونسل کا کردار سونپا گیا ہے۔

محترمہ شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت نے تحقیقی تجاویز کے لیے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں جو تکنیکی ٹیکسٹائل مشینری/آلات/آلات اور آلات کی مقامی ترقی کے لیے ہیں۔ اس میں نجی صنعتوں کو بھی شرکت کی اجازت ہے۔ ڈی آر ڈی او، سی ایس آئی آر جیسی اہم تحقیقی تنظیموں سے بھی تحقیقی تجاویز طلب کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ تکنیکی ٹیکسٹائل میں نئی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے رہنما خطوط وضع کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوساری زرعی یونیورسٹی میں ایگروٹیک کے لیے ایک ڈیمونسٹریشن سنٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ایگرو ٹیکسٹائل کے استعمال کے فوائد کو دکھایا جا سکے۔ یہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔ کانفرنسوں، نمائشوں، علمی دوروں، خریداروں اور فروخت کنندگان کی ملاقاتوں وغیرہ کے ذریعے ہندوستان اور بیرون ملک مختلف پروموشنل سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

***********

(فوٹو اور ٹوئیٹس)

ع س

 



(Release ID: 1888983) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu