ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غازی آباد-پنڈت دین دیال اپادھیائے سیکشن (762 کلومیٹر) بھارتی ریلوے کا سب سے طویل مکمل خودکار بلاک سگنلنگ سیکشن بن گیاہے


مالی سال 23 -2022 (30 دسمبر 2022) میں شمال وسطی ریلوے میں  مجموعی طور پر 139.42 آٹو سگنل آر کے ایم  شامل کئے گئے

ٹرین کو چلانے  میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں  کے فوائد حاصل کرنے اور حفاظت کو بڑھانے کے لیے الیکٹرانک انٹر لاکنگ کو بڑے پیمانے پر اپنایا جا رہا ہے

Posted On: 05 JAN 2023 12:17PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے کے موجودہ ہائی ڈینسیٹی روٹس پر مزید ٹرینیں چلانے کے لیے لائن کی گنجائش بڑھانے  کی خاطر،خودکار  بلاک سگنلنگ (اے بی ایس) ایک  سستا اور موثر حل ہے۔ بھارتی  ریلویز مشن موڈ پر خودکار بلاک سگنلنگ کا آغاز کر رہا ہے۔ اے بی ایس 23-2022 کے دوران 268 آر کے ایم پر شروع کیا گیا ہے۔ 31دسمبر2022 تک، آئی آر پر 3706 کلومیٹر روٹ پر ABS فراہم کیا گیا ہے۔ خودکار سگنلنگ کے نفاذ کے ساتھ، صلاحیت میں اضافہ ہو گا جس کے نتیجے میں مزید ٹرین خدمات ممکن ہو سکیں گی۔

ٹرین آپریشن میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے فوائد حاصل کرنے اور حفاظت کو بڑھانے کے لیے الیکٹرانک انٹر لاکنگ کو بڑے پیمانے پر اپنایا جا رہا ہے۔ 23-2022کے دوران 347 اسٹیشنوں پر الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔ اب تک 2888 اسٹیشنوں کو 31دسمبر2022 تک الیکٹرانک انٹر لاکنگ فراہم کی گئی ہے جس میں 45.5فیصد  آئی آر شامل ہے۔

حال ہی میں، پریاگ راج ڈویژن کے ستھ نارائنی- رندھی- فیض اللہ پور اسٹیشن سیکشن میں خودکار سگنلنگ سسٹم کے آغاز کے ساتھ، 762 کلومیٹر طویل غازی آباد- پنڈت دین دیال اپادھیائے سیکشن مکمل طور پر خودکار ہو گیا ہے اور یہ بھارتی  ریلوے کا سب سے طویل خودکار بلاک سگنلنگ سیکشن بھی بن گیا ہے۔

*************

 

ش ح ۔ ش ر۔ ر ب

U. No.137


(Release ID: 1888838) Visitor Counter : 129