ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

جناب دھرمیندرپردھان نے تیسری ہنری مندی کے فروغ سے متعلق  قومی ترقیات   کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی  صدارت کی


جناب دھرمیندر پردھان نے تمام وزارتوں کی طرف سے ہنر مندی کی ترقی کی کوششوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا

Posted On: 04 JAN 2023 6:57PM by PIB Delhi

کلیدی خصوصیات

میٹنگ کے دوران تبادلہ ٔ خیال میں ہنرمندی کے فروغ  کی اسکیموں ، صلاحیت میں کمی کے تجزیہ اور صلاحیت  سے متعلق لائحہ عمل کامنصوبہ تیارکرنے ، بھارتی نوجوانوں  کو عالمی مواقع  سے مربوط کرنے ، ابھرتے ہوئے رجحانات  کی عکاسی کرنے کی غرض سے نصاب تیارکرنے اورصلاحیت سازی اورہنرمندی کے فروغ سے متعلق مختلف پورٹلس  کے درمیان تال میل قائم کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔

تعلیم اورہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے ہنرمندی  کے فروغ  سے متعلق قومی مشن کی قائمہ کمیٹی کی تیسری میٹنگ کی صدارت کی۔ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیرمملکت جناب راجیو چندرشیکھر اور وزارت  کے دیگر سینئرعہدیداروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں جناب پردھان نے ہنرمندی کے فروغ  کے سلسلے میں پیش رفت  اور اس کے لئے  کی جانے والی کوششوں کے لئے نقش راہ پرتبادلۂ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FSFC.jpg

وزیرموصوف  نے مختلف امور پرتبادلہ ٔخیال کیا، جن میں ہنرمندی کے فروغ سے متعلق اسکیموں کو مرتکز کرنا، ہنرمندی میں خامی کاتجزیہ اورصلاحیت سے متعلق لائحہ عمل کا منصوبہ تیارکرنے ، بھارتی نوجوانوں  کو عالمی مواقع سے مربوط کرنے ، ابھرتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرنے کی غرض سے نصاب تیارکرنے اور صلاحیت  سازی اور ہنرمندی کے فروغ سے متعلق مختلف پورٹلس کے درمیان تال میل قائم کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BBME.jpg

جناب پردھان نے سبھی وزارتوں کی ہنرمندی کے فروغ  سے متعلق اسکیموں کے مابین اورزیادہ تال میل قائم کرنے ، سبھی متعلقہ فریقوں اورشراکت  داروں کے ہنرمندی کے فروغ پراخراجات ، منڈی کی حقیقتوں  اورتقاضوں کے ساتھ ہماری ہنرمندی کے فروغ کی کوششوں  کو مزید ہم آہنگی قائم کرنے اوربڑے پیمانے پر اس کے اثرات  مرتب کرنے کی غرض سے تیزرفتاری سے عمل درآمد اورنفاذ پرزوردیا۔

***********

 

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -124



(Release ID: 1888801) Visitor Counter : 107