کامرس اور صنعت کی وزارتہ
آندھرا پردیش میں طوفان منڈوس سے متاثر 28 ہزار سے زیادہ ایف سی وی تمباکو کے کسانوں کو فوری راحت
Posted On:
04 JAN 2023 7:04PM by PIB Delhi
جناب پیوش گوئل، کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر نے 28.11 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ تمباکو کے کاشتکاروں کے بہبود فنڈ سے 28,112 کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ آندھرا پردیش کے جنوبی علاقوں (جنوبی ہلکی مٹی اور جنوبی سیاہ مٹی) کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کے تحت تمباکو بورڈ کے کاشتکاروں کے ہر رکن کو 10,000 روپے کے خصوصی بلاسود قرض کی فراہمی کی جائے گی جو انہیں براہ راست فراہم کئے جائیں گے۔
اس قدم سے ایف سی ڈبلیو تمباکو کے کاشتکاروں کو مینڈوس طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصان پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور کاشتکاروں کو فوری نقصان کو کم کرنے کے اقدامات کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
ایف سی وی تمباکو آندھرا پردیش کے 10 اضلاع میں اگائی جانے والی ایک بڑی تجارتی فصل ہے جس کی سالانہ پیداوار 121 ایم کے جی (2021-22) 66,000 ہیکٹر کے رقبے میں ہوتی ہے۔ ایف سی وی تمباکو ہندوستان سے تمباکو کی کل غیر تیار شدہ برآمدات میں سے بڑی برآمدی قسم ہے۔ مالی سال 2021-22 کے دوران غیر تیار شدہ تمباکو کی کل برآمدات میں سے (تمباکو ریفیوز کو چھوڑ کر)، ایف سی وی تمباکو کی برآمدات مقدار کے لحاظ سے 53.62 فیصد اور قدر کے لحاظ سے 68.47 فیصد تھیں۔
ایف سی وی تمباکو کے کاشتکار اپنی پیداوار ای-آکشن پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کرتے ہیں جو تمباکو بورڈ کے تیار کردہ اورایک شفاف عمل کے ذریعے چلائے جاتے ہیں، تاکہ کسانوں کے لیے منصفانہ اور منافع بخش قیمتوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ اہل ایف سی وی تمباکو کے کسانوں کو بلاسود قرض کا انتظام تمباکو بورڈ کے ذریعے کیا جائے گا، جو وزارت تجارت اور صنعت، حکومت ہند کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے۔
*******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-110
(Release ID: 1888749)
Visitor Counter : 118