کوئلے کی وزارت
کول انڈیا لمیٹڈ اور یونینوں نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جس میں ملازمین کو کم سے کم فائدے کی ضمانت کی سفارش کی گئی ہے
لاکھ غیر ایگزیکٹو ملازمین کو 19 فی صد کم از کم ضمانت شدہ فائدہ2.38
Posted On:
04 JAN 2023 5:31PM by PIB Delhi
اجرت کے مذاکرات پر تعطل کو توڑتے ہوئے کول انڈیا لمیٹڈ اور چار مرکزی ٹریڈیونین بی ایم ایس، ایچ ایم ایس، ایٹک اور سیٹو نے 3 جنوری 2023 کو مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس میں جاری گیارہویں نیشنل کول ویج ایگریمنٹ -گیارہ (این سی ڈبلیو اے-گیارہ) کے حصے کے طور پر ان کے 2.38 لاکھ نان ایگزیکٹو ملازمین کو کم از کم 19 فی صد ضمانت شدیہ فائدے (ایم جی بی) کی سفارش کی گئی ہے۔
19 فی صد کی کم سے کم ضمانت شدہ فائدہ 30 جون 2021 تک کی اجرتوں پر ہے جس میں بنیادی تنخواہ، بڑھتی گھٹتی مہنگائی الاؤنس، خصوصی مہنگائی الاؤنس اور حاضری بونس شامل ہیں۔
تلنگانہ میں مقیم سنگرینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل ) مفاہمت نامے پر دستخط کرنے والا دوسرا فریق ہے۔ دونوں ریاستی ملکیت والے کوئلہ اداروں سی آئی ایل اور ایس سی سی ایل کے کُل تقریباً 2.82 لاکھ ملازمین ہیں جو یکم جولائی 2021 تک کمپنی کے رولز پرہیں جنہیں فائدہ ملے گا۔ ایس سی سی ایل کے ملازمین کی تعداد 44,000 کے قریب ہے۔
3 جنوری کو کولکتہ میں سی آئی ایل کے کارپوریٹ ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کول انڈسٹری کے لیے مشترکہ دو طرفہ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں یہ سفارش کی گئی۔
این سی ڈبلیو اے کے گیارہویں ورژن کے لیے ایک باضابطہ معاہدے کو جو یکم جولائی 2021 سے پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ العمل ہے کم سے کم ضمانت شدہ فائدے کے علاوہ باقی مسائل پر غور و خوض کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔
کم سے کم ضمانت شدہ فائدے کو خوش اسلوبی سے حتمی شکل دینے میں چار سیٹ و اکائیاں پیش پیش رہیں۔ سی آئی ایل کے ہم آہنگی والے صنعتی تعلقات ہیں اور یونین بھی موجودہ مالیاتی پیداواری نشانے کو پار کرنے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 1888683)
Visitor Counter : 109