شہری ہوابازی کی وزارت

کابینہ نے سابق وزیر دفاع اور چار بار گوا کے وزیر اعلیٰ رہنے والے آنجہانی جناب  منوہر پاریکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، موپا، گوا کا نام ’منوہر  انٹرنیشنل ایئر پورٹ – موپا، گوا‘ رکھنے کے لیے بعد  وقوع واقعہ  منظوری دے دی ہے

Posted On: 04 JAN 2023 4:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ  نے سابق وزیر دفاع اور چار بار گوا کے وزیر اعلی رہنے والے  آنجہانی جناب  منوہر پاریکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ موپا، گوا  کا نام ’منوہر  انٹرنیشنل ایئر پورٹ – موپا، گوا ‘  رکھے جانے  کو  بعد وقوع واقعہ   منظوری دے دی ہے۔

ریاست گوا کے لوگوں کی خواہش  کو پورا کرنے کے لیے، گوا کے وزیر اعلیٰ نے گوا کی ریاستی حکومت کی کابینہ کے گرین فیلڈ  انٹرنیشنل ایئر پورٹ  موپا، گوا کا نام ’منوہر  انٹرنیشنل ایئر پورٹ – موپا، گوا ‘   رکھنے کے متفقہ فیصلے سے آگاہ کیا۔

موپا، گوا کے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا دسمبر 2022 میں وزیر اعظم نے افتتاح کیا تھا۔ جدید گوا کی تعمیر میں  سابق وزیر اعلیٰ اور حکومت ہند کے  سابق رکشا منتری  آنجہانی ڈاکٹر منوہر پاریکر  کی خدمات کےاعتراف میں ان کے نام پر  ہوائی اڈے کا نام  رکھا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-101



(Release ID: 1888632) Visitor Counter : 83