وزارت خزانہ

اے ڈی بی، بھارت نے مہاراشٹر میں سدھاروں کے لیے 350 ملین ڈالر قرض پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 03 JAN 2023 7:56PM by PIB Delhi

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور حکومت ہند نے آج ریاست مہاراشٹر میں اہم اقتصادی شعبوں کے رابطے کو بہتر بنانے کے لیے 350 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے ہیں۔

مہاراشٹر میں جامع ترقی کے لیے کنیکٹنگ اکنامک کلسٹرس پر دستخط کرنے والوں میں وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے حکومت ہند کی جانب سے اور جناب ہو یون جیونگ، آفیسر انچارج اے ڈی بی کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن، جنہوں نے اے ڈی بی کی جانب سے دستخط کیے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد جناب مشرا نے کہا کہ یہ پروجیکٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے، خدمات تک رسائی کو آسان بنانے اور ریاست کے پسماندہ اضلاع کی جامع اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے ذریعے علاقائی تفاوت کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔

احمد نگر، ہنگولی، جالنا، کوہل پور، ناگور، ناندیڑ،ناسک، پونے، سانگلی، اور ستارہ 10 اضلاع میں ریاست کے بنیادی روڈ نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے کم از کم 319 کلومیٹر (کے ایم) ریاستی شاہراہوں اور 149 کلومیٹر ضلعی سڑکوں کو آب و ہوا اور آفات سے بچنے والی خصوصیات کو شامل کرتے ہوئے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس سے غیر ترقی یافتہ دیہی برادریوں کو فارم سے باہر کے مواقع اور منڈیوں سے جوڑنے میں مدد ملے گی، صحت اور سماجی خدمات تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرکے زرعی ویلیو چینز کو بہتر بنایا جائے گا۔

یہ پروجیکٹ مہاراشٹر میں ریاستی شاہراہوں اور اہم ضلعی سڑکوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اے ڈی بی کے جاری تعاون پر مبنی ہے۔ جناب  جیونگ نے کہا.یہ ان طریقوں اور مشقوں کو ظاہر کرتا ہے جو ابھی تک عام رواج نہیں ہیں، بشمول سڑک کی حفاظت کے مظاہرے کی راہداری؛ موسمیاتی تبدیلی کی موافقت اور آفات کے خطرے میں کمی؛ اور ہائی وے ورکس پروگرام خواتین، بچوں، بوڑھوں اور معذور افراد کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ پراجیکٹ ناندیڑ اور پڑوسی تلنگانہ کو جوڑنے والی اہم ضلعی سڑکوں کی 5 کلومیٹر تک کی تعمیر کرے گا۔ یہ منصوبہ شاہراہ پروگراموں، اسکولوں، صحت اور سماجی خدمات میں صنفی مساوات اور سماجی شمولیت کو فروغ دے گا اور بنیادی صفائی، تعلیم اور دیگر خدمات فراہم کرنے کے لیے مربوط سروس سینٹرز قائم کرے گا۔ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے غریب خواتین اور پسماندہ گروہوں کی قیادت میں کاروباری اداروں کے لیے ہنر کی تربیت کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ طویل مدتی سڑکوں کی دیکھ بھال کے لیے نجی شعبے کی کارکردگی کو ظاہر کرے گا تاکہ لائف سائیکل کے معیار اور عملی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ سڑک کے ڈیزائن اور دیکھ بھال میں موسمیاتی تبدیلی کے موافقت اور آفات کے خطرے میں کمی کے لیے ایک اچھی پریکٹس ہینڈ بک بھی تیار کرے گا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-82

 



(Release ID: 1888455) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu