وزارت خزانہ

ایشیائی ترقیاتی بینک اور ہندوستان نے آسام میں رابطے کو بہتر بنانے کے لئے 300 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کئے

Posted On: 03 JAN 2023 7:55PM by PIB Delhi

 

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور حکومتِ ہند نے آج آسام میں 300 کلومیٹر سے زیادہ ریاستی شاہراہوں اور بڑی ضلعی سڑکوں (ایم ڈی آرس) کو بہتر بنانے کے لئے 300 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے۔

 

حکومتِ ہند کی طرف سے وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا جنہوں نے آسام ساؤتھ ایشیا سب ریجنل اکنامک کوآپریشن (ایس اے ایس ای سی) کوریڈور کنیکٹیویٹی امپروومنٹ پروجیکٹ کے دستخط کئے۔ اے ڈی بی کی طرف سے اس کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے آفیسر انچارج جناب نیلئے مِتاش دستخط کنندہ تھے۔ قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد جناب مشرا نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ریاستی شاہراہوں اور ایم ڈی آر نیٹ ورکس کے ترجیحی حصوں کے معیار اور خدمات کو بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کے اہم خلاء کو پُر کرنے کے لیے حکومت آسام کے اہمیت کے حامل آسوم مالا سڑک کی بہتری کے پروگرام کی تائید کرتا ہے۔

 

جناب مِتاش نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے تیار کردہ بہتر کنیکٹیویٹی اور محفوظ روڈ نیٹ ورک سے ریاست کے کم ترقییافتہ علاقوں میں لوگوں کی بازاروں اور خدمات کے مراکز تک نقل و حرکت اور رسائی کو بڑھے گی اور ترقی کو فروغ دینے کے علاوہ ایس اے ایس ای سی خطے کے لیے ترقی کے معاون کے طور پر اس کی صلاحیت بڑھائی جا سکے۔

 

منصوبے کے تحت سڑکوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان میں ریاست کے مغربی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں سڑکوں کے چھ حصے شامل ہیں۔ یہ  ہندوستان کو بھوٹان اور بنگلہ دیش سے جوڑنے والے ایس اے ایس ای سی راہداریوں سے وابستہ ہیں۔ توقع ہے کہ اس سے سرحد پار تجارت اور نقل و حمل کو فروغ ملے گا۔ یہ پروجیکٹ جوگیگھوپا میں تعمیر کیے جانے والے ملٹی موڈل لاجسٹکس پارک اور ایک دوسری تجویز کی تکمیل کرے گا جو سلچر میں سڑک، ریل، اندرون ملک آبی گزرگاہ اور ہوائی نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہے۔

 

یہ پروجیکٹ ریاستی شاہراہوں اور اہم ضلعی سڑکوں کو سنگل لین سے دو لین تک پھیلا دے گا اور موسمیاتی اور آفات سماوی سے بچنے والے نئے  ڈھانچے متعارف کرائے گا۔یہ پیدل چلنے والوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سہولیات قائم کرے گا، سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں میں ہائی ویز کو بلند کرے گا اور پہاڑی اور چڑھائی والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے ڈھانچے کو پروجیکٹ کا حصہ بنائے گا۔

 

متاثرہ مقامی لوگوں کے دیہاتوں میں کمیونٹی اسکول، پانی، صحت اور صفائی کی سہولیات کے علاوہ  ورثے اور سیاحت والے مقامات کو بحال کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے علاقوں میں جنگلاتی زندگی اور رہائش گاہوں کے تحفظ فراہم کرنے کے لیے، ہاتھیوں کی رہائش کے علاقوں میں انسانوں اور ہاتھیوں کے تصادم کو ٹالنے کے لیے بالائی گزر گاہ بنائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کمیونٹی روڈ استعمال کرنے والوں، ڈرائیوروں، موٹر سائیکل سواروں، اسکول کے اساتذہ اور طلباء کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور تربیت دی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ سڑک کے اثاثوں کے انتظام، سڑک کے منصوبوں میں آب و ہوا اور آفات کی لچک کو مربوط کرنے اور ماحولیات، آبادکاری، اور مقامی لوگوں کے خدشات پر غور کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے میں آسام پبلک ورکس (سڑکوں) کے محکمے کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1888454) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Telugu