بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
پائیدارترقیاتی ماڈل
Posted On:
15 DEC 2022 2:38PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجہ کہ صنعتوں کے وزیر جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجہ کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) ، ایم ایس ایم ای اسکیم نافذکررہی ہے ۔ اس اسکیم کامقصد ، ایم ایس ایم ای کے مینوفیکچرنگ کے عمل کو جدید طرز پرڈھالنا ، فرسودگی یاتیاری کے عمل کے دوران ضائع ہونے والے سامان کی مقدار میں کمی کرنا، جدت طرازی یااختراع کی حوصلہ افزائی کرنا، کاروبار میں مقابلہ جاتی صلاحیت کو بہتربنانااوران کی قومی اورعالمی رسائی اورعمدگی میں سہولت پیداکرنا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ایم ایس ایم ایز کو مختلف قسم کی مالی ترغیبات فراہم کی جاتی ہیں۔ ایم ایس ایم ای چیپمئن اسکیم کے تحت ، تین اجزاء ہیں ، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں ؛
- ایم ایس ایم ای –پائیدار(زیڈ ای ڈی)
- ایم ایس ایم ای –مقابلہ جاتی (قلیل)
- ایم ایس ایم ای –اختراعی (انکوبیشن ، آئی پی آر، ڈیزائن اورڈجیٹل ایم ایس ایم ای)
ایم ایس ایم ایز پائیدار (زیڈ ای ڈی) سرٹیفکیشن اسکیم کے تحت درج بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں ایم ایس ایم ایز کو ، کانسے ، چاندی اورسونے کے صداقت ناموں کی سطحوں پرمختلف پیمانوں کے جائزے کے ذریعہ فائدہ ہوتاہے ۔ ایم ایس ایم ای پائیدار(زیڈ ای ڈی) صداقت نامے کی اسکیم ، ایک جائزے کے ماڈل پرمبنی ہے ۔ جس میں مختلف النوع پیمانے شامل ہیں ، تاکہ معیار میں بہتری لائی جاسکے اور پائیداری کی جانب پیش رفت کی جاسکے ۔
ایم ایس ایم ایز کی پائیداری کی حصولیابی کی غرض سے طورطریقے اختیارکرنے کی حوصلہ افزائی کرنےکے لئے جومخصوص پیمانے ہیں ، توانائی کابندوبست ، ماحولیات کا بندوبست ، قدرتی وسائل کا بندوبست ، کمپنیوں کی سماجی ذمہ داری وغیرہ ۔ یہ اسکیم 28اپریل 2022کو شروع کی گئی تھی۔ جس میں 22000سے زیادہ ایم ایس ایم ای نے اپنا اندراج کرالیاہے ۔ ان میں اب تک کانسے کے 734، چاندی کے 32، سونے کے 25 صداقت نامے تفویض کئے جاچکے ہیں اورباقی اندراج شدہ ایم ایس ایم ایز کے لئے صداقت نامے جاری کئے جانے کا عمل جاری ہے۔
**********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U -70
(Release ID: 1888295)
Visitor Counter : 133