ٹیکسٹائلز کی وزارت
مرکزبنکروں اور ان کے خاندانوں کی مدد کررہا ہے: محترمہ سیتا رمن
ٹیکسٹائل کی وزارت بنکروں کو جی آئی ٹیگ اور ایف ٹی اے میں شمولیت کے لیے کام کر رہی ہے: محترمہ سیتا رمن
وزیر اعظم کا فارم سے فائبر، فائبر سے فیبرک ، فیبرک سے فیشن، فیشن سے فارن کا 5 ایف وژن وزارت ٹیکسٹائل کا اصولی مقصد ہے: محترمہ سیتا رمن
ہندوستان کی 75 ہاتھ سے بنی ہوئی ساڑیوں ،بنائی پر مبنی ایک خصوصی ہینڈ لوم ساڑ ی فیسٹول ’’میری ساڑی میرا فخر‘‘ کو مناتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے ’وراثت‘ کا افتتاح کیا
Posted On:
16 DEC 2022 3:35PM by PIB Delhi
آج یہاں ہندوستان کی 75 ہاتھ سے بنی ہوئی ساڑیوں ،بنائی پر مبنی ایک خصوصی ہینڈ لوم ساڑ ی فیسٹول ’’میری ساڑی میرا فخر‘‘ ’وراثت ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نےکہا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت بنکروں کو جی آئی ٹیگ اور آزاد تجارت معاہدے(ایف ٹی ایز) میں شامل کرنے کی سمت کام کر رہی ہے، جس سے یہ ایک مضبوط پیغام جاتا ہے کہ حکومت ہند ہمارے بنکروں اور ان کے خاندانوں کی مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت نے مرکزی دہلی میں اس طرح کی تقریب منعقد کرکے منفرد قدم اٹھایا ہے جس میں ملک کے بُنکروں اور ہندوستان کی روایت کی نمائش ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت نے ہاتھ سے بنی ہوئی 75 ساڑیاں حاصل کی ہیں جو یہاں کی نمائش میں رکھی گئی ہیں۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم نے2015 ۔ 2014میں 5 ایف کا وژن ، یعنی فارم سے فائبر تک، فائبر سے فیبرک تک، فیبرک سے فیشن تک، فیشن سے فارن تک دیا ۔ یہ وژن وزارت ٹیکسٹائل کا ایک اصولی مقصد بن گیا ہے جس کے تحت یہ نمائش منعقد کی گئی ہے اور بنکروں کو ان کے کام کی نمائش کے لیے فروغ دیا جاتا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے اس بات کی تعریف کی کہ ان ساڑیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے، ہاتھ سے بنی ساڑیوں کی روایتی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے اور ان شاندار ٹکڑوں کو بنانے میں شامل بنکروں کے بارےمیں معلومات فراہم کرنے کےلئے ایک ٹچ اسکرین ڈسپلے لگایا گیا ہے ۔ نمائش کو ’ میری ہینڈلوم ساڑی، میری ساڑی میرا فخر‘ قرار دیتےہوئے ،انہوں نے کہا کہ افتتاح کے موقع پر خواتین اراکین پارلیمنٹ موجود ہیں، اسی طرح انہوں نےتمام دوسرے مرداراکین پارلیمنٹ کو بھی دعوت دی کہ وہ بنکروں سے متعارف ہوں اور ملک کی روایتی ہاتھ سے بنی ساڑیوں کا مشاہدہ کریں ۔
اس موقع پر ٹیکسٹائل مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش بھی موجود تھیں، جنہوں نے نمائش میں دکھائی جانے والی ہاتھ سے بنی روایتی ساڑیوں کا شمار کیا۔
آزادی کے 75 سال کے موقع پر، "آزادی کا امرت مہوتسو" میں 16 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 75 ہینڈلوم بنکروں کی طرف سے ہینڈ لوم ساڑیوں کی نمائش اور فروخت ہوگی۔ یہ فیسٹول16 سے 30 دسمبر 2022 اور 3 سے17 جنوری 2023 تک (صبح 11 بجے سے شام 8 بجے تک) ہینڈلوم ہاٹ، جن پتھ، نئی دہلی میں دومرحلوں میں منعقد کیا جارہا ہے ۔
بڑ ی تعداد میں لوگوں خاص طور سے خواتین کو روزگار فراہم کرنے والے اہم شعبوں میں سے ایک ہونے کے علاوہ ،ہینڈلوم سیکٹر ہمارے ملک کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے ۔ ہندوستان کے ہینڈلوم ورثے کو ظاہر کرنے کے مقصد سے، ٹیکسٹائل کی وزارت کی طرف سے ایک ہینڈلوم ساڑی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان کے ہینڈلوم سیکٹر میں 35 لاکھ سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔ ہینڈلوم ساڑھی بُننے کا فن روایتی قدروں سے جڑا ہوا ہے اور ہر علاقے میں ساڑھی کی شاندار اقسام ہیں۔ ساڑیوں کی انفرادیت جیسے کہ پیٹھانی، کوٹ پیڈ، کوٹا ڈوریا، تانگیل، پوچمپلی، کانچی پورم، تھروبونم، جمدانی، سانتی پوری، چندیری، مہیشوری، پٹولا، موئرنگفی، بنارسی بروکیڈ، تنچھوئی، بھاگلپوری سلک، باون بوٹی اور پشمینا ساڑی وغیرہ ان میں سے چند ہیں جودنیا بھر کے صارفین کو خصوصی آرٹ، بنا ئی، ڈیزائن اور روایتی شکلوں کی طرف متوجہ کرتی ہیں۔
نمائش میں ہندوستان کے کچھ خوبصورت مقامات سے تیار کی گئی ہینڈلوم ساڑیاں نمائش اور فروخت کے لیے رکھی گئی ہیں۔ ذیل میں ایک مختصر فہرست دی گئی ہے:-
ریاستیں
|
نمایاں ساڑیوں کےاقسام
|
آندھری پردیش
|
اپڈا جام دھانی ساڑی ، ونکٹا گری جام دانی ، کاٹن ساڑی ، کپڈم ساڑی ، چرالا سلک کاٹن ساڑی ، مادھورم ساڑی او ر کولا ورم ساڑی
|
کیرالہ
|
بالارام پورم ساڑی اور کساوو ساڑی
|
تلنگانہ
|
پوچم پلی ساڑی ، سدی پٹ گولا بما ساڑی اور نارائن پٹ ساڑی
|
تملناڈو
|
کانچی پورم سلک ساڑی ، ارنی سلک ساڑیاں ، تھریوبوونم سلک ساڑی، ولندئی کاٹن ساڑی، مدوروئی ساڑی، پرم کوڈی کاٹن ساڑی، اروپو کوٹی کاٹن ساڑی، دن دوگل کاٹن ساڑی، کوئمبٹور کاٹن ساڑی ، سالم سلک ساڑی اور کوئمبٹور (سافٹ ) سلک ساڑی اور کووائی کورا کاٹن ساڑیاں
|
مہاراشٹر
|
پیتھانی ساڑی، کروتھ کاٹھی ساڑی اورناگپور کاٹن ساڑی
|
چھتیس گڑھ
|
چمپا کا تسار سلک ساڑی
|
مدھیہ پردیش
|
مہیشوری ساڑی اور چندی ساڑی
|
گجرات
|
پٹولا ساڑی، تنگالیا ساڑی، اشاولی اورکچھی ساڑی /بھجوڈی ساڑی
|
راجستھان
|
کوٹہ دوریا ساڑی
|
اترپردیش
|
للت پوری ساڑی ، بنارس بروکیڈ ، جنگلا، تنچھوئی ، کٹور اور جام دانی
|
جموں و کشمیر
|
پشمینہ ساڑی
|
بہار
|
بھاگلپوری سلک ساڑی اور باون بوٹی ساڑی
|
اڈیشہ
|
کوٹپیڈ ساڑی اورگوپال پور تسار ساڑی
|
مغربی بنگال
|
جام دانی، سانتی پوری اور تنگیل
|
جھارکھنڈ
|
تساراورگچھا سلک ساڑی
|
منی پور
|
مورئنگ فی ساڑی
|
اسی مناسبت سے، ایک عام ہیش ٹیگ #میری ساڑی میرا فخر کے تحت ایک سوشل میڈیا مہم ہمارے ہینڈ لوم بنکروں کی مدد کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آنے والے لوگوں کے لیے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی ترتیب دیا گیا ہے جیسے: ورثہ کو منانا: ہینڈلوم ساڑیوں کا کیوریٹڈ ڈسپلے، وراثت۔ ایک دھروہر: بنکروں کے ذریعہ ساڑیوں کی براہ راست ریٹیل، وراثت کے دھاگے: لائیو لوم کا مظاہرہ، وراثت – کل سے کل تک: ساڑی اور پائیداری پر ورکشاپس اور مذاکرے اور وراثت – نرتیہ سنسکرتی: ہندوستانی ثقافت کے مشہور لوک رقص۔
حکومت ہند نے مصنوعات کی انفرادیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور انہیں ایک الگ شناخت دلانے کے لیے صفر نقائص اور ماحول پر صفر اثر کے ساتھ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برانڈنگ کے لیے ہینڈلوم سیکٹر کے لیے اسکیمیں شروع کی ہیں۔ یہ خریدار کے لیے اس بات کی ضمانت بھی دیتا ہے کہ خریدی جانے والی پروڈکٹ حقیقی ہینڈلوم ہے۔ نمائش میں موجود تمام نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی نمائش کریں اور اس طرح ہینڈلوم کمیونٹی کی کمائی کو بہتر بنائیں۔
**********
ش ح۔ ا ک۔ ف ر
U. No.53
(Release ID: 1888234)
Visitor Counter : 121