الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے آئی ٹی (ثالثی کے رہنما خطوط اور ڈجیٹل میڈیا کا اخلاقیاتی کوڈ ) ضابطہ 2021 میں آن لائن گیمنگ کے تعلق سے ترامیم کا مسودہ جاری کیا
آن لائن گیمنگ کی صنعت تیزی سے توسیع اور فروغ کے لئے تیار ہے :
Posted On:
02 JAN 2023 8:50PM by PIB Delhi
وزیرمملکت جناب راجیوچندر شیکھر
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے آج آن لائن گیمنگ کے تعلق سے آئی ٹی ثالثی ضابطہ 2021 میں ترامیم کے لئے مسودہ جاری کیا ہے تاکہ عوام سے صلاح ومشورہ کیا جاسکے۔
مسودہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے کہ آن لائن گیمس بھارتی قوانین کی مطابقت کے ساتھ پیش کئے جاسکیں اور ان گیمس کو استعمال کرنے والوں کا ممکنہ نقصان سے تحفظ کیا جاسکے ۔
پچھلے ہفتہ 26دسمبر کو حکومت نے ایک گزٹ نوٹی فکیشن کے ذریعہ کام کاج کو مختص کرنے سے متعلق ضابطوں میں ایک تبدیلی کو مشتہر کیا تھا اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کو آن لائن گیمنگ سے متعلق معاملات کے لئے مجاز وزارت قرار دیا تھا۔ آج دو جنوری کو ، محض ایک ہفتہ بعد وزارت نے عوامی صلاح ومشورے کے لئے ضابطوں کا مسودہ جاری کردیا ہے۔
مجوزہ مسودے سے متعلق نامہ نگاروں کو تفصیل بتاتے ہوئے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے زور دے کر کہا کہ یہ ضابطے بہت آسان ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ آن لائن گیمنگ کا ماحول وسیع ہو اور فروغ پائے اور 26-2025 تک بھارت کی ڈجیٹل معیشت کو ایک ٹریلین ڈاکر تک پہنچانے کے ہدف میں اہم حصہ دار بنے ۔ہمارا یہ بھی وژن ہے کہ آن لائن گیمنگ کی صنعت میں اسٹارٹ اپس زیادہ بڑا رول ادا کریں ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت نے پالیسی مرتب کرنے میں تیزی سے کام کیا ہے اور یہ پالیسی کا مسودہ تیار کرنے سے پہلے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ پہلے سلسلے وار میٹنگوں /مشاورتوں کے بعد ممکن ہوا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ وزارت پالیسی کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لئے عوامی صلاح ومشورے کا ایک اور راؤنڈ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسودہ میں خودانضباطی نظام تجویز کیا گیا ہے جو مستقبل میں آن لائن گیمنگ کے مواد کو منضبط کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان گیمس میں تشدد ، نشہ یا جنسی مفاد شامل نہ ہوں ۔
سردست گیمنگ کے لئے عمر کی حد 18سال ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسے برقرار رکھیں اور موجودہ فریم ورک گیم کھیلنے والوں کے لئے محفوظ اور بھروسے مند ہو تو آن لائن گیمنگ کے لئے اختراعی ماحول پید ا کرکے اس کو وسیع کیا جائے ۔
تحفظاتی معاملات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصو ف نے کہا کہ بھارت میں تقریباََ 40سے 45فیصد گیم کھیلنے والو ں میں خواتین شامل ہیں اس لئے گیمنگ کے ماحول کو محفوظ رکھنا بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضابطے کے مسودے میں شرط اور سٹہ لگانے کے خلاف سخت ضابطے موجود ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آن لائن گیمس میں نتیجے کے بارے میں جو سٹہ لگایا جاتا ہے وہ ممنوعہ ہے۔
*************
ش ح۔وا ۔ رم
U-50
(Release ID: 1888205)
Visitor Counter : 355