کوئلے کی وزارت

اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران کوئلے کی پیداوار 16.39 فیصد اضافے کے ساتھ 607.97 ملین ٹن تک پہنچ گئی


کول انڈیا نے پیداوار میں 15.82 فیصد اضافہ درج کرایا

 پابند /دیگر کمپنیوں نے 81.70 ملین ٹن کوئلہ پیدا وار درج کرائی

وزارت کوئلہ نے نقل و حمل کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کی غرض سے  ریل رابطے کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے

Posted On: 03 JAN 2023 10:18AM by PIB Delhi

ہندوستان کی کوئلے کی پیداوار اپریل-دسمبر 22 کے دوران 16.39 فیصد بڑھ کر 607.97 میٹرک ٹن تک پہنچ   گئی جبکہ مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 522.34 میٹرک ٹن کی پیداوار ہوئی۔  کول انڈیا لمٹیڈ نے  مالی سال 23 کے دسمبر تک479.05 میٹرک ٹن کوئلے کی پیداوار درج کرائی۔جبکہ مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران  کوئلے کی یہ پیداوار 413.63 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔اس طرح 15.82 فیصد کے اضافے کی نمائندگی سامنے آتی ہے۔

کوئلہ کی وزارت نے  پابند کول بلاکس کی کان کنی کی صلاحیتوں کے زیادہ استعمال کے ذریعے مارکیٹ میں اضافی کوئلہ جاری کرنے کی راہ ہموار کی ہے جس کی وجہ سے  پابند  اور دیگر کمپنیوں کے کوئلے کی پیداوار میں مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران پیدا ہونے والے 62.19 میٹرک ٹن کے مقابلے،اپریل سے دسمبر 22 کے دوران 31.38 فیصد سے 81.70  میٹرک ٹن تک اضافہ ہوا ہے۔ وزارت نے ایم ایم ڈی آر (ترمیمی) ایکٹ،2021 کے تحت معدنی رعایت (ترمیمی) رولز، 1960 میں بھی ترمیم کی ہے تاکہ کوئلے کے اصل  استعمال کرنے والے کارخانوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد پابند  کانوں کے لیز پر کل اضافی پیداوار کا 50فیصد کوئلہ/لگنائٹ فروخت کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

وزارت پی ایم گتی شکتی کے تحت تمام بڑی کانوں کے لیے ریل رابطے کے بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ کوئلے کی   تیز رفتار ڈُھلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نتیجتاً، اپریل سے دسمبر 22 کے دوران کوئلے کی کل ترسیل 637.51 میٹرک ٹن  تک رہی جبکہ مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 594.22 میٹرک ٹن تھی جو کہ 7.28 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سے ملک بھر میں مختلف  شعبوں کے لئے کوئلے کی ترسیل کی مستحکم اور موثر مقدار ظاہرہوتی ہے۔

کوئلے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، کوئلہ کی وزارت نے 141 نئے کول بلاکس کو تجارتی نیلامی کے لیے پیش کیا ہے اور وہ ملک میں کوئلہ کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ کر رہی ہے اور ان کی پیداوار کی نگرانی کر رہی ہے۔ ملکی پیداوار اور ترسیل کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی ہمہ جہت کوششوں کے انتہائی اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.46



(Release ID: 1888199) Visitor Counter : 131