ٹیکسٹائلز کی وزارت

ساڑی فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ ‘‘وراثت’’  جس میں ہندوستان کی 75 ہاتھ سے تیار ساڑیوں کا جشن منایا جائے گا، کل سے شروع ہو رہا ہے


ہینڈلوم ہاٹ واقع جن پتھ میں روایتی بنکر ہاتھ سے تیار ساڑیوں کی نمائش اور فروخت کریں گے

Posted On: 02 JAN 2023 5:29PM by PIB Delhi

ساڑی فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ ‘‘وراثت’’ جس میں ہندوستان کی 75 ہاتھ سے تیار ساڑیوں کا جشن منایا جائے گا، 3 جنوری سے شروع ہو کر 17 جنوری 2023 تک ہینڈلوم ہاٹ واقع جن پتھ، نئی دہلی میں جاری رہے گا۔

اس میلے کا اہتمام ٹیکسٹائل کی وزارت کر رہی ہے، فیسٹیول کا وقت صبح 11 بجے سے شام 8 بجے تک ہے۔

ملک کے مختلف حصوں سے 90 شرکاء پر مشتمل دوسرے مرحلے میں ساڑیوں کی مشہور ہینڈ کرافٹ اقسام کی شرکت سے کشش میں اضافہ ہوا ہے۔ ان اقسام میں  ٹائی اور ڈائی، چکن کڑھائی والی ساڑیاں، ہینڈ بلاک ساڑیاں، قلم کاری پرنٹ شدہ ساڑیاں، اجرک، کانٹھا اور پھول کاری شامل ہیں۔ یہ اقسام جامدانی، اِکات، پوچم پلّی، بنارس بروکیڈ، ٹُسّر سلک (چمپا)، بلوچاری، بھاگلپوری سلک، ٹنگیل، چندری، للت پوری، پٹولا، پیٹھانی وغیرہ کی خصوصی ہینڈلوم ساڑیوں کے علاوہ ہوں گی۔ ہینڈلوم ساڑیاں بھی دستیاب ہوں گی جیسے تانچوئی، جانگلا، کوٹا ڈوریا، کٹ ورک، مہیشوری، بھوجودی، شانتی پوری، بومکائی اور کئی دوسری قسمیں جیسے گراد کوریال، کھنڈوا اور آرنی سلک ساڑیاں۔

ساڑی فیسٹیول "وراثت" کے پہلے مرحلے میں ہندوستان کی 75 ہاتھ سے بنی ساڑیوں کا جشن منانا 16 دسمبر 2022 کو شروع ہوا تھا جو 30 دسمبر 2022 کو ختم ہوا۔ تقریب کا افتتاح وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے 16 دسمبر 2022 کو کیا تھا۔ عزت مآب وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش اور دیگر خاتون پارلیمانی اراکین ان کے کے ساتھ تھیں۔

پہلے مرحلے میں 16 سے 30 دسمبر 2022 تک  70 شرکاء نے "وراثت" تقریب میں حصہ لیا۔ اخبارات، پوسٹروں، دعوت ناموں، سوشل میڈیا، ثقافتی پروگرام اور ڈیزائنرز ورکشاپ وغیرہ کے ذریعے اس پروگرام کی تشہیر کے لیے ایک وسیع تشہیری پروگرام مرتب کیا گیا تھا۔ یہ تقریب بہت کامیاب رہی اور ہرعمر کے گروپوں کے متاثر کن لوگوں کی شرکت سے اس شعبے اور بنکروں کے لیے ہینڈلوم کے سامان کی فروخت کو بہت زیادہ توجہ ملی۔

ہمارے ہینڈلوم تیار کرنے والوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ ہیش ٹیگ #مائی ساڑی مائی پرائیڈ کے تحت ایک سوشل میڈیا مہم شروع کی گئی ہے۔ آزادی کے 75 سال کے موقع پر "آزادی کے امرت مہوتسو" میں 75 ہینڈلوم بنکروں کی طرف سے ہینڈلوم ساڑیوں کی نمائش اور فروخت ہوگی۔ آنے والے لوگوں کے لیے ایک سے زیادہ سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے جیسے:

  • وراثت کا جشن: ہینڈلوم ساڑیوں کا تیار کردہ ڈسپلے۔
  • وراثت ایک دھروہر: بُنکروں کے ذریعہ ساڑیوں کی براہ راست خوردہ فروخت
  • وراثت کے دھاگے:  لوم کا راست عملی مظاہرہ
  • وراثت – کل سے کل تک: ساڑی اور پائیداری پر ورکشاپ اور مذاکرے
  • وراثت– نرتیہ سنسکرتی: ہندوستانی ثقافت کے مشہور لوک رقص

یہ نمائش عوام کے لیے صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہے گی۔ نمائش میں ہندوستان کے کچھ نمایاں مقامات کی ہینڈلوم ساڑیاں نمائش اور فروخت کے لیے رکھی گئی ہیں۔ ذیل میں ایک مختصر فہرست دی گئی ہے:

ریاستیں

ساڑی کی نمایاں اقسام

آندھرا پردیش

اُپّڑا جامدھانی ساڑی، وینکٹ گری جامدانی کاٹن ساڑی، کُپّدم ساڑی، چرالا سلک کاٹن ساڑی، مادھاورم ساڑی اور پولاورم ساڑی

کیرالہ

بلرامپورم ساڑی اور کاسوو ساڑی

تلنگانہ

پوچم پلّی ساڑی، سّی پیٹ گولّابمّا ساڑی اور نارائن پیٹ ساڑی

تمل ناڈو

کانچی پورم سلک ساڑی، آرنی سلک ساڑی، تھروبوونم سلک ساڑی، ولندائی کاٹن ساڑی، مدورائی ساڑی، پاراماکوڈی کاٹن ساڑی، اروپپوکوٹائی کاٹن ساڑی، ڈنڈیگُل کاٹن ساڑی، کوئمبٹور کاٹن ساڑی، سالم سلک ساڑی اور کوئمبٹور (سافٹ) سلک ساڑی اور کووائی کورا کاٹن ساڑی

مہاراشٹر

پٹھانی ساڑی، کروتھ کاٹھی ساڑی اور ناگپور کاٹن ساڑی

چھتیس گڑھ

چمپا کی ٹُسّر سلک ساڑی۔

مدھیہ پردیش

مہیشوری ساڑی اور چندری ساڑی

گجرات

پٹولا ساڑی، ٹنگالیہ ساڑی، اشوالی ساڑی اور کچھی ساڑی/ بھجوڑی ساڑی

راجستھان

کوٹا ڈوریا ساڑی

اترپردیش

للت پوری ساڑی، بنارس بروکیڈ، جنگلہ، تنچوئی، کٹ ورک، اور جامدانی

جموں و کشمیر

پشمینہ ساڑی۔

بہار

بھاگلپوری سلک ساڑی اور باون بوٹی ساڑی

اڈیشہ

کوٹ پیڈ ساڑی اور گوپال پور ٹسّر ساڑی

مغربی بنگال

جامدانی، سانتی پوری اور ٹنگیل

جھارکھنڈ

ٹسّر اور گچھا سلک ساڑی

کرناٹک

الکل ساڑی

آسام

موگا سلک ساڑی، میکھلا چادر (ساڑی)

پنجاب

ایمبروڈری اور کروچ (پھول کاری)

 

امید کی جاتی ہے کہ یہ تقریب کے نتیجے میں ساڑی بُنائی کی پرانی روایت پر نئے سرے سے توجہ مرکوز ہو گی اور یوں ہینڈلوم کمیونٹی کی کمائی میں بہتری آئے گی۔

ہینڈلوم سیکٹر ہمارے ملک کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایک اہم شعبہ ہے جو لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو خاص طور پر خواتین کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ یہ تقریب نہ صرف روایت بلکہ ہینڈلوم سیکٹر کی صلاحیت دونوں کی پوری طاقت سے جشن مناتی ہے۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1888114) Visitor Counter : 127