مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی آراے آئی نے ’’ ملٹی سسٹم آپریٹرز (ایم ایس اوز) رجسٹریشن کی تجدید‘‘  پر سفارشات جاری کیں

Posted On: 29 DEC 2022 5:10PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ’’ ملٹی سسٹم آپریٹرز (ایم ایس اوز) رجسٹریشن کی تجدید‘‘ سے متعلق  اپنی سفارشات جاری کی ہیں۔

ہندوستانی براڈکاسٹنگ  شعبے کا ڈیجیٹلائزیشن سال 2012 میں شروع ہوا اور مارچ 2017 تک پورے ملک میں مکمل ہوا۔ وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) نے جون 2012 میں ڈی اے ایس کے نفاذ کے دوران ملٹی سسٹم آپریٹرز (ایم ایس اوز) کو پہلی نئی رجسٹریشن جاری کی،جس کی جون 2022 میں تجدید/توسیع ہونی تھی ۔ ، تاہم ،کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس رولز، 1994 ایم ایس او کے رجسٹریشن کی تجدید کے بارے میں پرویژن  کا ذکر نہیں کرتے ہیں ۔اس کے پیش نظر، اتھارٹی کو ایم آئی بی سے ایک ریفرینس موصول ہوا ہے جس میں ایم ایس او کی تجدید کے طریقہ کار سے متعلق  معا ملات  پر سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں،ٹرائی نے 20 جولائی 2022 کو ’ ملٹی سسٹم آپریٹرز (ایم ایس اوز) رجسٹریشن کی تجدید‘  پر تمام  فریقوں  کی رائے  طلب کرنے کے لیے مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ رائے جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست 2022 تھی اور جوابی رائے  جمع کرانے کی تاریخ  17 اگست 2022 تھی، جنہیں کچھ فریقوں  کی درخواست پر بالترتیب 24 اگست 2022 اور 31 اگست 2022 تک بڑھا دیا گیا تھا۔ ٹرائی کو 10 فریقوں  کی طرف  سے مشاورتی دستاویز پر رائے موصول ہوئی  اور کوئی جوابی رائے  موصول نہیں ہوئی ۔ یہ رائے ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اس سلسلے میں 19 اکتوبر 2022 کو آن لائن موڈ کے ذریعے ایک اوپن ہاؤس مباحثہ  بھی منعقد کیا گیا۔

مشاورتی عمل کے دوران فریقوں  سے موصول ہونے والے تمام رایوں /جوابی رایوں  اور معاملات  کے مزید تجزیے پر غور کرنے کے بعد، اتھارٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی ہے۔ سفارشات کی نمایاں خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں:

  1. ایم ایس او  رجسٹریشن کی تجدید 10 سال کی مدت کے لیے کی جانی چاہیے۔
  2. اتھارٹی تجویز کرتی ہے کہ تجدید کے وقت پروسیسنگ فیس ایک لاکھ  روپے رکھی جائے۔
  • III. اتھارٹی تجویز کرتی ہے کہ:
  1. رجسٹریشن کی تجدید کے لیے درخواست دینے کے لیے ونڈو میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے 7 ماہ  سے پہلے اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے 2 مہینے  کے بعد نہیں کھلنی چاہیے۔
  2. ایم آئی بی کو اپنی ویب سائٹ پر آخری تاریخ سے شروع ہونے والی میعاد ختم ہونے کی مقررہ تاریخ کے ساتھ ایم ایس اوز کی فہرست برقرار رکھنی چاہیے۔
  3. وزارت اطلاعات و نشریات کو  میعادختم ہونے کی تاریخ سے کم از کم 7 ماہ قبل خودکار مواصلات کے ذریعے متعلقہ ایم ایس او کو میعادختم ہونے  کی تاریخ کی یاددہانی کرانی  چاہیے۔

سفارشات کی مکمل تفصیلات ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in.  پر دستیاب ہیں۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، ایڈوائزر(بی اینڈ سی ایس ) جناب  انیل کمار بھردواج سے ٹیلی فون نمبر: )91-11-23237922+) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے یہ انگریزی پریس ریلیز دیکھیں:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1887332

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14498



(Release ID: 1887433) Visitor Counter : 93


Read this release in: Tamil , English , Marathi