مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ڈاک نے گرامین ڈاک سیوکوں کے لیے ’ ٹرانسفر کی درخواست کے لئے آن لائن پورٹل ‘ کا آغاز کیا
Posted On:
28 DEC 2022 6:46PM by PIB Delhi
وزارت مواصلات کے تحت محکمہ ڈاک نے آج گرامین ڈاک سیوکوں (جی ڈی ایس) کے لیے ایک ٹرانسفر کی درخواست کے لئے آن لائن پورٹل‘ شروع کیا ہے۔ پوسٹل سروسز کےڈائرکٹر جنرل جناب آلوک شرما نے 23 پوسٹل سرکلز کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرلز اور محکمہ کے سینئر افسران کی ورچوئل موجودگی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پورٹل کا آغاز کیا۔ پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جی ڈی ایس سے درخواستیں وصول کرنے سے لے کر منظوری اور ٹرانسفر آرڈرز جاری کرنے کے مرحلے تک تبادلہ کے پورے عمل کو اب مذکورہ پورٹل کے ذریعے پیپر لیس اور آسان بنا دیا گیا ہے۔
محکمہ ڈاک کے پاس دنیا میں ڈاک خانوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جس میں ہندوستان بھر میں 1,56,000 سے زیادہ پوسٹ آفس ہیں، جن میں سے 1,31,000 سے زیادہ برانچ پوسٹ آفس (بی او) دیہی علاقوں میں ہیں، جہاں گرامین ڈاک سیوکوں (جی ڈی ایس) کے ذریعہ ڈاک کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
ٹرانسفر کی درخواست کے لئے آن لائن پورٹل کا آغاز ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گورننس کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی لانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ آن لائن عمل کے نتیجے میں وقت اور وسائل کی بھی بچت ہوگی۔ لانچ کے دن ایک ہی بار میں آن لائن پورٹل کے ذریعے 5000 سے زیادہ جی ڈی ایس کے تبادلہ کو منظوری دی گئی ہے۔
*****
ش ح – ف ا – م ص
U: 14467
(Release ID: 1887183)
Visitor Counter : 164