عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ دیہی اور نیم دیہی علاقے اس حکومت کی ترجیح میں شامل ہیں
اترپردیش کے امروہہ ضلع میں ایک ڈی آئی ایس ایچ اے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کسی بھی مرکزی دیہی اسکیم کے لئے فنڈ کی کمی نہیں ہوگی
گزشتہ آٹھ برسوں میں وزیر اعظم مودی کی بہبودی اسکیمیں کسی ووٹ بینک سے قطع نظر ضرورت مند ترین افراد تک پہنچیں ہیں
’’سب کا پریاس‘‘ کے ساتھ مرکز بہت سی اسکیموں کو گزشتہ آٹھ برسوں میں مکمل نفاذ کے قریب لانے میں کامیاب ہے
Posted On:
28 DEC 2022 4:57PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزاد چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزاد چارج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے شکایات عامہ اور پنشن ، ایٹیمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ دیہی اور نیم دیہی علاقے اس حکومت کی ترجیح میں شامل ہیں۔
اترپردیش کے امروہہ ضلع میں ایک ڈی آئی ایس ایچ اے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور اعلیٰ افسران سے کہا کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اس اپیل کو ہمیشہ یاد رکھیں کہ دیہی علاقوں میں سرکاری اسکیموں کی رسائی بڑھے اور ان کے فائدے تمام لوگوں تک پہنچیں تاکہ کوئی فائدہ سے محروم نہ رہ جائے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں وزیر اعظم مودی کی بہبودی اسکیمیں کسی ووٹ بینک سے قطع نظر تمام لوگوں تک پہنچیں ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جناب مودی کے اس قول کو دوہرایا کہ ملک نے سو فی صد مستفدین کا احاطہ کرنے کا عزم کیا ہے۔ جب اسکیم سو فی صد احاطہ کرتی ہے تو خوشامندانہ سیاست خود بخود ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے جگہ ہی نہیں رہتی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ترقیاتی پروگراموں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل پر زور دیا اور پروجیکٹوں کی تیزی سے تکمیل کے لئے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر جدید ٹیکنالوجیز اور اختراع کو اپنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
بال کرشنا ترپاٹھی، ڈی ایم امروہہ نے مختلف شعبوں میں زیر عمل مختلف سی ایس ایس اسکیموں کی تفصیل پیش کی اور بڑے پروجیکٹوں کی مالیاتی اور اصل پیش رفت کےبارے میں بتایا۔ ان پروجیکٹوں میں پی ایم جی ایس وائی ، جل جیون مشن، بجلی، منریگا، پی ایم اے وائی دیہی اور شہری ، ایس بی ایم گرامین، امرت سروور، بیک ٹولیج اسکیم، زراعت ، باغبانی، مویشی پروری، اور بھیڑ پروری، آیوشمان بھارت ابھیان، صحت، آر بی ایس کے، پی ایم بی جے اے کے اور دیگر سماجی سیکورٹی کی اسکیمیں(پنشن /اسکالر شپ)، روزگار پیداکرنے کی اسکیمیں شامل ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مئی 2014 میں جب جناب مودی نے اقتدار سنبھالا ملک کی تقریبا آدھی آبادی بیت الخلاء ، مکانات، ٹیکہ کاری، بجلی کنکشن اور بینک کھاتوں جیسی سہولیات سے محروم تھی۔ انھوں نے کہا کہ سب کا پریاس کے ساتھ مرکز گزشتہ آٹھ برسوں میں بہت سی اسکیموں پر سوفی صدی نفاذ کے قریب پہنچا ہے ۔ ہم نے امرت کالم کے اگلے 25 برسوں میں ہندوستان کو دنیا میں صفِ اول کا ملک بنانے کا عزم کیا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دیہی علاقوں میں بجلی کاری کےلئے شمسی توانائی کنکشن فراہم کرنے میں ضلع مجسٹریٹ کی کوششوں کےلئے ان کی تعریف کی۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ جب بھی اپنے علاقوں میں جائیں تو عوامی نمائندوں کے رابطے میں رہیں اور عوام کو ان اسکیموں کے فائدوں کے بارے میں بتائیں۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No: 1446
(Release ID: 1887140)
Visitor Counter : 124