ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزارت این ٹی ٹی ایم کے تحت ڈیزائن ،  مشینری کی ترقی ومینوفیکچرنگ، آلات، اوزار اور تجرباتی سازو سامان کی مالی مدد کے لئے تحقیقی تجاویز مدعو کرتی ہے

Posted On: 28 DEC 2022 2:59PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ماتحت، تکنیکی کپڑے کی تیاری میں ہندوستان کو عالمی قائد کی شکل میں قائم کرنے کو لے کر قومی تکنیکی کپڑا مشن (این ٹی ٹی ایم)کے تحت ڈیزائن ، مشینری کی ترقی و مینوفیکچرنگ ، آلات، اوزار اور  تجرباتی سازو سامان کی مالی امداد کے لئے تحقیقی تجاویز مدعو کرتی ہے۔

اب تک اعلیٰ سطحی تکنیک والی مشینری ، آلات، پلانٹ، مخصوص آلات اور معاون  آلات کی بڑے پیمانے پر درآمد کی جارہی ہے۔ کپڑا صنعت کی مختلف  ضرورتوں کو پورا کرنے اور ملک کو آتم نربھر بنانے کے لئے ڈیزائن ، انجینئرنگ، فیبری کیشن(کڑھائی)اور پروٹوٹائپنگ(مختلف شکل میں تیار کرنا)میں مقامی ہنرمندی کا استعمال کرکے سودیشی کرن کو اپنانا ضروری ہے۔اسے دیکھتے ہوئے اِکائی -1(تحقیق،   اختراع و ترقی)کے تحت این ٹی ٹی ایم میک اِن انڈیاکے وژن کے مطابق تکنیکی کپڑوں کے لئے مشینری آلات ، پلانٹ و تجرباتی آلات کی سودیشی مینوفیکچرنگ کاتصور پیش کرتا ہے۔

کسی بھی مشینری (بنیادی طورپر کپڑا مشینری)کپڑا؍لباس ویلیو چین مینوفیکچررز، تحقیقی اداروں، اکیڈمک اداروں(عوامی امداد یافتہ و نجی دونوں)کی تعمیر میں شامل نئی تجاویز مدعو کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں وسیع عام اصول و ضوابط ٹیکسٹائل وزارت کی قومی تکنیکی کپڑا مشن (این ٹی ٹی ایم)کی آفیشل ویب سائٹ nttm.texmin.gov.inاورhttps://nttm.texmin.gov.in/pdf/WhatsNew/GuidelineMachineryManufacturing.pdfپر ستیاب ہیں۔

جدید تکنیکی کپڑا مشینری و آلات کی سودیشی ترقی اعلیٰ تکنیکی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کی حمایت کرنے کے ساتھ اسے آگے بڑھائے گی۔اس طرح اس تکنیکی کپڑوں میں ہندوستان کی تکنیکی تیاری کی سطح کو شروع کرنے میں اپنا اہم رول ادا کرے گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14459)



(Release ID: 1887115) Visitor Counter : 125