ٹیکسٹائلز کی وزارت

ملک بھر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ہتھ کرگھے کے شعبے کو 117678 مُدرا قرضوں کی منظوری دی گئی

Posted On: 21 DEC 2022 3:58PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائلز کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

حکومت ہند کی ٹیکسٹائلز کی وزارت ، ملک بھر میں ہتھ کرگھے کے شعبے کی فلاح و بہبوداور ترقی کے لئے رعائتی قرض / بنکروں کے لئے مُدرا اسکیم نافذ کررہی ہے۔ اس اسکیم کے مقاصد اور اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  1. 3 سال کی مدت کے لئے 6 فیصد سود کی رعایتی شرح پر سبسڈی کے ساتھ قرض کی فراہمی ۔
  2. انفرادی ہتھ کرگھے کے بنکر / بنکر صنعت کار کو قرض کے 20 فیصد تک کی مارجن رقم کی امداد اس کے تحت زیادہ سے زیادہ 25000 روپے تک کا قرض دیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ ہتھ کرگھے کی تنظیم یا ادارے کو قرض کی رقم کی 20 فیصد تک کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے تحت زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا جاسکتا ہے (ہر 100 بنکروں پر کارکنوں کےلئے دو لاکھ روپے کی مارجن رقم)
  3. تین سال کی مدت کے لئے قرض کی ضمانت

گذشتہ پانچ سال کے دوران چھتیس گڑھ سمیت پورے ملک میں ہتھ کر گھے کے شعبے کو 117678 مدرا قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔

حکومت ہند کی ٹیکسٹائلز کی وزارت ، چھتیس گڑھ ، راجستھان ، کرناٹک ، مہاراشٹر اور آسام ریاستوں سمیت ، پورے ملک میں ہتھ کرگھا بنکروں/ کارکنوں کو بٹے ہوئے دھاگے فراہم کرنے کی غرض سے خام مال کی سپلائی سے متعلق اسکیم( آر ایم ایس ایس) پر عمل درآمد کررہی ہے اسی اسکیم کے تحت ، ہر قسم کے دھاگے کے لئے محصول چارجز کی ادائیگی کردی جاتی ہے اس کے علاوہ کپاس اور سوت کے دھاگوں کی لچھی ، گھریلو ریشم ، اون اور لائنن کے دھاگوں اور قدرتی ریشوں کے آمیزش شدہ دھاگوں کے لئے مقدارپر پابندی کے ساتھ قیمت پر 15 فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔

سردست بجلی کے استعمال والے کرگھوں یعنی پاور لوم کی صنعت کے لئے کوئی اسکیم موجود نہیں ہے۔ البتہ ملک بھر میں پاور لوم کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لئے ابتدائی سروے کا عمل جاری ہے۔

 

​​​​​​​

 

***********

ش ح ۔    ع م  ۔ م ش

U. No.14450



(Release ID: 1887043) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Tamil