وزارت خزانہ
ہندوستان اور اے ڈی بی نے تمل ناڈو میں شہری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے 125 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے
Posted On:
27 DEC 2022 6:09PM by PIB Delhi
حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے آج ریاست تمل ناڈو کے تین شہروں میں آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والے سیویج جمع کرنے اور اسے صاف کرنے اور نکاسی اور پانی کے سپلائی کے نظام کو فروغ دینے کے لیے 125 ڈالرملین کے قرض پر دستخط کیے ہیں۔
تمل ناڈو اربن فلیگ شپ انویسٹمنٹ پروگرام کے لیے قسط 3 قرض کے دستخط کنندگان میں وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری رجت کمار مشرا نے حکومت ہند کی طرف سے دستخط کیے، اوراے ڈی بی کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے افسر انچارج ہو یون جیونگ نے اے ڈی بی کے لیے دستخط کیے ۔
یہ فنانسنگ ریاست کے 10 شہروں میں اسٹریٹجک صنعتی راہداریوں میں ترجیحی بنیاد پر پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 2018 میں اے ڈی بی کے ذریعے منظور کیے گئے پروگرام کے لیے 500 ملین ڈالر کی کثیر قسطوں والی فنانسنگ سہولت (ایم ایف ایف) کی تیسری اور آخری قسط ہے۔ قسط 3 قرض کوئمبٹور، مدورائی اور تھوتھکوڈی کا احاطہ کرتاہے۔
قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، جناب مشرا نے کہا کہ اے ڈی بی کی مالی اعانت پانی اور صفائی کی بنیادی خدمات تک ہمہ گیر رسائی کو یقینی بنانے اور پروجیکٹ کے ہدف والے علاقوں میں سیلاب کے خلاف لچک کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی، جو تمل ناڈو کے صنعتی مرکز بھی ہیں۔
جناب جیونگ نے کہا ’’اس پروجیکٹ کے ذریعے، اے ڈی بی شہری خدمات کو ترقی دینے اور بہتر بنانے میں مدد جاری رکھے ہوئے ہے جیسے کہ تعمیر اور چلانے کا طریقہ کار، زیادہ مقدار میں پانی کا استعمال کرنے والوں کے لیے خودکار میٹر، اور سپروائزری کنٹرول اور ڈیٹا کے حصول کے نظام کے ذریعے ریئل ٹائم کی نگرانی‘‘۔ ’’اے ڈی بی کی شہری سرمایہ کاری تمل ناڈو میں اسٹریٹجک صنعتی راہداری کی ترقی میں معاونت کے لیے ساتھ ہے۔‘‘
یہ فائنانسنگ کوئمبٹور میں 529 کلومیٹر (کلومیٹر) سیویج جمع کرنے والی پائپ لائنوں کے ساتھ دو سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی ترقی میں معاونت کرے گی، 14 پمپ اور لفٹ اسٹیشنوں کو نصب کرے گی اور 14 کلومیٹر سیویج پمپنگ مینز بنائے گی۔ تھوتھکوڈی میں، آب و ہوا سے مطابقت رکھنےوالا اسٹارم واٹرکی نکاسی کا نظام تیار کیا جائے گا۔
مدورائی میں یہ پروجیکٹ 813 کلومیٹر نئی واٹر سپلائی ڈسٹری بیوشن پائپ لائنوں کو شروع کرنے میں معاونت کرے گا جو کہ 163,958 گھروں کو 115 نئے قائم شدہ ضلع میٹرڈ ایریا سے مربوط کرے گا، جس میں اسمارٹ واٹر فیچرز کے ساتھ غیر ریونیو والے پانی کو کم کرے گا۔ کوئمبٹور اور مدورائی میں، دو پوری طرح سے خواتین پر مشتمل اپنی مدد آپ گروپوں کو سیورج جمع کرنے کے نظام، پانی کے تحفظ، صفائی ستھرائی، اور حفظان صحت سے گھریلوکنکشن کے فوائد کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔
*****
ش ح – ف ا – م ص
U: 14428
(Release ID: 1886969)
Visitor Counter : 193