قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت کے این ای ایس ٹی ایس ایمزون کے اشتراک سے فیوچر انجینئر پروگرام کے لئے ای ایم آر ایس  اساتذہ کے لئے صلاحیت سازی کا دو روزہ پروگرام منعقد کریں گے

Posted On: 27 DEC 2022 4:20PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • دو روزہ دو بدو تربیتی ورکشاپ چھ ریاستوں کے 54ای ایم آر ایس سے ٹیچروں کے لئے 28 اور 29 دسمبر کو منعقد کی جارہی ہے۔
  • ٹریننگ ورکشاپ میں قبائلیوں اور دیگر برادریوں کے لئے کمپیوٹر کی ابتدائی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
  • ایمزون فیوچر انجینئر (اے ایف ای)۔ سی ایس آر پروگرام کا مقصد طلباء کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور کمپیوٹر سائنسی میں ثمر آور کیریئر بنانے کی جانب حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

قبائلی طلباء کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس) کی جانب سے ای ایم آر ایس اساتذہ کے لئے دو روزہ دوبدو پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جو صلاحیت سازی کا پروگرام ہے اور اس کے تحت لرننگ لنکس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایمزون فیوچر انجنیئر پروگرام (سی ایس آر پروگرام) کو عمل میں لایا جائے گا۔

جدید اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ذریعہ طلباء کو ایس ٹی ای ایم ایجوکیشن میں کیرئر بنانے کے لئے ابتدائی مرحلے میں ہی اس سے روشناس کرایا جائے اور اس کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ لرننگ لنک فاؤنڈیشن (ایل ایل ایف) ایمزون فیوچر انجینئر پروگرام کے لئے کام کرنے والی تنظیم ہے۔

پہلے مرحلے میں 28اور 29 دسمبر 2022 کو وائی ایم سی اے آڈیٹوریم نئی دہلی میں دو روزہ فیس ٹو فیس ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔

اس کا ایک مقصد یہ ہے کہ ایمزون فیوچر انجینئر پروگرام چھ ریاستوں کے 54 ای ایم آر ایس میں شروع کیا جائے۔ یہ ریاستیں ہیں۔ آندھراپردیش ، گجرات، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور تلنگانہ۔ کورس موڈیول مین کمپیوٹر سائنس کا بنیادی علم، کوڈنگ سے تعارف، لرننگ لوپس، بلاک پروگرامنگ وغیرہ شامل ہیں۔

ای ایم آر ایس اساتذہ کے لئے مجوزہ تربیتی ورکشاپ ای ایم آر ایس کے طلباء میں کمپیوٹر سائنس کے امکانات کے بارے میں بیداری لانا اور ہمارے اسکولوں میں معیاری آئی ٹی علم تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

****

U.No:14426

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1886951) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Telugu