وزارات ثقافت
وزیر اعظم نے ویر بال دیوس کے موقع پر دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ تاریخی پروگرام میں شرکت کی
ویر بال دیوس ملک کے لئے ایک نئے آغاز کا دن ہے
ویر بال دیوس ہمیں یاد دلائے گا کہ دس سکھ گروؤں کی خدمات کیا ہیں اور ملک کے وقار کے تحفظ کے لئے سکھ روایت کی قربانی کیا ہے : وزیراعظم
Posted On:
26 DEC 2022 6:40PM by PIB Delhi
جھلکیاں
- پروگرام کے دوران وزیراعظم نےتقریباً تین سو بال کیرتنیوں کی طرف سے پیش کیے گئے ’شبد کیرتن‘ میں شرکت کی۔
- وزیر اعظم نے دہلی میں تقریباً تین ہزار بچوں کے مارچ پاسٹ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
- اس پروگرام میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ پوری؛ پنجاب کے وزیراعلیٰ جناب بھگونت مان؛ مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے، ثقافت کے وزیرمملکت جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی نےبھی شرکت کی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’ویر بال دیوس‘ کے موقع پر وزارت ثقافت کے ذریعہ منعقد کئے گئے تاریخی پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے پروگرام کے دوران تقریباً تین سو بال کیرتنیوں کی طرف سے پیش کیے گئے ’شبد کیرتن‘ میں شرکت کی۔ اس اہم موقع پر وزیر اعظم نے دہلی میں تقریباً تین ہزار بچوں کے مارچ پاسٹ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔مارچ پاسٹ میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے انڈیا گیٹ (کرتویہ پتھ) تک نکالا گیا۔
سری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پورب کے دن 9 جنوری 2022 کو وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ 26 دسمبر کو سری گرو گوبند سنگھ کے بیٹوں صاحبزادہ بابا زوراور سنگھ جی اور بابا فتح سنگھ جی کی شہادت کی یاد میں 'ویر بال دیوس' کے طور پر منایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان آج پہلا ویر بال دیوس منا رہا ہے۔ یہ ملک کے لئے ایک نئی شروعات کا دن ہے جب ہم سب ماضی میں دی گئی قربانیوں کے آگے سر جھکانے کے لئے یکجا ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’شہیدی سپتہ اور ویر بال دیوس کا تعلق صرف جذبات سے نہیں بلکہ یہ لامحدود ترغیب کا ذریعہ ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ویر بال دیوس ہمیں یاد دلائے گا کہ جب انتہائی شجاعت اور قربانی کا معاملہ ہو تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ ویر بال دیوس ہمیں دس سکھ گروؤں کی بے پناہ خدمات اور ملک کی عزت و قار کے تحفظ کے لئے سکھ روایت کی قربانی کی یاد دلائے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’’ویر بال دیوس ہمیں بتائے گا کہ ہندوستان کیا ہے اور اس کی شناخت کیا ہے اور ہر سال ویر بال دیوس ہمیں اپنے ماضی کو پہچاننے اور اپنا مستقبل بنانے کی ترغیب دے گا۔ یہ سبھی کو ہماری نوجوان نسل کی طاقت کی بھی یاد دہانی کرائے گا‘‘۔ وزیر اعظم نے ویر صاحبزادوں، گرووں اور ماتا گرجری کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ "میں اسے اپنی حکومت کی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ ہمیں 26 دسمبر کو ویر بال دیوس کے طور پر اعلان کرنے کا موقع ملا"۔
وزیر اعظم کی تقریر کے مکمل متن کے لیے یہاں کلک کریں۔
https://www.pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1886675
اس پروگرام میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ پوری؛ پنجاب کے وزیراعلیٰ جناب بھگونت مان؛ مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے، ثقافت کے وزیرمملکت جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی نےبھی شرکت کی۔
اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہمارا ملک ان ہیروز کی سرزمین ہے جنہوں نے اپنے ملک، مذہب اور عزت نفس کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے ہیروز کے کارناموں کو یاد رکھیں اور ان کےشکر گزار ہوں۔ جناب شندے نے مجاہدآزادی راج گرو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مہاراشٹر نے بھی بہت سے ہیروز اور شہیدوں کو پیدا کیا ہے جنہوں نے اپنی مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ اور اب ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور دنیا کے سامنے لایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ جناب بھگونت مان نے کہا کہ صاحبزادوں بابا زوراور سنگھ جی اور بابا فتح سنگھ جی کی عظیم قربانی کو وزیر اعظم آج دنیا کے سامنے لائے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے مقدس شہر امرتسر میں جی 20 کی دو کانفرنسوں کی میزبانی کا موقع دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ دنیا بھر سے لوگ آئیں گے اور ہم انہیں دربار صاحب، جلیانوالہ باغ اور واگہ بارڈر کی پریڈ دکھائیں گے‘‘۔
پس منظر
حکومت صاحبزادوں کی بے مثال بہادری کی کہانی سے شہریوں ، خاص طور سے نوجوان بچوں کو واقف کرانے کے لئے ملک بھر میں آپسی بات چیت اور شمولیت والے پروگراموں کا اہتمام کررہی ہے۔ اس کوشش میں ملک کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں مضمون نگاری، کوئز مقابلوں اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ریلوے اسٹیشنوں، پٹرول پمپ اور ہوائی اڈوں وغیرہ جیسے عوامی مقامات پر ڈیجیٹ نمائش کی جائے گی۔ پورے ملک میں پروگرام کئے جائیں گے جہاں سرکردہ شخصیات کو صاحبزادوں کی زندگی اور ان کی قربانیوں کے بارے میں بتائیں گے۔
*****
ش ح – ف ا – م ص
U: 14395
(Release ID: 1886763)
Visitor Counter : 161