وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

صدر  جمہوریہ ہند   محترمہ دروپدی مرمو نے ’’ریاست آندھرپردیش میں سری سیلم  مندر کی ترقی ‘‘پروجیکٹ کا افتتاح کیا


یہ پروجیکٹ 43.08کروڑ روپے کی لاگت سے پورا کیا گیا ہے، جس کے لئے صد فیصد مالی امداد مرکزی وزیر سیاحت نے مہیا کی

Posted On: 26 DEC 2022 6:28PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • پروجیکٹ میں تکمیلی اِکائیوں میں ایمفی تھیٹر، روشنی اور آواز کا شو، ڈیجیٹل مداخلت، سیاحوں کے لئے سہولت مرکز، پارکنگ علاقہ، چینجنگ روم، بیت الخلا کمپلیکس، یاد گارکی دکانیں، فوڈ کورٹ، اے ٹی ایم اور بینکنگ سہولتیں جیسی مداخلتیں شامل ہیں
  • اس پروجیکٹ کا مقصد سری سیلم  مندر کو ایک عالمی سطح کر مذہبی اور سیاحتی مقام بنانا ہے
  • ’مذہبی سفر اور روحانیت کی احیاء، وراثت کو محفوظ کرنے کی مہم پر قومی مشن‘(پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)حکومت ہند کے ذریعے مکمل مالی اعانت کے ساتھ ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے

ہندوستان  کی صدر جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو نے آج سری سیلم مندر کمپلیکس کورنول، آندھرا پردیش میں ’’آندھرپردیش ریاست میں سری سیلم مندر کی ترقی‘‘پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔پروجیکٹ کو پرشاد (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)اسکیم یعنی مذہبی سفر کا احیاء اور روحانی ، ورثے کے تحفظ کے مشن کے تحت منظوری دی گئی اور اسے پورا کیا گیا۔یہ اسکیم وزارت سیاحت سے متعلق ہے۔

 

01.jpg

 

اس پروگرام کو تلنگانہ کی گورنر محترمہ   تاملی   سائی  سندر راجن، سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، سیاحت کے وزیر مملکت جناب شری پد وائی نائک،نائب وزیر اعلیٰ اور بندوبست کے وزیر ، آندھر پردیش سرکار جناب کوٹو ستیہ نارائن،  سیاحیت ، ثقافت اور نوجوانوں کے تقری کی وزیر ،       آندھر پردیش سرکار ، محترمہ آر کے روجا،    مالیات، منصوبہ بندی اور قانون سازیہ کے امور کے وزیر ، آندھر پردیش سرکار جناب بگانا راجندر ناتھ، سیکریٹری(سیاحت)حکومت ہند جناب اروند سنگھ اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔

02.jpg

’’آندھر پردیش ریاست میں سری سیلم مندر کی ترقی‘‘پروجیکٹ 43.08کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔اس پروجیکٹ کے لئے وزارت سیاحت ، حکومت ہند نے صدفیصد مالی امداد مہیا کی ہے۔پروجیکٹ میں تکمیلی اِکائیوں میں ایمفی تھیٹر، روشنی اور آواز کا شو، ڈیجیٹل مداخلت، سیاحوں کے لئے سہولت مرکز، پارکنگ علاقہ، چینجنگ روم، بیت الخلا کمپلیکس، یاد گارکی دکانیں، فوڈ کورٹ، اے ٹی ایم اور بینکنگ سہولتیں جیسی مداخلتیں شامل ہیں۔ان مداخلتوں کا مقصد آنے والوں کے لئے انتہائی جدید سہولتیں فراہم کرکے سری سیلم مندر کو ایک عالمی سطح کا مذہی اور سیاحتی مقام بنانا ہے۔

 

03.jpg

 نیشنل مشن  آن پلگریمیج ریجووینیشن اینڈ اسپرٹوئل، ہیریٹیج آگمنٹیشن ڈرائیو(پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)حکومت ہند کے ذریعے مکمل    مالی اعانت کے ساتھ ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے۔ روزگار پیدا کرنےاور اقتصادی ترقی پر اس کی براہ راست اور نتیجہ  خیز اثرات کے لئے مذہبی اور وراثتی سیاحتی مقامات کا فائدہ اٹھانے پر مرکوز مربوط  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے نکتہ نظر سے سال 15-2014میں یہ اسکیم وزیر اعظم کی قیادت میں وزارت سیاحت کے ذریعے شروع کی گئی۔

04.jpg

سری سیلم   سری ملکا ارجن سوامی مندر بھگون شیو اور ان کی بیوی دیوی پاروتی کو وقف ہے اور ہندوستان میں یہ واحد مندر ہے جو سیوزم اور شکتمزم دونوں کے لئے اہم ہے۔ لنگم کی شکل میں قدرتی پتھر کے ڈھانچے میں اہم دیوتا برہم  رمبا ملکا ارجن سوامی ہیں اور انہیں بھگوان شیو کے 12 جیوتر لنگوں میں سے ایک اور دیوی پاروتی کے 18مہاشکتی پیٹھوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ ہندوستان کے 12جیوتر لنگوں اور شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہونے کے علاوہ مندر کو پادال پیترا استھلم میں سے ایک کی شکل میں بھی بیان کیا گیا ہے۔بھگوان ملکا ارجن سوامی اور دیوی برہم رمبا دیوی کی مورتی کو ’سویم بھو‘یا خود ظاہر ہونے والا مانا جاتا ہے اور ایک احاطے میں جیوتر لنگم اور مہاشکتی کا انوکھا تال میل اپنی مثال آپ ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14398)


(Release ID: 1886758) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu