بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی اور ٹیکنیمونٹ نے گرین میتھانول کی پیداوار کو فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
26 DEC 2022 6:26PM by PIB Delhi
- مفاہمت نامے کا مقصد بھارت میں این ٹی پی سی پروجیکٹ میں تجارتی پیمانے پر گرین میتھانول پروڈکشن سہولت تیار کرنے کے امکانات کا مشترکہ طور پر جائزہ لینا اور تلاش کرنا ہے۔
- گرین میتھانول پروجیکٹ میں این ٹی پی سی پاور پلانٹس سے کاربن حاصل کرنا اور اسے سبز ایندھن میں تبدیل کرنا شامل ہے۔
این ٹی پی سی نے ٹیکنومونٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے
بھارت کی بجلی تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی این ٹی پی سی نےمیرٹیکنومونٹ گروپ ، اٹلی کی ذیلی کمپنی ٹیکنیمونٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، بھارت کے ساتھ ایک ایک غیر پابند مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو کا مقصد بھارت میں این ٹی پی سی پروجیکٹ میں تجارتی پیمانے پر گرین میتھانول پروڈکشن کی سہولت تیار کرنے کے امکانات کا مشترکہ طور پر جائزہ لینا اور تلاش کرنا ہے۔
گرین میتھانول پروجیکٹ میں این ٹی پی سی پاور پلانٹس سے کاربن حاصل کرنا اور اسے سبز ایندھن میں تبدیل کرنا شامل ہے۔ گرین میتھانول کیمیکل صنعت ، قابل تجدید بجلی کو محفوظ کرنے اور ٹرانسپورٹ کے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے سمیت وسیع استعمال ہیں، اسے بحری ایندھن کے متبادل کے طور پر بھی سمجھا جاتا ہے۔
این ٹی پی سی کے ڈائریکٹر (کمرشل)، سی کے منڈل نے کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ این ٹی پی سی کے ساتھ پائلٹ اسکیل گرین میتھانول پروجیکٹ کے تحت پائیدار اور قابل تجدید توانائی کے تئیں این ٹی پی سی کے عزم کے مطابق ہے، اور بھارت کی توانائی کی منتقلی میں نمایاں طور پر تعاون کرے گا۔
۔۔۔
ش ح۔و ا ۔ ع ا
U–14400
(Release ID: 1886753)
Visitor Counter : 164