خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن  چھ ہزار چار سو اسامیاں بھرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان میں  دو ہزار  سے زیادہ ڈاکٹروں اور تدریسی فیکلٹی کی اسامیاں شامل ہیں: مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 24 DEC 2022 3:15PM by PIB Delhi

محنت، روزگار، جنگلات، ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے بتایا کہ ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے 6,400 اسامیاں پُر کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ ان میں 2,000 سے زیادہ ڈاکٹروں اور تدریسی فیکلٹی کی اسامیاں شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد افرادی قوت کی التوا مین پڑی ضرورت کی تکمیل ہے۔ ای ایس آئی سی پیرامیڈیکل ملازمتوں کے لئے کارکنوں کو ہنر پر مبنی تربیتی پروگرام فراہم کرنے کی خاطر بھی کام کر رہا ہے اور اس نے 10 شعبوں میں سرٹیفکیٹ کورسز شروع کئے ہیں۔

آج چنئی میں کے کے نگر میں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں دوسرے گریجویشن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ 'نرمان سے شکتی' اقدام کے تحت سہولیات کو جدید بنانے کے مرکزی حکومت کے مقصد کے ایک حصے کے طور پر ہم ملک بھر میں 100 بستروں پر مشتمل 23 نئے اسپتالوں کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔۔

’’ہم 60 سے زیادہ ڈسپنسریاں بھی قائم کر رہے ہیں جس کا مقصد بیمہ شدہ کارکنوں اور ان کے زیر کفالت لوگوں کو ان کی رہائش گاہوں کے آس پاس معیاری طبی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہماری خدمات وسیع تر آبادی کو دستیاب ہوں۔ ہم اپنے ملک کے کارکنوں کی خاطر طبی خدمات تک آسان رسائی کے لئے ایک بنیادی ڈھانچہ بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور خود ای ایس آئی سی کا اس میں بہت بڑا کردار رہا ہے۔ اس ای ایس آئی سی میڈیکل کالج نے 5,76,329 مستفیدین کے لئے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) سروس فراہم کی ہے اور اس سال جنوری سے اب تک روزانہ اوسطاً 2,153 لوگ او پی ڈی میں آئے ہیں۔‘‘

آج ہم ای ایس آئی سی کے تحت ہند گیر احاطہ کرنے جا رہے ہیں اور مزید انفراسٹرکچر اور صلاحیتیں پیدا کرنے میں مسلسل سرگرداں  رہے ہیں۔ جناب بھوپیندر یادو نے مزید کہا کہ ہم نے ہندوستان کے تین شہروں میں ای ایس آئی سی اسپتالوں میں ایک کیتھ لیب کی سہولت فراہم کرائی ہے۔

ای ایس آئی سی محکمہ نے عوام میں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں کو فروغ دینے کے ایک حصے کے طور پر  15 صنعتی کلسٹروں کے لئے طبی صحت کی جانچ شروع کی ہے۔ یہ نقطہ نظر میں ایک اہم تبدیلی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب کارکنان اسپتالوں کا دورہ نہیں کرتے  بلکہ ای ایس آئی سی  کارکنوں کے پاس ان کے کام کی جگہوں پر پہنچ رہا ہے۔

ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت کے تحت ہم پیشہ ورانہ بیماریوں کو توجہ کا مرکز بنا رہے ہیں۔ پیشہ پر مبنی ہیلتھ چیک اپ اور فالو اپ باقاعدگی سے کئے جا رہے ہیں۔ یہ نظم خاص طور پر بیڑی اور اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرنے والی خواتین  کے لئے ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ان کے صحت کے مسائل کے روک تھام اور علاج کے حل پر بھی تحقیق کی جا رہی ہے۔

ہمارے تمام اعمال کا متعین اصول بدستور انتوئے دایا ہے اور وزیر اعظم جناب مودی کے ’سواستھا سے سمریدھی‘ کی بصیرت کا سفر جاری رکھتے ہوئے ہم کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتے۔ سب کے لئے صحت کے حصول کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم ٹیکنالوجی، اختراعات اور معلومات کے دور میں رہتے ہیں لیکن ہمیں نئے انداز میں ڈھالتے اور تیار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی جڑوں سے مضبوطی کے ساتھ  جڑا رہنا بھی چاہیے۔ ہم آج جو ہیں اپنے ورثے اور ثقافت کی تشکیل ہیں۔ وراثت میں ملنے والی حکمت تمام تعلیم کی بنیاد ہوتی ہے اور یہ ہماری شناخت کی بنیاد ہے۔ اسی ثقافت نے ہمیں سکھایا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی خدمت ہی نیکی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ سوامی وویکانند نے درست کہا ہے کہ مبارک ہیں وہ لوگ جو دوسروں کیلئے اپنی زندگی وقف کر دیتے ہیں۔

ای ایس آئی سی کے اپنے اصول ان خطوط پر بہت زیادہ ہیں۔ ای ایس آئی سی نے نہ صرف ہم وطنوں کو بہترین سہولیات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ روشن ذہنوں کی پرورش اور قابل نوجوان ڈاکٹروں کی سال بہ سال مدد بھی کی ہے۔

آپ ایک متحرک ادارے کا حصہ ہیں جو مکمل طور پر پسماندہ لوگوں کے فائدے کے لئے پرعزم ہے اور ایک ایسے ادارے کے طور پر جو ہمارے قومی معاشرے میں بہت زیادہ خدمات انجام دے سکتا ہے۔ آپ ایک ایسے ادارے سے تعلق رکھتے ہیں جو ان لوگوں کی خدمت میں انتھک محنت کرتا ہے جو خود کو بہترین خدمات فراہم کرکے اچھے معیار کی صحت کی دیکھ بھال کے متحمل نہیں ہیں۔ اور ایسا صدقہ کے طور پر نہیں کیا جاتا بلکہ اپنے محنت کشوں اور قوم کے معماروں کے شکر گزاری کے طور پر کیا جاتا ہے۔

جب آپ اس ادارے کے ایک طالب علم کے طور پر فارغ التحصیل ہوتے ہیں، میں آپ سب سے یہی چاہوں گا کہ آپ انہی آئیڈیل کو اپنائیں جو ای ایس آئی سی کی بنیاد ہیں۔ اب آپ نئے ڈاکٹروں کی ایک کھیپ ہیں۔ ایسے قدم اٹھانے کے مشکل کام کے لئے تیار ہیں جن کا براہ راست کسی کی فلاح و بہبود کو پر اثر پڑتا ہے۔ یہ ڈگری نہ صرف آپ کے پیشے کی ترجمانی کرتی ہے بلکہ ہمارے وسیع معاشرے کے لئے آپ کو امکانی طور پر الگ اور قابل قدر کردار بناتی ہے۔

تقریب میں ایڈیشنل محنت اور روزگار کے محکمے کے سکریٹری،  ای ایس آئی سی کے ڈی جی ڈاکٹر راجندر کمار، ڈین ڈاکٹر کالی داس چوان نے بھی شرکت کی۔

*****

U.No:14351

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1886575) Visitor Counter : 115


Read this release in: Telugu , Tamil , English